بھارت پاکستان میں ہونے والی فوجی مشقوں میں حصہ نہیں لے گا

بھارت پاکستان میں ہونے والی فوجی مشقوں میں حصہ نہیں لے گا

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان اس سال کے آخر میں ایس سی او تنظیم کی میزبانی کرے گا جس کی سرپرستی میں پاکستان میں دہشتگردی کے خلاف فوجی کاروائیاں ہوں گی  تاہم ایک اعلی فوجی عہدیدار نے جمعرات کو یوم پاکستان کی پریڈ کے بعد ڈان کو بتایا کہ اس میں بھارتی فوج کو بلانے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ ‘پاکستان نے ابھی تک بھارتی فوجیوں کو فوجی مشق میں حصہ لینے کی دعوت دینے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے’۔

عہدیدار، جن کا نام نہیں لیا جاسکتا کیونکہ وہ میڈیا سے بات کرنے کا مجاز نہیں ہیں، نے کہا کہ بھارتی میڈیا ازبکستان کے شہر تاشقند میں علاقائی انسداد دہشت گردی کی تنظیم کی کونسل کے 36 ویں اجلاس میں 18 مارچ کو کیے گئے فیصلوں کو بڑھا چڑھا کر پیش کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ‘اس طرح کی تربیت کا نتیجہ سیکھنے اور سکھانے، دونوں ہوتا ہے، دہشت گردی کی جڑوں اور نیٹ ورکس کو شکست دینے میں پاکستان کی کامیابی کو بین الاقوامی سطح پر تسلیم کیا گیا ہے’۔

ان کا کہنا تھا کہ ’یہی وجہ ہے کہ اس طرح کے مشق کا انعقاد کرنے کا اعزاز نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر (این سی ٹی سی) کو دیا گیا ہے اور روس اور چین اور ایس سی او کے ممبران سمیت متعدد ممالک کی ایلیٹ یونٹ اس میں حصہ لے رہی ہیں’۔

امکان ہے کہ مشق ‘پبی – انسداد دہشت گردی – 2021’ رواں سال ستمبر، اکتوبر میں خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ کے علاقے پبی میں واقع این سی ٹی سی میں منعقد کی جائے گی۔

دریں اثنا ایک اور اعلی فوجی عہدیدار نے کہا کہ اس بات کا امکان کم ہی ہے کہ پاکستان دونوں ممالک کے درمیان روایتی دشمنی کی وجہ سے اس مشق کے لیے بھارتی فوجیوں کو مدعو کرے۔

عہدیدار نے کہا کہ ‘پاکستان کے پاس انسداد دہشت گردی کی کامیاب کارروائیوں کی شہرت رکھنے والی ایک مضبوط اور پیشہ ور فوج ہے اور بہت سے ممالک اس نئے عالمی خطرہ کے درمیان اپنے تجربات کو بانٹنے کے لیے ہمارے ساتھ مشترکہ مشقوں میں حصہ لینے کے خواہاں ہیں’۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی میڈیا یہ اسٹوریز چلا رہا ہے کہ بھارت افواج پہلی بار کسی فوجی مشق کے لیے پاکستان کا سفر کریں گی تاہم ‘فی الوقت یہ حقیقت سے بہت دور ہے’۔

مشہور خبریں۔

سیاہ فام خاتون کی گوگل میں نسلی امتیاز کی شکایت

?️ 23 مارچ 2022سچ خبریں:گوگل کی ایک سیاہ فام ملازم خاتون نے سیاہ لوگوں کے

یمنی مسلح افواج کی سعودی عرب کے اندر 4 خصوصی اور مشترکہ کارروائیاں

?️ 11 اکتوبر 2026سچ خبریں:یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے سعودی عرب کے اندر

یمن کے نہتے عوام کے خلاف سعودی اتحاد کی نئی بربریت

?️ 23 نومبر 2021سچ خبریں: سعودی حکومت کے ٹیلی ویژن نے یمنی دارالحکومت صنعا کے علاقوں

مصری وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی پاکستان پہنچ گئے

?️ 28 مارچ 2026اسلام آباد (سچ خبریں) مصری وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی پاکستان پہنچ گئے، دورے

بائیڈن اور ٹرمپ دونوں نفرت انگیز کیوں ہیں؟

?️ 2 مئی 2023سچ خبریں:حالیہ سروے کے مطابق اہم سوال یہ ہے کہ امریکی عوام

کورونا وائرس، لاک ڈاؤن، بے روزگاری اور بڑھتی ہوئی مہنگائی

?️ 5 اپریل 2021(سچ خبریں) دنیا کے دیگر ممالک کی طرح پاکستان بھی کورونا کی

برازیل مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے کے لیے نئے کردار کی راہ پر

?️ 21 مئی 2026سچ خبریں: جہاں مشرق وسطیٰ میں امریکہ اور صہیونی حکومت کی ایران

عراقی خاک کو کسی بھی ملک کے خلاف حملے کے لیے استعمال کیے جانے کی مخالفت 

?️ 5 فروری 2026 سچ خبریں:شیعہ ہم آہنگی فریم ورک، جو عراق کی پارلیمان کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے