بھارت، پاکستان کے عدم استحکام کے لیے سازشیں کر رہا ہے: عارف علوی

کشمیری بار باردنیا کو وہ وعدہ یاد دلاتے ہیں جو پورا نہیں ہوا:  صدر مملکت

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ بھارت، پاکستان کے عدم استحکام کے لیے سازشیں کر رہا ہے اورافغان سرزمین کو پاکستان میں ہائبرڈ جنگ کے لیے استعمال کر رہا ہے۔پاکستان کی مسلح افواج سیکیورٹی خدشات اور ففتھ جنریشن وار پر قابو پانے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں۔

ایوان صدر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بلوچستان پر منعقدہ ساتویں قومی ورک شاپ کے شرکا سے خطاب میں کہا کہ‘بھارت پاکستان کے عدم استحکام کے لیے سازشیں کر رہا ہے اور دہشت گردی کی کارروائیوں کے لیے دہشت گرد تنظیموں کو فنڈز دے رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت اپنے ارادوں میں کامیاب نہیں ہوگا کیونکہ پاکستان کی مسلح افواج سیکیورٹی خدشات اور خاص کر ففتھ جنریشن وار پر قابو پانے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں۔بلوچستان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ حکومت صوبے میں معاشی اور سماجی ترقی کے لیے سنجیدگی سے توجہ دے رہی ہے اور پاک-چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کی مدد سے بلوچستان میں ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی۔

انہوں نے کہا کہ وسطی ایشیائی ممالک کو اپنی تجارت کے فروغ کے لیے پاکستان کے راستے بحیرہ عرب تک رسائی ملے گی۔ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں ماہی گیری کے شعبے سے زرمبادلہ کمانے کی بڑی صلاحیت موجود ہے، بلوچستان کے ماہی گیری کے شعبے کو جدید اور پائیدار بنیادوں پر استوار کرنے کی ضرورت ہے۔صدر مملکت نے ملک کی سیاسی اور عسکری قیادت بلوچستان میں ترقی کے لیے دلچسپی لے رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ابھر رہا ہے اور حکومت کی معاشی پالیسیوں کے فوائد آنا شروع ہوگئی اور معاشی اشاریے مثبت سمت جارہے ہیں۔صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ افغانستان میں جنگ کے پاکستان پر گہرے اثرات مرتب ہوئے ہیں، دہشت گردی کے خلاف طویل جنگ سے پاکستان کی معاشی اور سیکیورٹی کے حالات پر گہرے اثرات پڑے ہیں۔

مشہور خبریں۔

عرب ممالک کی حماس کو خفیہ پیشکش

?️ 19 اپریل 2025 سچ خبریں:ذرائع کے مطابق، کچھ عرب ممالک نے فلسطینی مزاحمتی تحریک

تم غنڈے اور بدمعاش ہو : چین کا امریکہ سےخطاب

?️ 18 اگست 2022سچ خبریں:    چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے

سرکاری اداروں کی خدمات عوامی فلاح کی ضامن ہیں۔ سید مراد علی شاہ

?️ 23 جون 2025کراچی (سچ خبریں) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے

’دوبارہ نہیں کرنا بیٹا: یہ فلم نہیں چل رہی‘ فہد مصطفیٰ کا بھارت کو پیغام

?️ 12 مئی 2025کراچی: (سچ خبریں) اداکار و ٹی وی میزبان فہد مصطفیٰ نے پاک

لاہور دھماکا: وزیراعظم نے نوٹس لے لیا

?️ 20 جنوری 2022اسلام آباد( سچ خبریں ) وزیراعظم عمران خان نے لاہور میں ہونے

شامی عوام کے ہاتھوں امریکی فوجی قافلہ پسپائی پر مجبور

?️ 13 اپریل 2022سچ خبریں:شامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ الحسکہ کے نواح میں

سام سنگ نے پھر ایپل کو پیچھے چھوڑ دیا

?️ 1 مئی 2021سیؤل( سچ خبریں) رواں برس کے پہلے تین مہینوں میں جنوبی کوریا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے