?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججز کے خط پر حکومتی کمیشن کے اعلان پر تبصرہ سامنے آگیا۔ تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کو تھانہ آبپارہ میں درج فراڈ کے مقدمہ میں پیشی کے لیے فواد چوہدری کو جوڈیشل مجسٹریٹ ڈاکٹر سہیل تھیم کی عدالت میں پیش کیا گیا، اس دوران ان کی اہلیہ اور فیملی کے دیگر ارکان سے ملاقات بھی ہوئی۔
اس موقع پر صحافی کی جانب سے سابق وفاقی وزیر سے ہائیکورٹ کے ججز کے خط سے متعلق حکومت کے کمیشن کے اعلان سے متعلق ان کی رائے پوچھی گئی، جس کے جواب میں فواد چوہدری نے کہا کہ ’بلی کو کہہ رہے ہیں کہ وہ انکوائری کرکے بتائے دودھ کون پی جاتا ہے‘۔
بتایا جارہا ہے کہ وفاقی کابینہ اجلاس میں ججز کے خط پر انکوائری کمیشن کی منظوری کا امکان ہے، وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس آج ہوگا، کابینہ اجلاس میں ججز کے خط کے معاملے پر غور ہوگا، مصروفیات کے باعث وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس کو تین بار ملتوی کیا گیا جو آج ہوگا اور اجلاس میں متعدد اہم فیصلے کئے جائیں گے، اجلاس میں وفاقی کابینہ ارکان اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججز کے خط کے معاملے پر غور کریں گے، اجلاس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر انکوائری کمیشن کی منظور ی دئیے جانے کا امکان ہے۔
خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے ججز کے معاملے پر انکوائری کرانے کا اعلان کیا ہے، اس ضمن میں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ چیف جسٹس سے ملاقات میں وزیراعظم شہباز شریف نے واضح کیا ہے کہ عدلیہ کی آزادی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں ہوگا، اس معاملے پر چیف جسٹس نے فل کورٹ میٹنگ کی، چیف جسٹس نے خواہش ظاہر کی معاملے پر وزیر اعظم سے بھی مشاورت کی جائے، چیف جسٹس نے وزیراعظم سے ملاقات کیلئے خواہش کا اظہار کیا، جس کے بعد ہونے والی ملاقات میں سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ سمیت میں نے بطور وفاقی وزیر قانون اور اٹارنی جنرل نے شرکت کی۔
انہوں نے بتایا کہ یہ ملاقات ڈیڑھ گھنٹہ جاری رہی، ملاقات میں ججز کے خط والے معاملے سمیت ٹیکس اور دیگر معاملات پر بات چیت کی گئی، اس دوران وزیراعظم نے واضح کیا عدلیہ کی آزادی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں ہوگا، اور یقین دہانی کروائی کہ اس معاملے کی چھان بین ہونی چاہیے، وزیراعظم وفاقی کابینہ کے سامنے اس معاملے کو رکھیں گے، وفاقی کابینہ کے اجلاس میں معاملے کی انکوائری کیلئے ٹی او آرز طے کیے جائیں گے، معاملے کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے اچھی ساکھ رکھنے والے ریٹائرڈ ججز کی سربراہی میں اس معاملے کی انکوائری کروائی جائے گی۔


مشہور خبریں۔
وزیراعظم ریلیف پیکج؛ جون میں بھی بجلی صارفین کو کمی کا مکمل ریلیف نہ ملنے کا امکان
?️ 31 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک میں بجلی صارفین کو وزیراعظم ریلیف پیکج
مئی
مسلم لیگ (ن) آئے گی تو مہنگائی کو مٹائے گی، نواز شریف
?️ 26 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں)قائد مسلم لیگ (ن) و سابق وزیر اعظم میاں
جنوری
ایرانی میزائلوں کے حملوں کے بعد صہیونی حکومت کی پناہ گاہوں میں نئی تبدیلیوں کی تیاری
?️ 26 دسمبر 2025سچ خبریں: کئی ماہ گزرنے کے باوجود، 12 روزہ جنگ کے دوران ایران
دسمبر
اگر اسرائیل حزب اللہ جنگ ہوتی ہے تو کیا ہوگا؟
?️ 15 اگست 2023سچ خبریں: لبنان کی حزب اللہ کے سکریٹری جنرل نے اس بات
اگست
کاظمی نے عراقی سیاسی گروپوں کا قومی اجلاس بلایا
?️ 16 اگست 2022سچ خبریں: عراق کے امور حکومت کے وزیر اعظم مصطفیٰ کاظمی نے
اگست
رفح کراسنگ کی مسلسل بلاکنگ کا سلسلہ جاری
?️ 24 جون 2024سچ خبریں: فلسطین ہلال احمر نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے اعلان
جون
غزہ جنگ میں نسل کشی کے لیے امریکہ نے دئے صیہونی حکومت کو نئے ہتھیار
?️ 25 جون 2024سچ خبریں: امریکہ نے ایک بار پھر بچوں کو قتل کرنے والی صیہونی
جون
پاکستان نے ہمیشہ امن اور انصاف کی بات کی، بھارت پانی کو بطور ہتھیار استعمال کررہا ہے۔ عطاء تارڑ
?️ 8 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے
ستمبر