بھارتی خفیہ ایجنسی نے پاکستانی ماہی گیر کو گرفتار کرکے اپنے لیے کام کرنے پر مجبور کیا، عطا تارڑ

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ بھارت میدان جنگ میں شکست کو بھلا نہیں پارہا، آپریشن سندور کی ناکامی کے بعد انٹیلیجنس اداروں نے بھارت کی پاکستان کے خلاف ایک اور کارروائی کی کوشش ناکام بنا دی۔

اسلام آباد میں وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹ طلال چوہدری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ بھارت نے اعجاز ملاح نامی مچھیرے کو گرفتار کیا، اعجاز ملاح سمندر میں ماہی گیری کرتا تھا، اعجاز ملاح کو بھارتی کوسٹ گارڈز نے گرفتار کیا۔

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ بھارت کی خفیہ ایجنسیوں نے اعجاز ملاح کو اپنے لیے کام کرنے پر آمادہ کیا اور ٹاسک دیکر پاکستان بھیجا، تاہم سیکیورٹی ایجنسیوں نے بھارتی ایجنسی کے لیے کام کرنے والے مچھیروں کو گرفتار کیا۔

مزید کہا کہ اعجاز ملاح کو پاکستانی نیوی، آرمی اور رینجرز کی وردیاں خریدنے کی ہدایت ملی تھیں، اس کے علاوہ اسے دیگر حساس اشیا خریدنے کے مشن پر واپس بھیجا، وہ جب یہ وردیاں خرید رہا تھا تو پاکستانی ایجنسیوں نے اس کی نگرانی شروع کی۔

عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ اعجاز ملاح کی گرفتاری کے دوران یہ تمام چیزیں اس سے برآمد ہوئیں، جس میں سم کارڈ، ماچس، لائٹرز سمیت دیگر چیزیں شامل تھیں، تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ بھارتی خفیہ ایجنسی نے مچھیرے کو مالی لالچ اور دباؤ کے ذریعے استعمال کیا جبکہ اعجاز ملاح نے گرفتاری کے بعد جرم کا اعتراف کرلیا۔

’اعجاز ملاح نے دوران تفتیش پورا بھارتی پلان اگل دیا‘

انہوں نے کہا کہ بھارت معرکہ حق میں پاکستان کی فتح اور سفارتی کامیابوں سے پریشان ہے، پاکستان عالمی سطح پر عزت و وقار حاصل کر رہا ہے، جسے بھارت برداشت نہیں کرپا رہا جبکہ بھارت نے گجرات اور کچھ میں فوجی مشقوں کے نام پر مذموم سرگرمیاں شروع کیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت میدان جنگ میں شکست کو بھلا نہیں پا رہا، آپریشن سندور کی ناکامی کے بعد بھارت نے مس انفارمیشن اور ڈس انفارمیشن مہم شروع کی اور تمام بھارتی میڈیا جھوٹا بیانیہ پھیلانے میں مصروف ہے۔

عطا تارڑ نے کہا کہ ممکن ہے کہ اعجاز ملاح سے یہ سب منگوانے کی پیچھے کوئی سازش ہو جو پاکستان کے خلاف رچی جارہی ہو اور ان کا تعلق گجرات اور کچھ میں جاری مشقوں سے بھی ہو کیوں کہ یہ ان کا مقصد پاکستان کے خلاف پروپیگنڈہ اور تخریبی کارروائیاں تھا۔

اعجاز ملاح کا اعترافی بیان

اعترافی بیان میں اعجاز ملاح کا کہنا تھا کہ میں اعجاز ملاح، ریاض ملاح کا بیٹا ہوں، ضلع ٹھٹہ کا رہائشی ہوں اور خاندانی مچھیرا ہوں، اگست 2025 میں دریا میں تھے جب بھارتی کوسٹ گارڈ والوں نے گرفتار کرلیا، اور کہا جس جرم میں آپ کو گرفتار کیا ہے اس میں آپ کی رہائی میں 2 سے 3 سال لگ سکتے ہیں۔

مچھیرے کا کہنا تھا کہ مجھے کہا گیا اگر آپ ہمارے لیے کام کریں تو آپ کی رہائی فوراً ممکن ہوسکتی ہے اور اس کے علاوہ مجھے پیسوں اور انعام کا لالچ بھی دیا، چونکہ مجھے جیل کا خوف تھا اور پھر پیسوں کا لالچ بھی دیا تو میں نے حامی بھرلی۔

اعجاز ملاح نے مزید کہا کہ مجھے رہا کردیا گیا اور ہدایت دی گئی کہ نیوی، رینجرز، آرمی کی وردیاں، 3 زونگ کی سمز، 3 موبائل دکان کے بل، پاکستانی ماچس اور سگریٹ کے ڈبے، لائٹر کے علاوہ 100 اور 50 والے پرانے نوٹ بھی لانے ہیں، جس کے بعد مجھے رہا کردیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پہنچ کر میں نے تمام چیزیں اکھٹا کیں اور اس کے بعد خفیہ ایجنسی کے افسر اشوک کمار کو تصویر نکال کر بھیجی اور سامان لے کر اکتوبر میں دریا کی طرف گیا تو پاکستانی لوگوں نے مجھے گرفتار کرلیا۔

’پاکستان میں کسی دہشتگرد تنظٰیم کا کیمپ موجود نہیں‘

اس موقع پر وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ آپریشن سندور میں ناکامی کے بعد بھارت کی جانب سے مسلسل کچھ نہ کچھ اقدامات ہو رہے ہیں، کبھی کہا جاتا ہے آپریشن سندور ٹو ہوگا کیوں کہ یہ ابھی مکمل نہیں ہوا، کبھی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہیں ملائے جاتے اور کبھی وہاں سے ٹرافی نہ لے کر اپنی خفت مٹانے کی کوشش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ گرفتار سے واضح ہوتا ہے کہ اسی طرح کے دوبارہ کوئی اقدامات کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، پہلے آپریشن تھا اور اب پروپیگنڈہ آپریشن ہے جو بری طرح ایکسپوز ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارتی خفیہ ایجنسوں کی جانب سے اعجاز ملاح سے پاکستان آرمی، نیوی، رینجرز کا یونیفارم اور پھر ان پر لکھوائے گئے نام پر اگر توجہ دی جائے تو ایسے نام چنے گئے کہ دنیا کو دیکھتے ہی پتا چل جائے کہ مسلمان ہے، اس کے علاوہ موبائل سمز منگوانا کوئی پہلی بار نہیں ہوا۔

مزید کہا کہ ’پہلگام میں بھی بھارت نے دعویٰ کیا تھا کہ چینی سیٹلائٹ فون ملا ہے، یعنی پہلے آپ کوشش کرتے ہیں کہ بتائیں پاکستان میں سے کوئی آیا تھا، پھر چین کو اس میں ملوث کرتے ہیں اور دنیا کو بتانے کی کوشش کرتے ہیں کہ ہم چین کا بھی مقابلہ کرتے ہیں یا پھر ہمیں چین کے ساتھ کھڑا کرکے کوئی تاثر پیدا کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

وزیر مملکت برائے داخلہ نے کہا کہ بھارت سے کہنا چاہوں گا کہ آپ کتنی بار پروپیگنڈہ کریں گے، لاہور تباہ ہوگیا، کراچی پورٹ کو آگ لگ گئی، ایک دفعہ الزام لگایا، کابل سرینا ہوٹل کی پانچویں کو منزل آئی ایس آئی نے لیا ہوا ہے، ہم نے اس کی تصویر نکال کر دکھائی کہ سرینا کے فلور کی دو ہیں، اس طرح کے پروپیگنڈہ کیے جاتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سرزمین کسی کے خلاف استعمال نہیں ہوتی اور یہ ہم ذمہ داری سے کہہ سکتے ہیں، ہم یہ بھی نہیں چاہتے کہ پراکسیز یا کلبھوشن کی صورت میں کسی کی سرزمین یا پروپیگنڈہ ہمارے خلاف استعمال ہو، ہم ہر جگہ مقابلہ کریں گے اور آپ کو ایکسپوز کرتے رہیں گے۔

مشہور خبریں۔

شیر افضل مروت کے بارے میں پی ٹی آئی کا اہم فیصلہ

?️ 3 اگست 2024سچ خبریں: پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کی بنیادی رکنیت

اندرون سندھ کے لوگوں کو خاص پیغام دینا چاہتا ہوں کہ آزادی کا وقت آگیا ہے۔عمران خان

?️ 9 مارچ 2022کراچی(سچ خبریں)وزیر اعظم عمران خان نے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہےکہ،اندرون

یورپ عرب ممالک میں نئے تجارتی شراکت داروں کی تلاش میں 

?️ 14 اپریل 2025سچ خبریں: Kronen Zeitung اخبار نے اطلاع دی ہے کہ نئے امریکی صدر

جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھالیا

?️ 17 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے 29ویں چیف جسٹس آف

ہوابازی کے قوانین میں ترامیم، پی آئی اے کی تنظیم نو کیلئے ڈیڈلائن مقرر

?️ 7 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے اسٹیک ہولڈرز کو سول

پاکستان کے سابق وزیر اعظم کی قید کی سزا معطل

?️ 2 اپریل 2024سچ خبریں: پاکستان کی ایک عدالت نے پاکستان کے سابق وزیر اعظم

کراچی ایئرپورٹ سگنل خود کش حملے میں ملوث سہولت کار خاتون کو بھی گرفتار کر لیا، وزیر داخلہ سندھ

?️ 11 نومبر 2024کراچی: (سچ خبریں) وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے کہا ہے

اس طرح آواز جوڑ کر آپ این آر او ٹو کو جائز ثابت کر لیں گے؟

?️ 7 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا عمران خان کی نئی آڈیو سے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے