بھارتی پروازوں کی جانب سے پاکستان کی فضائی حدود کے استعمال کا نوٹس لے لیا

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بھارتی پروازوں کی جانب سے پاکستان کی فضائی حدود کے استعمال پر وزارت خارجہ کا موقف بڑا واضح ہے۔ایوی ایشن منسٹری کو ہمارا موقف لینا چاہئیے تھا لیکن غفلت ہوئی۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پریس کانفرنس کے دوران صحافی کے سوال کے جواب میں کہا کہ اگر وزارت خارجہ کا نقطہ نظر لیا جاتا تو ہمارا بڑا واضح موقف تھا، ہے اور رہے گا۔

جب ہمارے علم میں آیا تو ہم نے اس کا نوٹس لیا اور ہماری تجویز پر اب یہ معاملہ روک دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ 30 اکتوبر کو بتایا گیا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا طیارہ پاکستانی فضائی حدود سے گزر گیا۔پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ متعلقہ حکام نے بھارتی وزیراعظم کے طیارے کو فضائی حدود سے گزرنے کی اجازت دی تھی۔

مودی کا جہاز گزشتہ روز پاکستانی فضائی حدود سے گزر کر اٹلی پہنچا۔ ترجمان کے مطابق بھارتی وزیراعظم کا جہاز بہاولپور کی فضائی حدود سے پاکستان ائیر سپیس میں داخل ہوا۔جو تربت اور پنجگور کی فضائی حدود سے گزر کر پاکستانی ائیر سپیس سے باہر نکل گیا۔جہاز نے اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ نئی دلی سے ٹیک آف کیا تھا۔اٹلی کے دورے کے بعد بھارتی وزیراعظم کا طیارہ پاکستانی فضائی حدود کا ہی استعمال کرے گا۔

اس سے دو روز قبل بھی سری نگر سے شارجہ جانے والا بھارتی طیارہ لاہور کی فضائی حدود سے گزرا تھا ۔ سول ایوی ایشن نے اعتراف کیا ہے کہ بھارتی درخواست پر پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجاز ت دی گئی۔سری نگر سے شارجہ جانے والا بھارتی طیارہ لاہور کی فضائی حدود سے گزرا تھا ، ترجمان سول ایوی ایشن کے مطابق بھارتی نجی فضائی کمپنی کا طیارہ سری نگر سے شارجہ جا رہ اتھا۔بھارتی طیارہ لاہور رینج سے گزرتا ہوا شارجہ گیا۔ بھارتی درخواست پر پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دی گئی۔

 

مشہور خبریں۔

یورپی بینک سائبر حملوں کی زد میں

?️ 11 فروری 2022سچ خبریں:یورپی مرکزی بینک ECBنے یورپی بینکوں کو خبردار کیا ہے کہ

یوکرین کا اپنے فوجیوں کے ساتھ سلوک

?️ 26 اگست 2023سچ خبریں: یوکرین کی مسلح افواج کے ہیڈ کوارٹر نے صوبہ خرسون

دنیا میں امریکی ڈالر کی طاقت اور کشش میں کمی

?️ 10 اپریل 2023سچ خبریں:جرمن اخبار Wirtschaftswoche نے اپنے ایک مضمون میں لکھا کہ سونے

رفح کے خلاف صیہونی جارحیت کے مخالفین

?️ 13 فروری 2024سچ خبریں: صیہونی سیاسی اور عسکری تجزیہ کاروں نے انکشاف کیا ہے

صیہونی حزب اللہ کے ساتھ لڑنے سے کیوں ڈرتے ہیں؟

?️ 9 نومبر 2023سچ خبریں: صہیونی ذرائع ان عوامل کی طرف اشارہ کرتے ہیں جو

ہندوستان میں بڑھتے اسلامو فبیا کو روکنے کے لیے جمعیت علمائے ھند کا اقدام

?️ 30 مئی 2022سچ خبریں:جمعیت علمائے ھند نے ہندوستان میں بڑھتے ہوئے اسلامو فوبیا کو

"امل” اور حزب اللہ کے بغیر اہم فیصلے برداشت نہیں کیے جا سکتے: لبنانی وزیر

?️ 7 اگست 2025سچ خبریں: لبنان کے وزیر انتظامی ترقی فادی مکی نے المیادین سے

برطانوی اخبار نے عدالت میں شہباز شریف کا دفاع کیا

?️ 6 فروری 2021(سچ خبریں) برطانوی اخبار ڈیلی میل کی نمائندگی کرنے والے ایک وکیل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے