بچوں کی ویکسینیشن سے متعلق اسد عمر کا اہم بیان

تحریک عدم اعتماد سے کوئی خطرہ نہیں: اسد عمر

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) بچوں کی ویکسینیشن سے متعلق  وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اجلاس کے میں 12 سال اور زائد عمر کے بچوں کی ویکسی نیشن کا فیصلہ کیا گیا ہے ویکسین لگوانے میں آسانی کے لیے اسکولوں میں ویکسینیشن کی خصوصی مہم چلائی جائے گی۔

اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ بچوں کو ویکسین لگوانے میں آسانی کے لیے اسکولوں میں ویکسینیشن کی خصوصی مہم چلائی جائے گی۔این سی او سی کے اعدادوشمار کے مطابق ملک میں 27 ستمبر کو کووڈ 19 کی 9 لاکھ 61 ہزار 340 ویکسین لگائیں، اب تک پاکستان نے 7 کروڑ 95 لاکھ 31 ہزار 641 خوراکیں دی ہیں۔

این سی او سی نے عوام کو فوری طور پر ویکسین لگوانے پر زور دیتے ہوئے خبردار کیا تھا کہ ‘یکم اکتوبر سے ویکسین نہ لگوانے والے افراد کو مختلف پابندیوں کا سامنا کرنا پڑے گا’۔حکومت نے یکم ستمبر سے 17 سال سے زائد عمر کے شہریوں کو ویکسین لگانے کی منظوری دی تھی۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ تھا کہ 17 سال سے زائد عمر کے نوجوانوں کو تعلیمی اداروں میں داخل ہونے کے لیے 15 اکتوبر تک مکمل ویکسین لگوانی ہوگی۔رواں ماہ کے آغآز میں این سی او سی نے 18 سال سے کم عمر کے شہریوں کے لیے کورونا ویکسینیشن گائیڈ لائنز پر نظر ثانی کی تھی اور کہا تھا کہ انہیں فائزر ویکسین لگائی جائے گی۔

این سی او سی کے بیان میں کہا گیا تھا کہ 18 سال سے کم عمر افراد کو نیشنل ایمیونائزیشن مینجمنٹ سسٹم میں رجسٹریشن کے لیے اپنا بے فارم نمبر فراہم کرنا ہوگا۔ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 1400 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جو کہ 5 جولائی کے بعد سب سے کم ہے جب ملک میں 830 کیسز سامنے آئے تھے۔

سب سے زیادہ نئے کیسز پنجاب سے 574، سندھ میں 535 اور خیبر پختونخوا میں 143 رپورٹ ہوئے۔نئے کیسز کے بعد ملک میں کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 41 ہزار 825 ہوگئی ہے اور مثبت کیسز کی شرح 3.1 فیصد ہے۔دریں اثنا ملک میں کورونا وائرس سے مزید 41 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 27 ہزار 638 تک پہنچ گئی ہے۔

 

مشہور خبریں۔

بلغاریہ سے 70 روسی سفارت کار ملک بدر

?️ 29 جون 2022سچ خبریں:  بلغاریہ کے وزیر اعظم کارل پیٹکوف نے منگل کو اعلان

ٹیکس فائلرز کی اہلیت کا جائزہ لینے کے لیے قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کی ذیلی کمیٹی قائم

?️ 21 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے

پنجاب میں انتخابات سے قبل مریم نواز کی پارٹی عہدیداروں کو جارحانہ حکمت عملی اپنانے کی ہدایت

?️ 5 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے

غزہ میں جنگ بندی کا امکان

?️ 28 مارچ 2025 سچ خبریں:صہیونی ریاست کی جانب سے غزہ پر مسلسل گیارہویں روز

ٹرمپ کی نظر امریکی تاریخ کا سب سے بُرا صدر

?️ 11 جون 2023سچ خبریں:امریکہ کے سابق صدرٹرمپ نے ریاست جارجیا میں اپنی ایک تقریر

مریم نواز کے کندھے میں تکلیف، ایم آر آئی کیلئے میو ہسپتال پہنچ گئیں

?️ 17 جون 2025لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز طبیعت خراب ہونے پر میو

پاکستان کب تک بھیک منگوں کی طرح جھولی پھیلا کر کھڑا رہے گا، مریم نواز

?️ 29 ستمبر 2025فیصل آباد: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے