بھارت، افغانستان کے امن میں مسلسل رکاوٹ ڈال رہا ہے: وزیر خارجہ

وزیر خارجہ کی پی پی چیئرمین کو للکار، تمہارے سوالوں کا جواب دوں گاستانی وزیر خارجہ کا تہنیتی پیغام

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان، افغانستان میں امن کا خواہاں ہے اور اس حوالے سے تمام تر کوششیں کررہاہے، بھارت، افغانستان  کے امن میں مسلسل رکاوٹ ڈال رہا ہے، افغان حکومت کی جانب سے اپنے سفیر کو اچانک واپس بلالینے پر تشویش ہوئی۔

وزیر خارجہ شاہ کا کہنا تھا کہ امن کے پارٹنر بننا چاہتے ہیں، بھارت افغانستان کے امن میں مسلسل رکاوٹ ڈال رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ افغانستان ایک طرف پاکستان پر الزام لگارہا ہے اور دوسری طرف تعاون مانگ رہا ہے،پاکستان نے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ بھارت ایف اے ٹی ایف کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کررہا ہے۔

ایک بیان میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغانستان کی جانب سے اپنا سفیر اچانک بلالینے پر تشویش ہوئی،افغانستان کو اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرنی چاہیے، افغان سفیر یہاں رہیں اور تحقیقات میں تعاون کریں۔خیال رہے کہ گزشتہ روز افغان حکومت نے پاکستان میں تعینات اپنے سفیر نجیب اللہ علی خیل سمیت سینئر سفارتی عملے کو واپس بلالیا تھا۔

دوسری جانب دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ افغان سفیر کی بیٹی کے اسلام آباد میں مبینہ اغوا کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔سیکریٹری خارجہ نے افغان سفیر کو مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی تھی،پاکستان افغان حکومت سے فیصلے پر نظر ثانی کی امید کرتا ہے۔

مشہور خبریں۔

20 سال سے زائد امریکی جیل میں قید طالبان کے دو ارکان کی رہائی

?️ 12 فروری 2024سچ خبریں:طالبان کے دو ارکان عبدالکریم اور عبدالظاہر صابر بالترتیب گوانتانامو میں

بائیڈن-پیوٹن ملاقات، ڈونلڈ ٹرمپ نے اس ملاقات کو امریکا کی شکست قرار دے دیا

?️ 18 جون 2021واشنگٹن (سچ خبریں)  امریکا کے سابق صدر ڈونلد ٹرمپ نے سوئٹزرلینڈ کے

بائیڈن کے خلاف ریاست مشی گن میں عرب امریکیوں کا غصہ

?️ 2 فروری 2024سچ خبریں:جو بائیڈن پر غزہ میں اسرائیل کی نسل کشی کی حمایت

فلسطینی کمزور ہونے والے نہیں:آیت اللہ سیستانی

?️ 12 مئی 2021سچ خبریں:عراقی شیعہ رہنما آیت اللہ سیستانی کے دفتر نے صہیونیوں کے

سعودی جیلوں میں قیدیوں کی حالت زار،سعودی عالم کے بیٹے کی زبانی

?️ 14 نومبر 2022سچ خبریں:سعودی عالم دین کے بیٹے نے آل سعود کی جیلوں میں

سینئر اداکارہ دردانہ بٹ کا کورونا کے سبب انتقال

?️ 12 اگست 2021کراچی (سچ خبریں) سینئر اداکارہ دردانہ بٹ کورونا کے سبب انتقال کر

این اے 75 ضمنی انتخاب پولینگ اسٹیشسن سے غائب ہونے والے افسران کے شاہد عباسی کا اہم بیان

?️ 20 فروری 2021اسلام آباد (سچ خبریں ) ن لیگ کے رہنما اور سابق وزیراعظم

2025 میں امریکہ اور چین کے درمیان تصادم کا امکان: امریکی کمانڈر

?️ 29 جنوری 2023سچ خبریں:امریکی فضائیہ کے جنرل مائیک منی ہان  نے 2025 کے اوائل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے