?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت نے پاکستان میں 3 ایئربیسز پر میزائل داغے جسے ایئرڈیفنس سسٹم نے ناکارہ بنادیا اور پاک فضائیہ کے تمام اثاثے محفوظ ہیں۔
ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے رات گئے مختصر پریس بریفنگ میں بتایا کہ اب سے کچھ دیر پہلے بھارت کی جانب سے آدم پور سے 6 بیلسٹک میزائل فائر کیے گئے ہیں جن میں سے ایک میزائل آدم پور میں ہی گرگیا اور 5 امرتسر میں گرے ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارت اپنی ہی آبادی کو بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنارہا ہے اور بھارتی پنجاب میں سکھوں کی آبادی کو نشانہ بنارہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہماری ہمدردیاں بھارت کی اندرونی سازش کا شکار اقلیتوں کے ساتھ ہیں، بھارت بدحواسی میں اپنے ہی شہریوں کو نشانہ بنارہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم ہرقسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ بھارت اپنے ہی لوگوں پر میزائل فائل کرکے مزید جارحیت کا جواز چاہتا ہے اور وہ دنیا کو یہ جھوٹ بیچنا چاہتا ہے کہ پاکستان میزائل فائر کررہا ہے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ پاکستان کے پاس اپنے دعوے کا الیکٹرونک ثبوت موجود ہے، بھارت سکھوں کو نشانہ بناکر پاکستان کے خلاف نفرت پیدا کرنا چاہتا ہے جب کہ بھارت نے 7 اور 8 مئی کی رات بھی امر تسر پر 3 میزائل فائر کیے تھے۔
بھارت نے پاک فضائیہ کے بیسز پر میزائل داغے ہیں
بعد ازاں، کچھ دیر بعد ترجمان پاک فوج ایک بار پھر بریفنگ کے لیے آئے اور بتایا کہ بھارت نے اب سے کچھ دیر قبل اپنے طیاروں سے فضا سے زمین پر میزائل داغے ہیں، نور خان بیس، مرید بیس اور شورکوٹ کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اب تک کے اطلاعات کے مطابق ایئرفورس کے تمام طیارے اور اثاثے محفوظ ہیں۔
لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ بھارت نے افغانستان میں بھی میزائل داغے ہیں اور ڈرونز کا حملہ بھی افغانستان پر کیا ہے، بھارت اپنے پاگل پن اور جارحیت اور مکاری کے ذریعے پورے خطے کو ایک خطرناک جنگ کی طرف دھکیل رہا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم صرف یہ کہنا چاہتے ہیں، ہم تمہاری طاقت، تمہاری مکاری اور جارحیت سے مرعوب ہونے والی قوم نہیں ہیں، اب تم صرف ہمارے جواب کا انتظار کرو۔
’ایئرڈیفنس سسٹم نے بھارت کے میزائل حملوں کو ناکام بنایا‘
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارت کی جانب سے پی ایف ایئر بیسز پر داغے گئے میزائلوں کو ایئر ڈیفنس سسٹم نے ناکام بنایا جب کہ پاکستان کے پاس میزائل حملوں کے الیکٹرونک شواہد موجود ہیں کہ یہ میزائل کہاں سے داغے گئے۔
ان کا کہنا تھا کہ افغانستان پر جو میزائل حملے اور ڈرون حملے کیے گئے تھے، ان کی لانچ بھارت نے انڈین پنجاب کے حملوں کے فوراً بعد کیے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ بھارت کا کوئی بڑا منصوبہ ہے تاکہ خطے میں عدم توازن پیدا کیا جائے اور خطے کو جنگ کی طرف دھکیلا جائے۔
لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ ہندوستان کی بڑھتی ہوئی جارحیت اور ہر بزدلانہ حملے کو ناکام بنایا جارہا ہے اور یہ حملے قطعاً پاکستانی عوام کے حوصلوں کو پست نہیں کرسکتے، بجائے اس کے کہ یہ حوصلے کم ہو، یہ بھارتی جارحیت کے ساتھ مزید بڑھ رہے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے بہادر اور غیور عوام کے حوصلے دیکھنے ہوں تو اس وقت راولپنڈی میں دیکھیں کہ کس طرح عوام بڑی تعداد میں پاک فوج کی حمایت میں سڑکوں پر نکل آئی ہے، پاک فوج ہمہ وقت وطن کے دفاع کے لیے تیار ہے۔


مشہور خبریں۔
ٹرمپ اور ان کے اتحادی اپوزیشن میڈیا کو فتح کرنے کے لیے آمرانہ راستے پر چل پڑے
?️ 29 اکتوبر 2025سچ خبریں: ڈونلڈ ٹرمپ کے اقتدار میں آنے کے نو ماہ گزرنے
اکتوبر
فلسطینی عوام کو سڑکوں پر نکلنے کی اپیل
?️ 8 اکتوبر 2023سچ خبریں:آج صبح غزہ کی پٹی سے صیہونی حکومت کے مختلف علاقوں
اکتوبر
فلوٹیلا میں موجود شہریوں کی سلامتی اولین ترجیح، پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتا، دفتر خارجہ
?️ 3 اکتوبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا
اکتوبر
امریکہ اپنے اتحادیوں کو تنہا چھوڑ دیتا ہے: یروشلم پوسٹ
?️ 27 فروری 2022سچ خبریں:یروشلم پوسٹ نے یہ نوٹ کرتے ہوئے کہ امریکہ نازک دنوں
فروری
چارلی کرک کے قتل کے بعد ایف بی آئی ڈائریکٹر کش پٹیل کو ہٹانے کے مطالبات زور پکڑ گئے ہیں
?️ 13 ستمبر 2025چارلی کرک کے قتل کے بعد ایف بی آئی ڈائریکٹر کش پٹیل
ستمبر
غزہ کے 4000 بچے موت کے خطرے سے دوچار
?️ 18 مارچ 2025سچ خبریں: اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ (یونیسیف) نے فلسطینی بچوں کی
مارچ
پاکستانی آرمی چیف نے چینی اعلی حکام سے ملاقات کی
?️ 25 جولائی 2025پاکستانی آرمی چیف نے چینی اعلی سے ملاقات پاکستان کے آرمی چیف
جولائی
یمنی سپریم انقلابی کمیٹی کا امریکہ کے نام اہم پیغام
?️ 15 مارچ 2021سچ خبریں:یمنی سپریم انقلابی کمیٹی کے سربراہ نے اپنےملک میں امریکی مداخلت
مارچ