بھارت کا غرور خاک میں مل گیا، کشمیر، پاکستان یک جان ہیں۔ حافظ نعیم

حافظ نعیم الرحمان

?️

مظفرآباد (سچ خبریں) امیر جماعت اسلامی بھارت کا غرور خاک میں مل گیا، کشمیر اور پاکستان یک جان ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یوم تشکر منانے کے لیے حافظ نعیم الرحمان آزاد کشمیر کنڑول لائن پر پہنچ گئے، کشمیریوں کے ساتھ مل کر کنٹرول لائن عباس پور پر یوم تشکر منایا، اُن کا آزاد کشمیر میں جگہ جگہ والہانہ استقبال کیا گیا اور پاکستان زندہ آباد کے نعرے لگائے گئے۔

ذرائع کے مطابق اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ بھارت کا غرور خاک میں مل گیا، پاکستان کو فتح ملی، کشمیر اور پاکستان یک جان ہیں، کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان کنٹرول لائن پر بسنے والوں کی حفاظت یقینی بنائے ، قوم متحد ہے، حکومت سے امید ہے کشمیر کا مسئلہ حل کرائے گی ، مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہونا چاہیے۔

حافظ نعیم الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ حکمرانوں پر نظر رکھی جائے، کشمیر پر حق خوداردیت کے علاوہ کوئی سمجھوتہ قبول نہیں۔

مشہور خبریں۔

نیب ترامیم کیس: کیا عدالت پارلیمنٹ کو ترامیم لانے سے روک دے، جسٹس منصور علی شاہ

?️ 9 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ میں نیب قانون میں ترامیم کے

تل ابیب اسٹاک مارکیٹ میں تیزی سے گراوٹ

?️ 28 جولائی 2024سچ خبریں: عبرانی اخبار Yediot Aharonot نے اسرائیلی وزارت خارجہ کے حوالے سے

بشار الاسد کی قیادت میں شام نے امریکی اخراج کا جشن منایا: المشاط

?️ 18 اپریل 2022سچ خبریں:  یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سربراہ مہدی المشاط نے

حماس نے مسجد کے خلاف صہیونی سازش کے بارے میں انتباہ کیا

?️ 14 ستمبر 2024سچ خبریں: صہیونیوں کے انتہا پسند تحریکوں کی شدت کے بعد حماس

بیٹے سے اچھے تعلقات رہے، دوستوں کی طرح زندگی گزاری، والدہ فیصل قریشی

?️ 30 اکتوبر 2024کراچی: (سچ خبریں) اداکار فیصل قریشی کی والدہ سینیئر اداکارہ افشاں قریشی

ٹرمپ کا نیجیریا پر ممکنہ حملے کا اعلان

?️ 3 نومبر 2025 سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین جنگ کے حوالے سے

جب تک پارٹی قیادت چاہے گی عہدے پر رہوں گا: وزیر اعلیٰ سندھ

?️ 30 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سندھ میں تبدیلی

نیتن یاہو نے ہماری پیٹھ میں چھرا گھونپا ہے: اسرائیلی فوج

?️ 12 جون 2024سچ خبریں: Yediot Aharonot اخبار نے اسرائیلی فوج کے ریزروسٹ کے حوالے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے