بھارت افغان امن عمل کو خراب کررہا ہے: وزیرخارجہ

وزیر خارجہ کی پی پی چیئرمین کو للکار، تمہارے سوالوں کا جواب دوں گاستانی وزیر خارجہ کا تہنیتی پیغام

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بھارت افغان امن عمل کو خراب کررہا ہے افغانستان میں شورش بھارت کے مفاد میں ہے، بھارت چاہتا ہے پاکستان اور افغانستان میں عدم استحکام رہے۔ امریکا، یورپ و دیگر ممالک کو آگاہ کرچکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اپنے تازہ بیان میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت افغان امن عمل کو خراب کررہا ہے،بھارت چاہتا ہے کہ افغانستان میں شورش رہے کیونکہ  افغانستان میں شورش بھارت کے مفاد میں ہے، بھارت چاہتا ہے پاکستان اور افغانستان میں عدم استحکام رہے۔

تاثر دیا جاتا ہے کہ پاکستان تنہا ہے، یہ تاثر درست نہیں، امریکا نے کہا ہے کہ پاکستان ہمارا مددگار اور تعمیری ساتھی ہے، یہ امریکا کہہ رہا ہے جو ہم پر انگلی اٹھاتا تھا، انہوں نے کہا پاکستان سے پارٹنرشپ صرف افغانستان تک محدود نہیں ہے۔

وزیرخارجہ کا کہنا ہے کہ کل تاجکستان اور ازبکستان روانہ ہورہا ہوں، وہاں افغان مسئلے پر اہم کانفرنس میں کئی ممالک شریک ہوں گے، ہم معذرت خواہانہ رویہ ہرگز نہیں اپنائیں گے افغانستان کی صورت حال سنگین ہورہی ہے، پاکستان کو نئے بدلتے حالات کے لیے تیار ہونا پڑے گا۔۔

انہوں نے کہا ہم امن قائم کرنے والوں کا ساتھ دیں گے، دو ٹوک اورڈٹ کربات کریں گے، افغانستان کی صورتحال سنگین ہورہی ہے، افغانستان کی صورت حال کا ذمہ دار پاکستان کو ٹھہرانا جائز نہیں، اشرف غنی طالبان کے ساتھ بیٹھنے کو تیار ہیں، طالبان کو اشرف غنی پر اعتراضات ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ طالبان کا لباس سادہ لیکن وہ انتہائی ذہین اور قابل لوگ ہیں۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ طالبان اب بہت سمجھدار ہوگئے ہیں، طالبان دوحہ مذاکرات کے بعد اب بدل چکے ہیں، پاکستان کو نئی بدلتی صورت حال کے لیے تیار ہونا پڑے گا۔

مشہور خبریں۔

مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی پامالیوں کے خلاف اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے باہر احتجاجی مظاہرہ

?️ 15 جون 2023اسلام آباد: (سچ خبریں)  کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر نے غیر

اسپیکر قومی اسمبلی نے تحریک انصاف کے مزید 35 اراکین کے استعفے منظور کر لیے

?️ 20 جنوری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے پاکستان

توہین پارلیمنٹ بل متعارف، 6 ماہ قید اور ایک کروڑ روپے جرمانے کی سزا تجویز

?️ 9 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) قومی اسمبلی میں جاری اجلاس کے دوران توہین پارلیمنٹ

فلسطینی قیدی کا وصیت نامہ

?️ 4 اپریل 2023سچ خبریں:فلسطینی قیدی خضر عدنان نے صیہونی جیل میں مسلسل 58 دن

انصار اللہ: ہم صیہونیوں کے ساتھ تصادم کے تمام حالات کے لیے پوری طرح تیار ہیں

?️ 5 نومبر 2025سچ خبریں: انصار اللہ کے سیاسی بیورو کے رکن عبداللہ النعمی نے

روسی تجزیہ کار: ایران پر حملہ اسرائیل کی بڑی غلطی تھی

?️ 14 جون 2025سچ خبریں: ایک روسی تجزیہ کار اور سیاسی امور اور مشرق وسطیٰ

مغربی کنارے پر صہیونی فوج کا حملہ، نیتن یاہو کی اہلیہ کو مخالفت کی لہر سے خطرہ

?️ 3 مارچ 2023سچ خبریں:صیہونی فوجیوں نے جمعہ کی صبح مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت

جو اپنے ادارے میں ون مین شو چلا رہے ہیں وہی پورے ملک میں نافذ کرنا چاہتے ہیں، بلاول بھٹو

?️ 15 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین اور وزیرخارجہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے