?️
کراچی (سچ خبریں) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ بھارت کو غرور تھا کہ اس کے دنیا سے تعلقات اچھے ہیں۔
کراچی میں مزارِ قائد پر حاضری دینے کے بعد گورنر سندھ اور کابینہ ارکان کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے بھارت کو جنگی میدان میں ہی نہیں سفارتی سطح پر بھی شکست دی، دنیا میں بھارتی پروپیگنڈے کو ہرایا۔ انہوں نے کہا کہ عالم اسلام کو متحد ہو کر دشمن قوتوں کو شکست دینا ہوگا، ملک کی بہتری کے لیے ہم سب کو متحد ہونا چاہیے، پاکستان 2025 کی کامیابیوں کے بعد 2026 کی کامیابیوں میں داخل ہوگا۔
وزیراعلیٰ سندھ کا مزید کہنا تھا کہ اچھی بات ہے کہ قومی ایئر لائن کی نجکاری ہوئی ہے، ایئر لائن کے ملازمین کو تحفظ دیا جائے، کراچی این ای ڈی یونیورسٹی میں ٹیکنالوجی پارک بنا رہے ہیں، ٹریٹمنٹ پلانٹ فور کے منصوبے پر بھی کام شروع ہوگیا ہے۔
قبل ازیں مراد علی شاہ نے بانی پاکستان کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی، اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلم بند کئے۔


مشہور خبریں۔
امریکی فوج میں خودکشی کے حقیقی اعداد وشمار
?️ 21 ستمبر 2022سچ خبریں:امریکی فوجیوں کی خودکشیوں کی تعداد اس سلسلہ میں سرکاری طور
ستمبر
قطر کے موجودہ مذاکرات ایک نئے معاہدے پر مرکوز
?️ 29 نومبر 2023سچ خبریں:امریکی اخبار فنانشل ٹائمز نے باخبر ذرائع کے حوالے سے خبر
نومبر
وزیر اعظم نے گلکت بلستان کے لئے تاریخی پیکیج کا اعلان کیا
?️ 31 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر اعظم نے گلگت بلتستان کی ترقی کے لیے تاریخی
مارچ
ٹرمپ کو بھی نیٹو برداشت نہیں
?️ 19 جولائی 2023سچ خبریں: ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ویڈیو پیغام جاری کر کے جو
جولائی
آپریشن بُنیان مرصوص کی اہمیت کم کرنے کیلئے بھارت کا بڑا منصوبہ بے نقاب
?️ 19 مئی 2025ایبٹ آباد (سچ خبریں) پاکستان کے کامیاب آپریشن بنیان مرصوص کی اہمیت
مئی
سابق صیہونی عہدہ دار کا اسرائیل کے مستقبل کے بارے میں انتباہ
?️ 24 جولائی 2022سچ خبریں:صیہونی حکومت کی وزارت خارجہ کے ایک سابق عہدہ دار نے
جولائی
بائیڈن کا امریکی عدالت کے اپنے بیٹے کے خلاف فیصلے پر ردعمل
?️ 12 جون 2024سچ خبریں: امریکی صدر جو بائیڈن نے آج اپنے بیٹے کے خلاف
جون
سائفر کیس: عمران خان، شاہ محمود قریشی کا ’اوپن ٹرائل‘ اڈیالہ جیل میں دوبارہ شروع، سماعت پیر تک ملتوی
?️ 2 دسمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق وزیراعظم عمران خان اور سابق وزیر خارجہ شاہ
دسمبر