بلوچستان ہائیکورٹ: اعظم سواتی کے خلاف صوبے میں درج تمام مقدمات ختم کرنے کا حکم

?️

بلوچستان: (سچ خبریں) بلوچستان ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی کے خلاف صوبے میں درج تمام مقدمات ختم کرنے اور انہیں فوری رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

بلوچستان ہائیکورٹ میں سینیٹر اعظم سواتی کے خلاف قائم مقدمات ختم کرنے سے متعلق درخواست پر جسٹس ہاشم کاکڑ پر مشتمل سنگل رکنی بینج نے سماعت کی۔

اس موقع پر ایڈووکیٹ جنرل آصف ریکی، ایس ایس پی انویسٹی گیشن اسد ناصر اور اعظم سواتی کے بیٹے عثمان سواتی عدالت میں پیش ہوئے، درخواست گزار کی جانب سے سید اقبال شاہ اور نصیب اللہ ترین نے کیس کی پیروی کی۔

عدالت نے 5 مقدمات درج کرنے پر پولیس کی سرزنش کرتے ہوئے استفسار کیا کی آئی جی کو ان کیسز کے اندراج کا علم ہے؟ جواب میں عدالت کو بتایا گیا کہ پانچوں ایف آئی آر آئی جی پولیس کے علم میں نہیں ہیں۔

جسٹس ہاشم کاکڑ نے کہا کہ اعظم سواتی کے مزید ریمانڈ کی ضرورت نہیں، جو پہلا ریمانڈ دیا وہ کس بنیاد پر تھا؟ پولیس کی جانب سے عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ اعظم سواتی کا مزید ریمانڈ درکار نہیں ہے۔

اس پر جسٹس ہاشم کاکڑ نے کہا کہ پولیس ایسا اقدام کیوں کرتی ہے جس سے انہیں اور عدلیہ کو منہ چھپانا پڑے۔

بعد ازاں جسٹس ہاشم کاکڑ نے پولیس کو ہدایت دی کہ صوبے میں اعظم سواتی کے خلاف درج کی گئی تمام ایف آئی آرز ختم کی جائیں اور اگر ان پر کسی اور کیس میں مقدمہ درج نہیں ہے تو انہیں رہا کردیا جائے۔

قبل ازیں 6 دسمبر کو بلوچستان ہائی کورٹ نے اعظم سواتی کے خلاف صوبے میں مزید مقدمات درج نہ کرنے کا حکم دیا تھا جبکہ دوسرے مقدمے کی سماعت میں گرفتار سینیٹر کو کوئٹہ سے باہر منتقل نہ کرنے کا حکم دیا تھا۔

پہلے مقدمے کی سماعت میں عدالت نے سینیٹر اعظم سواتی کے خلاف مزید مقدمات درج نہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت 20 دسمبر تک ملتوی کردی تھی۔

دوسرے مقدمے میں عدالت نے اعظم سواتی کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد فریقین کو نوٹسز جاری کر دیے تھے اور سماعت 9 دسمبر (آج) تک ملتوی کردی تھی۔

خیال رہے کہ 4 دسمبر کو کوئٹہ کی مقامی عدالت نے متنازع ٹوئٹ کے کیس میں گرفتار سینیٹر اعظم سواتی کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا تھا۔

2 دسمبر کو سینیٹر اعظم سواتی کو کوئٹہ پولیس نے اسلام آباد سے اپنی تحویل میں لے کر بلوچستان منتقل کیا تھا جبکہ اس سے ایک روز قبل ہی اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے انہیں 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا تھا۔

قومی اداروں کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرنے پر کچلاک تھانے میں درج مقدمے پر اعظم سواتی کو کوئٹہ کی کچہری میں ڈیوٹی مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا تھا۔

مشہور خبریں۔

عمران خان کیخلاف جعلی مقدمات بنانے کا حساب لیں گے، علی امین گنڈاپور

?️ 5 جون 2024پشاور: (سچ خبریں) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا

اسرائیل عرب اتحاد ایران کا مقابلہ کرنے میں کامیاب نہیں ہوگا: عطوان

?️ 29 مارچ 2022سچ خبریں:  عطوان نے لکھا کہ پچھلے پانچ دنوں میں نقب، شرم

سعودی عرب ایران کی ہمسایگی پالیسی میں اہم مقام رکھتا ہے : عراقچی

?️ 29 مئی 2025سچ خبریں: ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے ایران اور

گیس اور بجلی کی قیمتیں غریب کے لیے کم اور امیر کے لیے زیادہ ہوں گی، وزیر مملکت

?️ 19 فروری 2023لاہور: (سچ خبریں) وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے

ایران امریکہ معاہدے میں لبنان بھی شامل ہے: امریکہ

?️ 13 جون 2026سچ خبریں: پیرس نیوز ایجنسی کے مطابق، ایک اعلیٰ امریکی عہدیدار نے بتایا

غزہ میں 400 دن کی جنگ کے المناک اثرات؛ وہ بچے جو دنیا میں آئے بغیر ہی چلے گئے

?️ 10 نومبر 2024سچ خبریں:غزہ میں فلسطینی حکومت کے دفتر برائے اطلاعات نے صیہونی حکومت

شام کے بحران کا مقصد روس کی توجہ یوکرین سے ہٹانا

?️ 10 دسمبر 2024سچ خبریں: روسی اکیڈمی آف سائنسز کے سینٹر فار سیکیورٹی اسٹڈیز کے

پاکستان ایران کے ساتھ تاریخی اور برادرانہ تعلقات کیلئے پرعزم ہے.شہبازشریف

?️ 1 ستمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہبازشریف نے پاکستان اور ایران کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے