بھارتی وزیر خارجہ کا مصافحہ اللّٰہ کرے اخلاص والا ہو، منافقت والا نہ ہو۔ طلال چوہدری

طلال چوہدری

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیر خارجہ کا مصافحہ اللّٰہ کرے اخلاص والا ہو، منافقت والا نہ ہو، اس سے پہلے بھارت نے جتنے بھی مصافحے کیے ہیں وہ سب منافقت والے تھے۔

اپنے بیان میں طلال چوہدری نے کہا کہ یہ وہی بھارت ہے جو کھیلوں کے میدان میں بھی ہم سے ہاتھ نہیں ملاتا تھا، بھارت دنیا کو کہتا تھا کہ ہم ان کے ساتھ اس لیے نہیں بیٹھتے کہ یہ ہمارے ہم پلہ نہیں، مئی کی جنگ نے دنیا میں ہر چیز بدل دی ہے، اس وقت الحمداللّٰہ پوری دنیا میں پاکستان کا بھارت سے زیادہ وزن ہے۔ وزیر مملکت نے کہا کہ بھارت بین الاقوامی طور پر نہ صرف جنگ ہارا بلکہ اس کے بیانیہ کو بھی شکست ہوئی، پہلگام کی بات کریں پلوامہ کی بات کریں یہ سب بی جے پی کی سازش تھی۔

طلال چوہدری نے کہا کہ مشیر اطلاعات کے پی اور عظمیٰ بخاری کے درمیان جو زبان استعمال ہوئی وہ نہیں ہونی چاہیے تھی، جو خیبر پختونخوا کے وزیر نے باتیں کی ہیں اس کے بعد ہمارے پاس کیا آپشن بچتا ہے؟ انہوں نے کہا کہ عظمیٰ بخاری خاتون ہونے کے باوجود اس کو جواب دے رہی ہے، ایسے لوگوں کو جواب نہ دیا جائے تو یہ سمجھتے ہیں کہ ان کی یہ غنڈا گردی چل گئی ہے۔

طلال چوہدری نے مزید کہا کہ نواز شریف کہیں گم نہیں ہیں آپ کو ہماری شکلوں میں کیا نظر آتا ہے، ہم سب نواز شریف ہیں، اس وقت نواز شریف کی ہی حکومت ہے، اس وقت تمام گائیڈ لائن نواز شریف کی ہے اور ہماری توجہ صرف کام پر ہے۔

مشہور خبریں۔

روس کی امریکا کو سخت وارننگ

?️ 19 دسمبر 2021سچ خبریں:روس کے نائب وزیر خارجہ نے خبردار کیا ہے کہ اگر

یوکرینی صدر کو برخاست کیے جانے کا امکان

?️ 13 نومبر 2023سچ خبریں: یوکرین اور روس کے درمیان امن مذاکرات شروع ہونے کے

دفتر خارجہ کی مقبوضہ کشمیر میں علمائے کرام کی گرفتاری کی مذمت

?️ 18 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں ممتاز

ایرانیوں کو کبھی دھمکی مت دینا:یورپی یونین کی سابق عہدیدار

?️ 22 اپریل 2026سچ خبریں:یورپی یونین کے خارجہ امور کی سابق سربراہ فدریکا موگرینی نے

چین میں امریکی شہری جاسوسی کے الزام میں گرفتار

?️ 12 جون 2026سچ خبریں:چینی وزارت خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ ایک امریکی شہری

مسئلہ فلسطین کے تمام پہلوؤں پر اقوام متحدہ کے کردار کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ پاکستان

?️ 29 جنوری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم

کورونا: 5 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ، مزید 105 افراد جان کی بازی ہار گئے

?️ 9 اپریل 2021اسلام آباد ( سچ خبریں) پاکستان میں عالمی وباء کورونا وائرس تیزی

آئینی ترامیم کا معاملہ: مولانا فضل الرحمٰن کو منانے کے لیے حکومت اور اپوزیشن کی کوششیں جاری

?️ 15 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی اسمبلی میں آئینی ترمیم پر درکار ووٹوں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے