بھارتی حمایت یافتہ نیٹ ورکس کیخلاف فیصلہ کن اقدامات ناگزیر ہیں، کورکمانڈرز کانفرنس

?️

راولپنڈی: (سچ خبریں) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی زیر صدارت کور کمانڈر کانفرنس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ پاکستانی عوام کی سلامتی اور تحفظ پاک افواج کی اولین ترجیح ہے، اور شہدا کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، بھارتی سرپرستی اور حمایت یافتہ نیٹ ورکس کے خلاف ہر سطح پر فیصلہ کن اور ہمہ گیر اقدامات ناگزیر ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) میں 271ویں کور کمانڈرز کانفرنس (سی سی سی) منعقد ہوئی۔

بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد نیٹ ورکس کے خلاف حالیہ کامیابیوں کا جائزہ لیتے ہوئے فورم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہمارے شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا اور پاکستانی عوام کی سلامتی اور تحفظ پاک افواج کی اولین ترجیح ہے۔

فورم نے بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے ایجنٹوں کے حالیہ دہشت گرد حملوں میں شہید ہونے والوں کے لیے فاتحہ خوانی کی۔

فورم نے اس بات پر زور دیا کہ بھارتی سرپرستی اور حمایت یافتہ نیٹ ورکس کے خلاف ہر سطح پر فیصلہ کن اور ہمہ گیر اقدامات ناگزیر ہیں، پہلگام واقعے کے بعد براہ راست جارحیت میں شکست کے بعد بھارت اب اپنے مذموم عزائم کو فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان جیسے ایجنٹوں کے ذریعے آگے بڑھا رہا ہے۔

کور کمانڈرز کانفرنس کے دوران آرمی چیف نے ایران، ترکیہ، آذربائیجان، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے حالیہ دوروں سمیت پاکستان کی فعال اور کامیاب سفارتی کوششوں کی تفصیل فورم کو بتائی، جن میں آرمی چیف نے وزیر اعظم کے ہمراہ شرکت کی تھی۔

فورم کو آرمی چیف کے امریکا کے تاریخی اور منفرد دورے پر بھی بریفنگ دی گئی، جہاں اعلیٰ ترین قیادت سے ملاقاتوں کا موقع ملا اور پاکستان کے دو طرفہ، علاقائی اور بین الاقوامی امور پر مؤقف کو براہ راست پیش کیا گیا۔

فورم نے موجودہ داخلی و خارجی سیکیورٹی صورتحال کا جامع جائزہ لیا، خاص طور پر مشرق وسطیٰ اور ایران میں حالیہ پیش رفت اور طاقت کے استعمال کو بطور پالیسی ٹول اختیار کرنے کے بڑھتے رجحان پر غور کیا، جس کے پیش نظر خود انحصاری کی صلاحیتوں کی مسلسل ترقی، قومی اتحاد اور عزم کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

بھارتی فوج کے بے بنیاد الزامات پر نوٹس لیتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ ’ واضح دو طرفہ فوجی محاذ آرائی میں تیسرے فریق کو شامل کرنا بلاک سیاست کی ایک غیر سنجیدہ کوشش ہے، جس کا مقصد بھارت کو خود ساختہ سیکیورٹی فراہم کرنے والا کردار ظاہر کر کے اس خطے میں فوائد سمیٹنا ہے، جو بھارتی بالادستی کی خواہشات اور ہندوتوا انتہا پسندی سے واضح طور پر بدظن ہو رہا ہے۔’

آئی ایس پی آر کے مطابق فورم کو پاکستان آرمی کی جاری کوششوں پر بھی بریفنگ دی گئی، جس میں بدلتے ہوئے خطرات اور جنگ کی نوعیت کے مطابق فوری طور پر ڈھلنے کی حکمت عملی شامل ہے، آرمی چیف نے پاکستان نیوی اور پاکستان ایئر فورس کی قیادت کو بھی تینوں افواج کے باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر سراہا۔

کورکمانڈرز کانفرنس کے اختتام پر آرمی چیف نے مسلح افواج کی خطرات سے نمٹنےکے لیے آپریشنل تیاریوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

مشہور خبریں۔

ٹرمپ کو شکست دینے کے لیے میں بہترین آپشن ہوں: بائیڈن

?️ 10 جولائی 2024سچ خبریں: امریکی صدر نے ایک بار پھر اعلان کیا کہ ان

جہاد اسلامی نے غزہ سے 1100 راکٹ داغے:صہیونی میڈیا

?️ 9 اگست 2022سچ خبریں:صہیونی میڈیا کا کہنا ہے کہ فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک

فلسطینیوں کا قتل عام جاری رکھیں گے:صیہونی وزیر جنگ

?️ 25 فروری 2023سچ خبریں:انتہا پسند صیہونی وزیر جنگ یواف گیلنٹ نے فلسطینی قوم کو

حزب اللہ کا صہیونی حکومت کی جنگی کونسل کو شدید انتباہ

?️ 5 جون 2024سچ خبریں: عرب دنیا کے مشہور تجزیہ کار عبدالباری عطوان نے حزب

پنجاب اسمبلی میں بھارتی آبی جارحیت کے خلاف مذمتی قرارداد جمع

?️ 5 مئی 2025لاہور (سچ خبریں) پنجاب اسمبلی میں بھارتی آبی جارحیت کے خلاف حکومتی

بلوچستان میں سیاسی بحران میں مزید شدت آگئی

?️ 7 اکتوبر 2021کوئٹہ(سچ خبریں) بلوچستان میں سیاسی بحران اس وقت شدت اختیار کرگیا جب

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا او آئی سی سے بڑا مطالبہ

?️ 21 مارچ 2022اسلام آباد (سچ خبریں)سراج الحق نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ

بے اولاد ہونے کے باوجود کبھی شکوہ نہیں کیا، حنا بیات خان

?️ 29 مارچ 2024کراچی: (سچ خبریں) سینیئر اداکارہ حنا بیات خان نے بےاولادی پر گفتگو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے