بھارت کو مسلسل ہزیمت کا سامنا، غیر ملکی دانشور بھی پاکستان کی کامیابیوں کے معترف ،امریکی پروفیسر نے مودی سرکار کو آئینہ دکھا دیا

پاک بھارت جنگ

🗓️

اسلام آباد (سچ خبریں) بھارت کو معرکۂ حق میں شکست کے بعد مسلسل ہزیمت کا سامنا، امریکی پروفیسر نے مودی سرکار کو آئینہ دکھا دیا۔

تفصیلات کے مطابق غیرملکی دانشور بھی پاکستان کی کامیابیوں کے معترف ہیں، بھارتی ٹی وی کے پروگرام کے دوران پروفیسر کرسٹین فیئر کا کہنا تھا کہ بھارت پاکستان کو ہر ممکن کوشش کے باوجود خوفزدہ نہیں کرسکا۔ ڈیٹرنس کا اندازہ اس ملک کے رویئے سے لگایا جاتا ہے جسے روکنے کی کوشش کی جا رہی ہو، موجودہ حالات میں ایسا کوئی ثبوت نہیں کہ پاکستان نے اپنی پوزیشن ترک کی ہو یا مؤقف سے پیچھے ہٹا ہو۔ بھارت نے بے بنیاد دعوے کرکے خود کو ایک خطرناک صورتحال میں ڈال دیا ہے۔ بھارت کے اندر میڈیا، خاص طور پر جنہیں میں ’’فسادی میڈیا‘‘ کہتی ہوں، نے عوام کو غلط معلومات فراہم کی ہیں۔

ذرائع کے مطابق پروفیسر کرسٹین فیئر نے یہ بھی کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ بھارت نے پاکستان کو کسی ناکامی سے دوچار کرسکا اور نہ ہی اسے خوفزدہ کرسکا ہے، پاکستان پیچھے نہیں ہٹا اور نہ ہی وہ بھاگا ہے۔ یہ تنازعہ بھارت کی توقع سے کہیں زیادہ تیزی سے شدت اختیار کر گیا، بھارت خود بھی چاہتا تھا کہ تنازعے کو کم کرنے کے لیے کوئی محفوظ راستہ نکالا جائے۔ بدقسمتی سے بھارتی بے لگام میڈیا عوام میں ایسی توقعات پیدا کرتا ہے جو بعد میں عسکری تقاضوں کو جنم دیتی ہیں، بھارت اور اس کا میڈیا جنگجویانہ رویہ رکھتے ہیں۔

مشہور خبریں۔

مغرب تیزی سے روس کے ساتھ جنگ کی تیاری میں

🗓️ 22 جولائی 2024سچ خبریں: سربیا کے صدر الیگزینڈر ووچک نے اعلان کیا کہ مغرب

حماس اور جہاد اسلامی کو خریدا نہیں جاسکتا:صیہونی ذرائع

🗓️ 16 دسمبر 2021سچ خبریں:اسرائیلی فوج کے اعلیٰ ذرائع نے اعتراف کیا ہے کہ حماس

پناہ کی تلاش؛ مایوسی کی منزل کا سفر

🗓️ 4 فروری 2022سچ خبریں:شواہد سے پتہ چلتا ہے کہ متعدد حکومتیں پناہ کے متلاشیوں

رمضان میں پیاز، کیلے کی برآمد پر پابندی عائد، شملہ مرچ دگنی قیمت پر فروخت

🗓️ 10 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے 15 اپریل تک پیاز اور کیلے

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس چوہدری عبدالعزیز ذاتی وجوہات کی بنا پر مستعفی

🗓️ 6 مارچ 2025لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے ذاتی وجوہات

اردن سے شیطان سفیر کی بے دخلی اور صیہونی تنہائی میں شدت

🗓️ 25 مارچ 2023سچ خبریں:حقیقت یہ ہے کہ آج بین الاقوامی نظام پہلے سے کہیں

قطر دہشت گردی کا نمبر 1 حامی ہے:نیتن یاہو کا بیٹا

🗓️ 22 نومبر 2022سچ خبریں:صیہونی کابینہ تشکیل دینے کی تیاری کرنے والے بنیامین نیتن یاہو

واٹس ایپ پر چیٹ فلٹر کا فیچر پیش کیے جانے کا امکان

🗓️ 2 مارچ 2024سچ خبریں: دنیا کی سب سے بڑی انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے