بنوں میں نامعلوم حملہ آوروں کی فائرنگ سے ایک سیکیورٹی اہلکار شہید، دوسرا زخمی

?️

بنوں: (سچ خبریں) خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں کے قریب نامعلوم حملہ آوروں کی فائرنگ سے ایک سیکیورٹی اہلکار شہید اور دوسرا زخمی ہوگیا۔

بنوں پولیس کے ترجمان کاشف نواز نے ڈان نیوز کو بتایا کہ’نامعلوم افراد نے میران شاہ روڈ پر ایوب فیول اسٹیشن کے قریب سیکیورٹی اہل کاروں پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں ایک سیکورٹی اہلکار شہید اور دوسرا زخمی ہوگیا۔’

انہوں نے مزید بتایا کہ لاش اور زخمی اہلکار کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال، بنوں منتقل کیا گیا، جبکہ پولیس کی ایک ٹیم کو جائے وقوعہ پر بھیجا گیا تاکہ معلومات اکٹھی کی جا سکیں۔

حال ہی میں خیبر پختونخوا کے متعدد علاقوں، بشمول بنوں، پشاور، کرک، لکی مروت اور باجوڑ ، میں دہشت گرد حملوں کی ایک لہر دیکھی گئی ہے، جن کا خاص ہدف پولیس اہلکار بن رہے ہیں۔

گزشتہ ایک سال کے دوران پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے، خصوصاً خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں، جب نومبر 2022 میں کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان (TTP) نے حکومت کے ساتھ فائر بندی ختم کر دی تھی اور اعلان کیا تھا کہ وہ سیکیورٹی فورسز، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو نشانہ بنائے گی۔

گزشتہ ماہ بھی ایک پولیس اہلکار بنوں میں نامعلوم حملہ آوروں کی فائرنگ سے اس وقت شہید ہوا جب وہ اپنی ڈیوٹی پر جا رہا تھا۔

2 ستمبر کو سیکیورٹی فورسز نے فیڈرل کانسٹیبلری (FC) ہیڈکوارٹر بنوں پر ہونے والے حملے کو ناکام بنا دیا تھا تاہم اس حملے میں چھ فوجی شہید اور پانچ دہشت گرد ہلاک ہوئے تھے ۔

فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، بھارت کے حمایت یافتہ خوارج نے ہیڈکوارٹر کے سیکیورٹی حصار کو توڑنے کی کوشش کی تھی، تاہم ’ پاکستانی فوج کے چوکس اور جرات مندانہ ردِ عمل نے ان کے مذموم عزائم کو ناکام بنا دیا تھا۔’

اگست میں بھی ایک پولیس اہلکار بنوں میں چیک پوسٹ پر ہونے والے دہشت گرد حملے میں شہید ہوا تھا، جہاں فائرنگ کے تبادلے میں تین دہشت گرد مارے گئے تھے اور تین پولیس اہلکار زخمی ہوئے تھے۔

مشہور خبریں۔

صیہونیوں کا 75 فیصد غزہ پر قبضے کا منصوبہ 

?️ 26 مئی 2025 سچ خبریں:صہیونی ذرائع کے مطابق اسرائیل نے غزہ کے 75 فیصد

بجلی ایک دفعہ پھر مہنگی

?️ 28 جولائی 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) نیپرا  نے ملک کے مختلف علاقوں کے صارفین

ایران کے ساتھ مذاکرات کے نتائج حوصلہ افزا ہیں:امریکی عہدیدار

?️ 12 مئی 2025 سچ خبریں:امریکی اعلیٰ عہدیدار نے چوتھے دور کی غیرمستقیم مذاکرات کے

حماس تمام صہیونی مجرموں کو سزا دینے کا خواہاں

?️ 21 مئی 2024سچ خبریں: عالمی عدالت انصاف کی جانب سے نیتن یاہو اور وزیر جنگ

عمران خان نے ہندوستان کو خبردار کیا

?️ 18 دسمبر 2021سچ خبریں:  عمران خان نے قطر کے الجزیرہ ٹیلی ویژن چینل پر

صیہونی حکومت کے ساتھ تجارت جاری رکھنے کے خلاف ترک اخبار کا احتجاج

?️ 19 مارچ 2024سچ خبریں:ترکی کے دارالحکومت آ نکارا میں ان دنوں بہت سے سیاستدان

مائیکروسافٹ کا وائس، ویڈیو کالز میں انقلاب برپا کرنیوالی ’اسکائپ‘ سروس ختم کرنے کا اعلان

?️ 2 مارچ 2025سچ خبریں: مائیکروسافٹ نے اعلان کیا ہے کہ وہ آن لائن وائس

پی ٹی آئی کو پرویز الہٰی پر حملہ آور نہیں ہونا چاہیے، زلفی بخاری

?️ 12 جنوری 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق وفاقی وزیر زلفی بخاری کا کہنا ہے کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے