بچوں کے جنسی استحصال میں ملوث بڑا نیٹ ورک پکڑ لیا۔ طلال چودھری

طلال چوہدری

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بچوں کے جنسی استحصال میں ملوث بڑا نیٹ ورک پکڑ لیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں ڈائریکٹر جنرل سائبر کرائم وقارالدین سید کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے طلال چودھری نے کہا ہے کہ پیکا ایکٹ کا مقصد کسی صحافی کی آواز کو دبانا نہیں ہے، پیکا ایکٹ وقت کی ضرورت ہے، وفاقی دارالحکومت میں ہم سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جدید دور کے تقاضوں کے مطابق خود کو ہم آہنگ کرنا ہوگا، سائبر کرائم ونگ نے ایک بڑا نیٹ ورک پکڑا ہے، سائبر کرائم ونگ کا مقصد کسی کی آواز کو دبانا نہیں ہے، ہر ضلع میں سائبر کرائم ونگ کا دفتر بنانا چاہتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیرِ مملکت کا کہنا تھا کہ سائبرکرائم ونگ کو روزانہ کی بنیاد پر شکایات موصول ہورہی ہیں، سائبر کرائم ونگ نے ایک بڑا نیٹ ورک پکڑا ہے، گینگ مظفرآباد میں بچوں کے جنسی استحصال میں ملوث تھا، بچوں کی ویڈیوز کو ڈارک ویب پر بیچا جاتا تھا۔

ڈائریکٹر جنرل سائبر کرائم ونگ وقارالدین سید نے کہا کہ جرمن شہری سرغنہ ہے جس کی گرفتاری کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں، بچوں کی ویڈیوز کو عالمی مارکیٹ میں بیچا جاتا ہے، اس دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے، ویڈیوز کو وٹس ایپ اور ٹیلی گرام کے ذریعے بھیجا جاتا تھا۔

مشہور خبریں۔

امیر قطر: اسرائیل تمام بین الاقوامی قوانین اور اصولوں کی خلاف ورزی کر رہا ہے

?️ 21 اکتوبر 2025سچ خبریں: قطر کے امیر نے جنگ بندی کی خلاف ورزی اور

بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود گردشی قرضے بڑھ گئے

?️ 3 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) بجلی کی قیمتوں میں ماہانہ، سہ ماہی اور

Seven workouts scientifically proven to burn the most calories

?️ 1 اگست 2021 When we get out of the glass bottle of our ego

شام میں امریکی قابضین کے اڈے پر حملہ

?️ 13 جولائی 2021سچ خبریں:بعض نیوز ذرائع نے شام کے العمر تیل کے میدان میں

سپریم کورٹ کے فیصلے پر وزیر اعظم کا رد عمل

?️ 14 جولائی 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)وزیراعظم شہباز شریف نے تحریک عدم اعتماد کے حوالے

حکومت کی جلد بازی میں کی گئی قانون سازی کے طریقہ کار سے اتفاق نہیں، چیف جسٹس

?️ 15 جون 2023 اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ میں پنجاب میں انتخابات کرانے

متحدہ عرب امارات کا افغان ہوئی اڈوں کا انتظام اسرائیل کے حوالے

?️ 25 جولائی 2022سچ خبریں:اسرائیل میں شائع ہونے والی رپورٹوں سے پتہ چلتا ہے کہ

غاصب صہیونیوں کی حمایت پر تاریخ ڈونلڈ ٹرمپ کو چنگیز خان اور ہٹلر کےساتھ کھڑا کرے گی، سعد رفیق

?️ 21 جون 2025لاہور: (سچ خبریں) مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے