بھارتی جارحیت بے نقاب کرنے کا مشن، بلاول بھٹو وفد کے ہمراہ نیویارک پہنچ گئے

بلاول بھٹو

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) بھارتی جارحیت بے نقاب کرنے کا مشن لئے بلاول بھٹو زرداری وفد کے ہمراہ نیویارک پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری پاک بھارت کشیدگی کے حوالے سے پاکستان کا موقف دنیا کے سامنے رکھیں گے، 2 جون کو بلاول بھٹو کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات شیڈول ہے۔ پاکستانی وفد نیویارک میں امریکی تھنک ٹینک اور کانگریس کے ارکان سے بھی ملاقاتیں کرے گا، بلاول بھٹو زرداری 5 جون کو امریکی تھنک ٹینک مڈل ایسٹ انسٹی ٹیوٹ میں منعقدہ کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی وفد میں مصدق ملک، سینیٹر شیری رحمان، خرم دستگیر، تہمینہ جنجوعہ، جلیل عباس جیلانی اور حنا ربانی کھر شامل ہیں۔ وفد مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ پاکستانیوں، صحافیوں اور ماہرین سے بھی تبادلہ خیال کرے گا، یہ دورہ پاکستان کی عالمی سطح پر مؤثر سفارتی موجودگی کے اظہار کا اہم موقع قرار دیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے حال ہی میں موجودہ پاک بھارت کشیدہ صورتحال کے تناظر میں ایک اعلیٰ سطح سفارتی کمیٹی تشکیل دی تھی جو مختلف ممالک کا اہم دورہ کرے گی، بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں قائم سفارتی کمیٹی بھارت کے خلاف عالمی محاذ پر پاکستان کی پوزیشن کو مضبوط بنانے کیلئے کام کر رہی ہے۔

مشہور خبریں۔

ٹرمپ کا یوکرین جنگ کے خاتمے کا منصوبہ

?️ 9 نومبر 2024سچ خبریں:امریکی میڈیا میں شائع ہونے والی رپورٹس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ

بائیڈن اور ٹرمپ کی ملاقات

?️ 10 نومبر 2024سچ خبریں:وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ کے موجودہ صدر

ابوظہبی کا امریکہ کو کرارا جواب

?️ 5 مئی 2024سچ خبریں: وال سٹریٹ جرنل نے ایک اماراتی اہلکار کے حوالے سے کہا

سعودی حکام کا صیہونی نامہ نگار کے مکہ میں داخل ہونے کا اعتراف

?️ 24 جولائی 2022سچ خبریں:سعودی عرب نے سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر احتجاج کے

فرانس میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 500,000 سے زیادہ کورونا کیسیز

?️ 26 جنوری 2022سچ خبریں:  فرانس نے منگل کے روز کورونری دل کی بیماری کا

وزیراعلی پنجاب کا سی سی ڈی کو ناجائز اسلحہ کے خاتمے کا ٹاسک

?️ 11 مارچ 2026لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی مریم نواز شریف نے ناجائز اسلحہ کے خاتمے

امریکہ اور برطانیہ کے درمیان خصوصی تعلقات میں خرابی

?️ 12 نومبر 2025سچ خبریں: اس انکشاف کے بعد کہ برطانیہ نے کیریبین خطے کے

شنیرا کس کو سپورٹ کریں گی؟

?️ 9 نومبر 2021کراچی (سچ خبریں) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا دوسرا سیمی فائنل پاکستان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے