?️
لاہور (سچ خبریں)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ دنیا میں سب سے بڑی نام نہاد جمہوریت کے دعویدار بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں جمہوری اقدار کا خون کیا ہے، مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام آج بھارتی یوم آزادی پر یوم سیاہ منا رہے ہیں۔ کشمیر پاکستان کے بغیر اور پاکستان کشمیر کے بغیر مکمل نہیں ہو سکتا۔
ایک بیان میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ بھارت نے ریاستی دہشت گردی کے ذریعے معصوم کشمیری عوام پر عرصہ حیات تنگ کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کے بغیر اور پاکستان کشمیر کے بغیر مکمل نہیں ہو سکتا، پاکستان اور کشمیر نہ ٹوٹنے والے بندھن میں بندھے ہوئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ کشمیری عوام کے ساتھ کھڑے تھے، ہیں اور کھڑے رہیں گے۔وزیر اعلیٰ نے کہاکہ مودی سرکار کو نہتے کشمیری عوام پر ڈھائے جانے والے ظلم و ستم کا حساب دینا ہو گا، عالمی برادری کو اب ہر صورت بیدار ہونا پڑے گا۔
واضح رہے کہ بھارت کے یوم آزادی کو مقبوضہ کشمیر اور آزاد کشمیر میں یوم سیاہ کے طور پر منایا جارہا ہے، مظفرآباد میں بھارت کے خلاف شدید احتجاج کیا گیا۔مظفرآباد میں بھارت کے خلاف آزادی چوک سے سیاہ جھنڈوں کے ساتھ احتجاجی ریلی نکالی گئی، کشمیریوں نے گھڑی پن چوک پر بھارت کے خلاف شدید احتجاج کیا۔
رکن اسمبلی خواجہ فاروق کی قیادت میں بھی بھارت کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ کشمیر پر قابض ہوکر کشمیریوں پر ظلم ڈھا نے اور بربریت کا مظاہرہ کرنے والے بھارت کو یوم آزادی منانے کا کوئی حق نہیں ہے۔
مشہور خبریں۔
غزہ اور مغربی کنارے کی تازہ ترین صورت حال
?️ 14 نومبر 2023سچ خبریں:غزہ کی پٹی کے مختلف محوروں میں جارحین کے ساتھ فلسطینی
نومبر
جی ڈی اے نے عام انتخابات کے نتائج مسترد کردیے
?️ 13 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) نے عام
فروری
نواز شریف بہترین اداکاری کر کے باہر چلا گیا
?️ 19 جولائی 2021کشمیر(سچ خبریں) اپنے ایک بیان میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا
جولائی
شامی فوج پر داعش کا حملہ
?️ 11 اگست 2023سچ خبریں: شامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ مشرقی شام میں
اگست
نیتن یاہو اور موساد و شاباک کے سربراہان کے درمیان غیر معمولی کشیدگی
?️ 19 فروری 2025 سچ خبریں:صہیونی میڈیا نے بنیامین نیتن یاہواور اسرائیلی جاسوس اداروں موساد
فروری
کون ہو گا اگلا امریکی صدر؟ ڈاکٹر ملیحہ لودھی کی زبانی
?️ 22 جولائی 2024سچ خبریں: امریکہ میں پاکستانی سابق سفیر ملیحہ لودھی نے کہا ہے
جولائی
ترکی کے صدر کا دورہ امریکہ ملتوی؛ وجہ؟
?️ 27 اپریل 2024سچ خبریں: ترک وزارت خارجہ کے ترجمان نے تفصیلات فراہم کیے بغیر
اپریل
ٹرمپ کی صدارت کے ساتھ ہی جنگ کے خاتمے کا اعلان
?️ 16 دسمبر 2024سچ خبریں: اسرائیل ہیوم اخبار نے ایک خبر میں اعلان کیا ہے
دسمبر