بھارت اور بی ایل اے کا ناپاک گٹھ جوڑ؛ عسکری شکست کے بعد دہشتگردی کا نیا ہتھکنڈہ

بھارت

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) بھارت اور بی ایل اے کا ناپاک گٹھ جوڑ، عسکری محاذ پر شکست کے بعد دشمن ملک نے دہشتگردی کا نیا ہتھکنڈہ استعمال کرنا شروع کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق 21 مئی 2025 کو خضدار میں ایک سکول بس پر حملہ کیا گیا، جس میں 3 معصوم بچے اور 2 بالغ افراد شہید جبکہ کئی دیگر شدید زخمی ہوئے۔ یہ حملہ بھارت کی ایما پر دہشت گرد تنظیم بی ایل اے نے کیا جو پاکستان کے امن کو سبوتاژ کرنے کے لیے برسوں سے بھارت کی پراکسی کے طور پر کام کر رہی ہے۔ یہ حملہ بھارت کی اُس شدید مایوسی کی علامت ہے جو اُسے آپریشن سندور کی مکمل ناکامی کے بعد لاحق ہوئی۔

ذرائع کے مطابق آپریشن سندور میں ذلت آمیز شکست کے بعد بھارت نے پراکسی جنگ کا سہارا لینا شروع کر دیا، دشمن ملک اب BLA کے ذریعے بچوں کو نشانہ بنا کر اپنی ناکامی کا بدلہ لے رہا ہے۔ یہ پہلا واقعہ نہیں، 2015 سے اب تک BLA کے 18 سے زائد حملے، جن کا ہدف صرف بے گناہ شہری تھے، بھارتی سرپرستی کا نتیجہ ہیں۔ گرفتار بی ایل اے دہشت گردوں نے بارہا اعتراف کیا ہے کہ RAW سے مالی امداد، تربیت اور اہداف حاصل ہوتے ہیں، ہر راستہ دہلی کی سازش سے جُڑا ہے۔

بھارتی میڈیا دہشت گردوں کی مذمت کرنے کے بجائے انہیں پلیٹ فارم دیتا ہے، Zee News اور WION جیسے ادارے BLA رہنماؤں کے انٹرویوز کر کے ان کے بیانیے کو فروغ دیتے ہیں۔ جب بھی بھارت میدان جنگ میں رسوا ہوا تو اُس نے BLA جیسے بزدلوں کے پیچھے چھپ کر حملے شروع کیے، خضدار کا سانحہ اسی بزدلی کی ایک مثال ہے۔ بی ایل اے قیادت بھارت سے ہتھیار اور انٹیلی جنس کی کھلے عام اپیلیں کر چکی ہے اور بھارت نے نہ صرف یہ اپیلیں سنیں بلکہ اُن پر عمل بھی کیا۔

پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 83 ہزار سے زائد جانوں کی قربانی دی، جب بھی ملک میں امن قائم ہونے لگتا ہے، بھارت بی ایل اے کو متحرک کر دیتا ہے۔ جہاں سی پیک ترقی کی علامت بنتا ہے، وہیں بی ایل اے کے حملے ہوتے ہیں، گوادر، دشت اور خضدار، ہر حملہ پاکستان کی معاشی خودمختاری پر بھارتی وار ہے۔ کلبھوشن یادیو نے خود تسلیم کیا کہ بھارت پراکسی نیٹ ورک کے ذریعے پاکستان میں بدامنی پھیلا رہا ہے، بی ایل اے علیحدگی پسند نہیں، دہلی کا تربیت یافتہ ہتھیار ہے۔

پاکستان خضدار کے شہداء کو نہیں بھولے گا، ہر سازشی، سہولت کار اور بھارتی ایجنٹ کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا، دشمن کا ہر ہتھکنڈہ ناکام ہوگا۔ یہ ریاست امن، ترقی اور غیرت کی علامت ہے، ہم اپنے بچوں کے خون کا حساب لیں گے، بھارت کی پراکسی جنگ کا ہر محاذ فیصلہ کن، قانونی اور بے رحم انداز میں بند کیا جائے گا۔

مشہور خبریں۔

غزہ اور مغربی کنارے کی تازہ ترین صورت حال

?️ 14 نومبر 2023سچ خبریں:غزہ کی پٹی کے مختلف محوروں میں جارحین کے ساتھ فلسطینی

پاکستان آرمی انٹیلی جنس کے سربراہ کا غیر متوقع دورہ افغانستان

?️ 4 ستمبر 2021سچ خبریں:پاکستانی ذرائع نے ہفتے کے روز طالبان کی دعوت پر آئی

نبیہ بری: مزاحمتی ہتھیاروں کا جائزہ لینے سے پہلے اسرائیل کو لبنانی سرزمین سے دستبردار ہونا چاہیے

?️ 29 اگست 2025سچ خبریں: لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا کہ صیہونی حکومت کے

حکومت نے بجٹ پر اتحادی جماعتوں کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرادی

?️ 18 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت کی جانب سے بجٹ پر اتحادی

جمہوریت کا گہوارہ ہونے کے دعویدار ملک میں جنگی جرائم پر تنقید کی سزا!

?️ 24 اپریل 2024سچ خبریں: فرانس جو ایک طویل عرصے سے دنیا میں جمہوریت کا

پاکستان  کابل میںہونے والے فضائی حملوں کی خبروں کا جائزہ لیا جا رہا ہے

?️ 11 اکتوبر 2025پاکستان  کابل میںہونے والے فضائی حملوں کی خبروں کا جائزہ لیا جا

امریکہ نے چین کے سامنے آبنائے تائیوان کو بین الاقوامی آبی گزرگاہ قرار دیا

?️ 16 جون 2022سچ خبریں:   بیجنگ کی جانب سے امریکہ کو تائیوان میں مداخلت نہ

کابل دھماکے میں شہید اور زخمی ہونے والوں کی تعداد 50

?️ 7 اگست 2022سچ خبریں:افغانستان کے دار الحکومت کابل کے مغرب میں واقع علاقے سرکاریز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے