بھارت کی آبی جارحیت: پنجاب کے 7 اضلاع میں انتظامیہ کی مدد کیلئے فوج طلب

سیلاب پاک فوج

?️

لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر بارشوں اور سیلاب کی صورتحال کے پیش نظر فوری امدادی اقدامات کیلئے اہم فیصلے کئے گئے، لاہور، قصور، سیالکوٹ، فیصل آباد، نارووال، اوکاڑہ میں ضلعی انتظامیہ کی امداد کیلئے فوج طلب کرلی گئی۔

حکومت پنجاب نے سول انتظامیہ کی امداد اور انسانی جانوں کے تحفظ کیلئے فوج طلب کی گئی، ضلعی انتظامیہ، پی ڈی ایم اے، ریسکیو 1122، سول ڈیفنس اور پولیس پہلے ہی فرنٹ لائن پر اپنی ذمہ داریاں ادا کر رہے ہیں۔ پنجاب کے 7 اضلاع میں ضلعی انتظامیہ نے فوج کی فوری تعیناتی کی درخواست کی تھی ۔

ضلعی انتظامیہ کی درخواست پر محکمہ داخلہ پنجاب نے وفاقی وزارت داخلہ کو باقاعدہ مراسلہ ارسال کر دیا ہے، جس کے تحت فوج کی تعیناتی عمل میں لائی جائے گی۔

فوجی دستوں کی تعداد ضلعی انتظامیہ سے مشاورت کے بعد مقرر کی جائے گی،جبکہ ضرورت پڑنے پر آرمی ایوی ایشن اور دیگر وسائل بھی متاثرہ علاقوں میں فراہم کئے جائیں گے، لاہور، قصور، سیالکوٹ، فیصل آباد، نارووال سرگودھا اور اوکاڑہ میں ریسکیو اور امدادی سرگرمیوں کیلئے فوج کو طلب کیا جا رہا ہے۔

ترجمان محکمہ داخلہ کے مطابق حکومت پنجاب اور تمام متعلقہ ادارے سیلابی صورتحال کو چوبیس گھنٹے (24/7) مانیٹر کر رہے ہیں اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

مشہور خبریں۔

غزہ کی پٹی میں دو سالہ نسل کشی ؛ اسرائیلی ظلم کی بے مثال وحشیانیہ داستان 

?️ 8 اکتوبر 2025سچ خبریں: 7 اکتوبر 2023 کو "طوفان الاقصیٰ” آپریشن کے آغاز کے

سعودی اتحاد نے یمن میں 100 سے زائد مرتبہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کی

?️ 5 اپریل 2022سچ خبریں:  یمن کے ایک فوجی ذریعے نے کہا کہ جنگ بندی

وٹکوف کی تل ابیب میں اسرائیلی قیدیوں کے اہل خانہ سے ملاقات کے دوران کیا ہوا؟

?️ 2 اگست 2025سچ خبریں: امریکہ کے خصوصی ایلچی سٹیو وٹ کوف آج وسطی تل

سوڈانی عراق سے غیر ملکی فوج کے فوری انخلا کے خواہاں 

?️ 11 جنوری 2024سچ خبریں:عراقی وزیر اعظم محمد شیاع السوڈانی نے ملکی سرزمین میں اتحادی

نیٹو یوکرین جنگ کو ختم کرنے کا خواہاں

?️ 18 اگست 2023سچ خبریں:نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ نے یوکرین کی طرف

اسلام آباد: بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے پر الیکشن کمیشن نے عدالت میں جواب جمع کروادیا

?️ 30 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اسلام آباد ہائی کورٹ

صدر مملکت کا درخت لگانے کے حوالے سے اہم اعلان

?️ 1 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان کے صدر ڈاکٹر عارف علوی نے درخت لگانے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے