?️
اسلام آباد:(سچ خبریں)پاکستان نے بھارتی حکمران جماعت بی جے پی کی جانب سے پاکستان کے یوم اۤزادی 14اگست کو ’تقسیم ہولناک یادگار دن‘ کے طور پر منانے کے شرانگیز اقدام کی شدید مذمت کی ہے۔
بھارتی نشریاتی ادارے دی ہندو کی رپورٹ کے مطابق 14 اگست کو یادگاری دن کے طور پر منانے کا فیصلہ وزیر اعظم نریندر مودی نے ‘ہمارے لوگوں کی جدوجہد اور قربانیوں کی یاد تازہ کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔
اخبار کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس سال یہ تقریب 75 پناہ گزین کالونیوں پر حوالے سے خاموش مارچ کے ساتھ منائی جائے گی جبکہ یونیورسٹیوں اور کالجوں سمیت 5 ہزار سے زائد مقامات پر اسٹال بھی لگائے جائیں گے۔
بھارتی حکومت کے اس فیصلے پر پاکستان کی جانب سے مذمت کرتے ہوئے دفتر خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اپنے ترمیمی ایجنڈے کے تحت بی جے پی-آر ایس ایس کی قیادت میں چلنے والی حکومت نے پھر سے منافقانہ اور یک طرفہ طور پر 1947میں آزادی کے بعد رونما ہونے والے الم ناک واقعات اور بڑے پیمانے پر ہجرت کو دعوت دینے کی کوشش ہے۔
دفتر خارجہ نے کہا کہ یہ عمل افسوس ناک ہے کہ بی جے پی حکومت اپنے تقسیم کرنے والے سیاسی ایجنڈے کے حصے کے طور پر تاریخ کی گمراہ کن تشریح کے ذریعے عوام کے جذبات سے کھیلنے کی کوشش کر رہی ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ اگر بھارتی رہنماؤں کو حقیقی طور پر اذیت، تکلیف اور درد کی پرواہ ہے تو انہیں بھارت میں مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کے حالات زندگی کو بہتر بنانے کے لیے کام کرنا چاہیے۔
دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پچھلی سات دہائیاں اس بات کے ثبوتوں سے بھری ہوئی ہیں کہ بھارت کی رواداری (سیکیولرازم) کی حمایت ایک دھوکا تھی جبکہ حقیقت یہ ہے کہ آج کا بھارت ایک غیر اعلانیہ ’ہندو راشٹرا‘ بن چکا ہے جس میں دیگر مذہبی اقلیتوں کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے خاص طور پر مسلمانوں کے لیے جنہیں امتیازی سلوک، ظلم وستم اور سیاسی و سماجی طور پر مسائل کا سامنا ہے۔
بیان میں بھارتی حکومت کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ آزادی سے متعلق واقعات پر سیاست کرنے سے باز آئے اور اس کے بجائے ان تمام لوگوں کی یادوں کا احترام کرے جنہوں نے سب کے بہتر مستقبل کے لیے قربانیاں دیں۔


مشہور خبریں۔
حزب اللہ نے لبنان کے حق میں سرحدیں کھینچ لیں:صہیونی تجزیہ نگار کا اعتراف
?️ 5 اکتوبر 2022سچ خبریں:صہیونی تجزیہ نگار یونی بن مناحیم نے سرحدی مذاکرات میں تازہ
اکتوبر
ہمارے پاس امریکی باتیں سننے کا وقت نہیں:روس
?️ 30 جولائی 2022سچ خبریں:روسی وزارت خارجہ کی ترجمان کا کہنا ہے کہ ہمارے وزیر
جولائی
شمالی عراق میں امریکی اور برطانوی فوجیوں کی ہلاکت
?️ 2 جون 2026سچ خبریں:شمالی عراق کے علاقے اربیل میں ایک فوجی اڈے پر 31
جون
الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کیلئے ضابطہ اخلاق جاری کردیا
?️ 20 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 2 اپریل کو
مارچ
حکومتی و عسکری قیادت کا قومی و صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات ایک ہی روز کرانے پر اتفاق
?️ 21 مارچ 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک کی سویلین اور ملٹری ہائی کمان کے
مارچ
میکرون اور ان کی اہلیہ کی لڑائی کا ہونٹ پڑھنا؛ بریگزٹ: باہر نکل جاؤ، ہارنے والے!
?️ 29 مئی 2025سچ خبریں: مغربی میڈیا نے ہونٹ ریڈنگ کے ماہرین کی رپورٹس کا
مئی
چین کو محدود کرنے سے دنیا کے لوگوں کو زیادہ آزادی ملے گی: برطانیہ
?️ 4 اکتوبر 2021سچ خبریں:برطانوی وزیر خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ وہ مغرب
اکتوبر
جمعیت علمائے اسلام (ف) نومبر یا فروری میں انتخابات کی خواہاں
?️ 3 اکتوبر 2023کوئٹہ: (سچ خبریں) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے بلوچستان کے امیر مولانا
اکتوبر