بنوں چھاؤنی پر خوارجی عناصر کا حملہ ناکام، تمام 16 دہشت گرد ہلاک

?️

بنوں: (سچ خبریں) سیکیورٹی فورسز نے بنوں چھاؤنی پر فتنۃ الخوارج کا حملہ ناکام بناتے ہوئے تمام 16دہشت گردوں کو ہلاک کردیا، جھڑپ میں 5 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا، حملے میں 13 معصوم شہری شہید اور 32 زخمی بھی ہوئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بتایا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے فتنۃ الخوارج کے حملہ آوروں کی بنوں چھاؤنی میں دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے تمام 16 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جھڑپ میں 5 جری جوانوں نے جامِ شہادت نوش کیا، مایوس دہشت گردوں نے بارود سے بھری دو گاڑیاں چھاؤنی کی دیوار سے ٹکرائیں، خودکش دھماکوں کے نتیجے میں چھاؤنی کی دیوار کا ایک حصہ منہدم ہوگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق واقعے میں 13 معصوم شہری شہید اور 32 زخمی ہوگئے جبکہ ایک مسجد اور عمارت شدید متاثر ہوئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بہادر جوانوں نے پیشہ ورانہ مہارت سے حملہ آوروں کا مؤثر مقابلہ کیا، ہلاک دہشت گردوں میں 4 خودکش حملہ آور بھی شامل تھے، حملے کی منصوبہ بندی اور قیادت افغانستان میں موجود خوارج سرغنوں نے کی، خفیہ اطلاعات سے واضح طور پر ثابت ہوا ہے کہ اس حملے میں افغان شہری ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر نے مطالبہ کیا ہے کہ افغان عبوری حکومت اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہونے سے روکے، پاکستان اپنی سرحدوں کے پار سے آنے والے ان خطرات کے خلاف ضروری اقدامات اٹھانے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے پر عزم ہیں، ہمارے بہادر سپاہیوں اور معصوم شہریوں کی قربانیاں اس عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔

صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے بنوں کینٹ پر خوارج کا حملہ ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

صدر مملکت نے بنوں کینٹ پر افطار کے دوران دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانی نقصان پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا، انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں افطار کے دوران ایسا حملہ گھناؤنا عمل ہے، پوری قوم ایسی مذموم کارروائیوں کو مسترد کرتی ہے، فتنہ الخوارج کی سرکوبی کیلئے کارروائیاں جاری رکھنے کیلئے پرعزم ہیں۔

وزیرِاعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے والے بزدل دہشت گرد کسی رعایت کے مستحق نہیں، سیکیورٹی فورسز کے بہادر جوانوں نے جان پر کھیل کر ملک کو بڑے نقصان سے بچایا، پوری قوم مسلح افواج کو سلام پیش کرتی ہے، ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

مشہور خبریں۔

ایک سال میں مسلح تنازعات میں کتنے امریکی مارے گئے؟

?️ 27 دسمبر 2023سچ خبریں: امریکہ کے سرکاری اعداد و شمار اور اعدادوشمار بتاتے ہیں

کیا بانی پی ٹی آئی جیل میں رہتے ہوئے پارٹی کے اختلافات ختم کر سکیں گے؟

?️ 6 جولائی 2024سچ خبریں: سابق وزیراعظم عمران خان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے

ججز ٹرانسفر کیس؛ ہائیکورٹ ججوں کی نئی متفرق درخواست دائر، آئینی عدالت میں سماعت چیلنج کردی

?️ 22 نومبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ججز ٹرانسفر کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے

سعودی عرب میں قیدیوں کے سلسلہ میں بڑھتے خدشات

?️ 31 اکتوبر 2022سچ خبریں:انسانی حقوق کی بعض تنظیموں نے سعودی عرب میں انسانی حقوق

غزہ سے داغے جانے والے میزائل اور اسرائیلی سیاست میں مچنے والا کہرام

?️ 16 جون 2021(سچ خبریں) غزہ سے داغے جانے والے میزائلوں نے اسرائیلی سیاست میں

اردغان بائیڈن سے مایوس ہو کر پیوٹن کی طرف مائل

?️ 28 ستمبر 2021سچ خبریں:ترک روزنامہ ینی چاک نے اردغان کے اپنے امریکی ہم منصب

ترکی کے صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کے محرکات کیا ہیں؟

?️ 20 نومبر 2021سچ خبریں:ترکی اور صیہونی حکومت کے درمیان مسلسل بڑھتے ہوئے تجارتی تعلقات

جنوبی شام میں صیہونی فوج کی نئی سرگرمیاں، قنیطرہ میں گشت اور شہریوں کی نقل و حرکت محدود

?️ 17 مئی 2026سچ خبریں:شامی ذرائع کے مطابق صیہونی فوج نے جنوبی شام کے علاقے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے