’بلے‘ کے نشان سے متعلق پی ٹی آئی کی درخواست سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر

?️

اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ’بلے‘ کے انتخابی نشان کی بحالی سے متعلق درخواست 10 جنوری (بدھ) کو سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر کردی گئی ہے۔

انتخابات میں لیول پلیئنگ فیلڈ کی عدم فراہمی پر پی ٹی آئی کی الیکشن کمیشن کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر آج سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران پی ٹی آئی کی جانب سے وکیل لطیف کھوسہ نے کہا کہ ہماری بلے کے نشان کی واپسی کے لیے درخواست مقرر ہی نہیں ہوئی۔

اس پر چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پی ٹی آئی کی بلے کے نشان سے متعلق درخواست کل سماعت کے لیے مقرر کرنے کی یقین دہائی کرائی۔

بعدازاں سپریم کورٹ نے ’بلے‘ کے انتخابی نشان کے کیس میں حامد خان کو طلب کر لیا، پی ٹی آئی کی جانب سے شعیب شاہین عدالت میں پیش ہوئے اور استدعا کی کہ آج ہی کیس سماعت کے لیے مقرر کر کے سنا جائے، بلے کے نشان سے متعلق کل پشاور ہائی کورٹ میں سماعت ہے، آج کسی بھی وقت کیس کو سماعت کر کے سن لیں۔

چیف جسٹس فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیے کہ حامد خان کہاں ہیں؟ بلائیں ان کو، اگر آپ اٹھ کر کمرہ عدالت آنے کی زحمت نہیں کریں گے تو ہم کیا کریں؟ سب سے زیادہ درخواستیں پی ٹی آئی کی آ رہی ہیں اور سنی بھی جا رہی ہیں، کیس بھی لگوانا ہے اور اٹھ کر عدالت بھی نہیں آنا۔

دریں اثنا سپریم کورٹ نے بلے کے انتخابی نشان سے متعلق سماعت بدھ (10 جنوری) کو سماعت کے لیے مقرر کردی۔

یاد رہے کہ 3 جنوری کو ’بلے‘ کے انتخابی نشان کی بحالی کے خلاف الیکشن کمیشن کی درخواست پر پشاور ہائی کورٹ نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے اپنا حکم امتناع واپس لے لیا تھا، جس کے بعد پی ٹی آئی اپنے انتخابی نشان بلے سے اور بیرسٹر گوہر خان پارٹی چیئرمین شپ سے محروم ہوگئے۔

4 جنوری کو پی ٹی آئی نے ’بلے‘ کا انتخابی نشان واپس لینے کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

مشہور خبریں۔

ماضی سے سبق سیکھیں، غلط فیصلہ ایک کرے یا اکثریت، غلط ہی رہے گا، جسٹس فائز

?️ 19 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سپریم کورٹ آف پاکستان کے سینیئر جج جسٹس قاضی

غزہ کی پٹی کے شمال سے اسرائیل کے انخلا کی وجہ؟

?️ 2 جنوری 2024سچ خبریں:اسرائیل ہیوم اخبار نے کے مطابق غزہ کی پٹی کے شمال

امیتابھ بچن کے بنگلے میں بم کی خبر جھوٹی نکلی

?️ 8 اگست 2021ممبئی (سچ خبریں)بالی وڈ میگا اسٹار امیتابھ بچن کے بنگلے سمیت ممبئی

پاکستان میں مذہبی آزادی کے حوالے سے امریکی رپورٹ مسترد

?️ 4 جولائی 2024سچ خبریں: دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے

سال 2023: سندھ رینجرز کی 163 کارروائیاں، 197 ہائی پروفائل ملزمان گرفتار

?️ 31 دسمبر 2023کراچی: (سچ خبریں) سال 2023 میں رینجرز نے سندھ بھر میں دہشتگردوں

غزہ کا صحتی نظام مکمل طور پر تباہی کے دہانے پر: عالمی ادارہ صحت

?️ 7 جون 2025سچ خبریں: عالمی ادارہ صحت (WHO) کے سربراہ نے خبردار کیا ہے

یوکرین جنگ میں ویٹیکن کی ثالثی پر پوپ کا محتاط موقف

?️ 15 ستمبر 2025سچ خبریں: دنیا کے کیتھولکس کے رہنما نے روس اور یوکرین کی

ہنیہ کی جانب سے خطے میں امریکی اتحاد کا مقابلہ کرنے کے لیے اتحاد بنانے کی دعوت

?️ 14 جولائی 2022سچ خبریں:  فلسطین کی اسلامی استقامتی تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے