?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) سیکریٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف اسد عمر نے پاکستان سے باہر بینکوں میں دولت رکھنے کا الزام عائد کرنے پر امیر جماعت اسلامی پاکستان (جے آئی) سراج الحق کو قانونی نوٹس بھجوا دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نوٹس میں اسد عمر نے استدعا کی کہ امیر جماعت اسلامی کو 14 روز کے اندر بالکل اسی طرح باقاعدہ ایک پریس کانفرنس میں غیر مشروط معافی مانگنی چاہیے جیسے انہوں نے پریس کانفرنس کے دوران یہ الزام عائد کیا تھا۔
نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ’بصورت دیگر مؤکل (اسد عمر) آپ کے خلاف سول اور فوجداری دائرہ اختیار میں مناسب فورمز پر قانونی کارروائی کرنے پر مجبور ہوگا‘۔
اس حوالے سے پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ’میرے وکلا نے سراج الحق کو یہ جھوٹا الزام لگانے پر قانونی نوٹس بھیجا ہے کہ میری بیرون ملک دولت ہے، وہ اعلانیہ معافی مانگیں گے یا پھر یہ معاملہ عدالت میں لے جایا جائے گا‘۔
انہوں نے کہا کہ سراج الحق اعلانیہ طور پر یہ بھی بتائیں کہ انہیں یہ غلط معلومات کس نے فراہم کیں۔
اسد عمر کی جانب سے بھجوائے گئے قانونی نوٹس میں کہا گیا کہ ’آپ (سراج الحق) نے یہ دعویٰ کیا کہ مؤکل (اسد عمر) سمیت کچھ لوگ ایسے ہیں جنہوں نے 170 ارب اپنے ذاتی اکاؤنٹ میں جمع کرائے ہیں اور یہ دعویٰ بھی کیا کہ 18 ایسے لوگ ہیں جن کے بینک اکاؤنٹس میں 4 ہزار ارب روپے سے زیادہ سرمایہ پڑا ہے‘۔
نوٹس میں کہا گیا کہ ’آپ نے یہ جھوٹا دعویٰ بھی کیا کہ اسد عمر ان لوگوں میں شامل ہے جنہوں نے آپ کو حیرت میں ڈال دیا کہ وہ اتنے پیسے کیسے کما لیتے ہیں اور کوئی حساب کتاب بھی نہیں ہے، آپ نے اس رقم کا الزام عائد کرتے ہوئے اسے ناجائز بھی قرار دے دیا‘۔
نوٹس میں واضح کیا گیا کہ ’اسد عمر 85-1984 سے ٹیکس دہندہ ہیں جنہوں نے 1985 سے 1989 تک ایکسن کیمیکل پاکستان، 1989 سے 1991 تک کینیڈا میں ایکسن موبل، 1984 سے 1985 تک ہانگ کانگ-شنگھائی بینک اور 1991 سے 2012 تک اینگرو کارپوریشن کے لیے کام کیا‘۔
نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ’جب اسد عمر 1991 میں پاکستان واپس آئے تو وہ اپنے ساتھ ایک ایک ڈالر مادر وطن میں واپس لے آئے تھے اور اس کے بعد سے آج تک ان کا پاکستان سے باہر کوئی اکاؤنٹ یا محض ایک ڈالر مالیت کا بھی اثاثہ نہیں ہے‘۔


مشہور خبریں۔
شامی عبوری حکومت اور کرد فورسز کے درمیان عبوری معاہدہ
?️ 21 اکتوبر 2025شامی عبوری حکومت اور کرد فورسز کے درمیان عبوری معاہدہ لبنانی اخبار
اکتوبر
7 اکتوبر کا حملہ کس کی حمایت سے ہوا!؛ امریکی عہدہدار کی ہرزہ سرائی
?️ 28 مئی 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ میں سابق امریکی سفیر نکی ہیلی، جو آج
مئی
ڈیموکریٹس کی وارننگ؛ کانگریس کی منظوری کے بغیر ایران پر حملہ قانون کی خلاف ورزی ہے
?️ 26 فروری 2026سچ خبریں: امریکی ایوان نمائندگان میں ڈیموکریٹک اقلیتی رہنما نے اعلان کیا
فروری
غزہ کے ہسپتالوں کے خلاف جنگ جاری
?️ 23 دسمبر 2023سچ خبریں: جمعہ کے روز غزہ کی پٹی کی وزارت صحت نے
دسمبر
واٹس ایپ کا بھی مصنوعی ذہانت کا استعمال
?️ 16 اگست 2023سچ خبریں: واٹس ایپ نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی پر
اگست
شام کے سرحد ی اڈ ے پر امریکی فوجی ساز و سامان جاتا ہوا
?️ 27 جولائی 2022سچ خبریں: ایک سیکیورٹی ذریعے نے بتایا کہ کچھ امریکی فوجی
جولائی
ہفتہ وارمہنگائی میں کمی کے باوجود 13 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ
?️ 26 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک میں قلیل مدتی مہنگائی میں کمی کے
اکتوبر
عرب نیشنل کانگریس نے ایران اور مزاحمت کے محور کو سراہا اور فلسطین کی حمایت پر زور دیا
?️ 12 نومبر 2025سچ خبریں: عرب نیشنل کانگریس نے اپنے کئی روزہ اجلاس کے اختتام
نومبر