بلوچستان: کورونا کیسز میں اضافہ، کئی علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کا امکان

بلوچستان: کورونا کیسز میں اضافہ، کئی علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کا امکان

?️

کوئٹہ (سچ خبریں)بلوچستان میں بھی کورونا کیسز میں اضافہ کے پیش نظر کئے علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگائے جانے کا امکان ہے،  وزیر داخلہ بلوچستان کا کہنا ہے کہ گزشتہ ماہ کی نسبت رواں ماہ کورونا کیسز میں 4 گنااضافہ ہوا ہے، انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ  کورونا سے بچاؤ کیلئے لوگ ماسک ،حفاظتی دوری سمیت ایس اوپیز پر عمل کریں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ بلوچستان میرضیااللہ لانگو نے کوروناوائرس سے بچاؤ کیلئے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی تیسری لہر خطرناک صورتحال اختیار کررہی ہے، گزشتہ ماہ کی نسبت رواں ماہ کورونا کیسز میں 4 گنااضافہ ہوا۔

میر ضیاءلانگو کا کہنا تھا کہ محکمہ داخلہ بلوچستان کی جانب سے دفعہ 144نافذ کی گئی ہے، بلوچستان میں ہفتے میں 2 روز بین الصوبائی ٹرانسپورٹ پر پابندی ہے، کسی علاقے میں کیسز بڑھنے پر اسمارٹ لاک ڈاؤن کیا جاسکتا ہے۔

وزیر داخلہ بلوچستان نے مزید کہا کہ رمضان المبارک میں گائیڈ لائنز پر عملدرآمد کرایا جائے گا، عوام ایس اوپیز پر عمل نہیں کرتی تو حکومت سخت فیصلے کرسکتی ہے ۔انہوں نے اپیل کی کہ کوروناسےبچاؤکیلئےماسک ،حفاظتی دوری سمیت ایس اوپیز پر عمل کریں ورنہ مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

رپورٹ  کے مطابق بدھ کو صوبے میں 816 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے جس کے نتیجے میں کوئٹہ سے 53 ،سبی سے 2، چاغی اور ژوب سے ایک ایک کیس رپورٹ ہوا،صوبے میں نئے کورونا کیسز سامنے آنے کے بعد وائرس سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 19 ہزار999ہوگئی۔

مشہور خبریں۔

غزہ جنگ، عرب حکومتوں کے مستقبل کو معین کرے گی

?️ 4 دسمبر 2023سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک کے رہنما محمد الہندی نے اس

لبنان اسرائیل یا معاہدہ یا لبنان کے خلاف امریکی صیہونی سازش؟

?️ 29 جون 2026سچ خبریں:امریکہ کی ثالثی میں لبنان اور صہیونی حکومت کے درمیان طے

نواز شریف کا اکتوبر میں پاکستان واپسی کا کوئی پروگرام نہیں ہے، خورشید شاہ

?️ 27 اگست 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وفاقی وزیر آبی وسائل و رہنما پیپلز

عراقی پارلیمنٹ عہدیدار کا قابض امریکی فوج کے بارے میں بیان

?️ 1 فروری 2024سچ خبریں: عراقی پارلیمنٹ کے سکیورٹی اور دفاعی کمیشن کے رکن نے

کورونا : مثبت کیسز کی شرح میں کمی آنے لگی

?️ 19 فروری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان میں کورونا کی پانچویں لہر مزید 26 افراد

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا آڈیٹر جنرل سے آڈٹ نہ کرانے والے اداروں کی جانچ پڑتال کا حکم

?️ 12 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی)

’فیمنزم‘ کا جھنڈا اٹھانے والوں کو عام خواتین کے مسائل کا علم ہی نہیں، فائزہ گیلانی

?️ 2 نومبر 2024کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ فائزہ گیلانی نے کہا ہے کہ ’فیمنزم‘ کا

پاکستان کی 47 جامعات نے ٹائمز ہائر ایجوکیشن ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ 2025 میں جگہ بنالی

?️ 23 جنوری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کی 47 یونیورسٹیوں نے ٹائمز ہائر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے