?️
راولپنڈی (سچ خبریں)ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل بابرافتخار کا کہنا ہے کہ بھارت نے خطے کے امن کو داؤ پر لگایا ہواہے بھارت جو اقدام کررہاہے اس سے خطے کے امن پر منفی اثرات آئیں گے ، بھارتی حکومت دہشت گردی کے نام پر معصوم کشمیریوں کونشانہ بنارہی ہے۔ کشمیر کی صورتحال کوبدترین انسانی المیے میں بدل دیاہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل بابرافتخار نے اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پریس کانفرنس کامقصد خطے کی صورتحال کاجائزہ لینا ہے، پاک بھارت 2003کے سیزفائر پر فروری 2021میں رابطہ ہوا، اس انڈراسٹینڈنگ کے تحت ایل اوسی پورا سال پرامن رہی اور ایل اوسی کے اطراف مقیم آبادی کے حالات میں بہتری آئی۔
بھارتی ملٹری لیڈرشپ کی دھمکیوں سے متعلق ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ بھارتی ملٹری لیڈرشپ کی جانب سے مختلف الزامات اوردھمکیاں سامنے آئیں، بھارتی ملٹری لیڈرشپ کی دھمکیاں خاص سیاسی سوچ کی نشاندہی کرتی ہیں۔بھارت کے حوالے سے میجرجنرل بابرافتخار نے کہا کہ بھارت مذہبی انتہا پسندی کی جانب گامزن ہے ، بھارت جو اقدام کررہاہے اس سے خطے کے امن پر منفی اثرات آئیں گے، بھارتی فوج نے نیلم وادی کے سامنے جعلی اکاؤنٹر کرکے کشمیری کو شہید کیا اور اس جعلی اکاؤنٹر کے بعد بھی الزام پاکستان پر لگادیا۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارت ایل اوسی پر بسنے والے کئی بےگناہ کشمیریوں کو شہید کرچکا ہے اور دہشت گردی کے نام پر معصوم کشمیریوں کونشانہ بنارہی ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ بھارت نے خطے کے امن کو داؤ پر لگایا ہواہے اور کشمیر کی صورتحال کوبدترین انسانی المیے میں بدل دیاہے، سچ یہ ہے کہ اگست 2019 سے کشمیر میں تاریخ کا بدترین محاصرہ جاری ہے ، 5جنوری 1949کوکشمیریوں کے حق خود ارادیت کا وعدہ عالمی برادری نے کیاتھا۔
مغربی بارڈر کے حوالے سے میجرجنرل بابرافتخار نے بتایا سال 2021میں مغربی بارڈر پر صورتحال چینلجنگ رہی ، اس دوران شمالی وزیرستان میں اہم آپریشن کیاگیا، ویسٹرن بارڈر پر مقامی آپریشنل معاملات ہیں جن کو ایڈریس کیا جاتا ہے۔انھوں نے کہا کہ شدید موسمی حالات کے باعث فینسنگ کا کام رکاجسے آپریشن کے بعد مکمل کیاگیا، ہم مکمل طور پر فوکسڈ ہیں،فینسنگ کا کام پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے ، باڑ لگانے کا کام تقریباً 95فیصد مکمل ہوچکا ہے، بارڑ کامقصد لوگوں کو تقسیم کرنا نہیں بلکہ عوام کو محفوظ بنانا ہے، باڑ لگانے کے عمل میں ہمارے شہیدوں کا خون شامل ہے۔
پاک افغان بارڈر سے متعلق ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاک افغان بارڈر میں دونوں اطراف کے لوگ آجارہے ہیں ، پاک افغان سرحد پر فینس سیکیورٹی ، آمدورفت اور تجارت کیلئے ضروری ہے، مقامی معاملات کے حل کیلئےدونوں اطراف کی لیڈرشپ میں ہم آہنگی ہے۔میجرجنرل بابرافتخار نے مزید کہا کہ افغانستان سے غیرملکی افواج کے انخلا کے اثرات پاکستان پر آئے، افغانستان سے غیرملکی افواج کے انخلا کے اثرات پاکستان پر آئے، باڑز کو محفوظ کرنے کیلئے ایف سی بلوچستان ،ایف سی کے پی کیلئے67 نئے ونگز کام کئے گئے۔
آپریشن ردالفساد کے حوالے سے ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ آپریشن ردالفساد دیگر آپریشن کے مقابلے میں بہت مختلف ہے، آپریشن ردالفساد ملٹری اور ایریا اسپیسفک نہیں ہے، آپریشن کے دوران 2021میں 60ہزارسےزائد آپریشنز کئےگئے۔میجرجنرل بابرافتخار نے قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے شاندار اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا انٹرنیشنل ایجنسیز نے 2021میں890تھریٹ الرٹ جاری کئے، تھریٹ الرٹ کے نتیجے میں دہشتگرد حملوں کو روکنےمیں70فیصد کامیابی ملی۔


مشہور خبریں۔
خضدار میں بچوں پر حملہ فتنہ الہندوستان کا مکروہ چہرہ ہے، لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری
?️ 23 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل
مئی
اپوزیشن اگلے 7 سال بعد بھی ایسے ہی ملے گی
?️ 12 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ
جون
اداکارہ انکتا لوکھنڈے رشتۂ ازدواج میں بندھ گئیں
?️ 15 دسمبر 2021ممبئی (سچ خبریں) اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی سابق محبوبا اور بولی
دسمبر
مسلم لیگ (ن) کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں کریں گے، چوہدری شجاعت حسین کا اعلان
?️ 12 جنوری 2024لاہور: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین
جنوری
اسرائیل کی جانب سے اسلووینیا کے راستے یوکرین کو ہتھیار فراہم
?️ 28 ستمبر 2022سچ خبریں: Yediot Aharonot نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ
ستمبر
یمنی انصاراللہ کا امریکی ایف-16 طیارے پر میزائل حملہ
?️ 23 فروری 2025 سچ خبریں:امریکی وزارت دفاع نے تصدیق کی ہے کہ یمن کی
فروری
شام میں اسرائیلی حکومت کے خلاف ترکی کے محتاط موقف کی وجہ
?️ 6 اپریل 2025سچ خبریں: شام اور اس کی فوجی تنصیبات پر صیہونی حکومت کے
اپریل
پاکستان کی ’جی ایس پی پلس‘ حیثیت کی تجدید کیلئے کوششیں تیز
?️ 4 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) جہاں یورپی یونین کا 10 سالہ ترجیحی تجارتی انتظام
جون