?️
کراچی (سچ خبریں) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بلوچستان کا مسئلہ فوجی نہیں سیاسی طریقے سے حل کرنا ہوگا۔
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بلوچستان کے عوام کی شکایات اپنی جگہ ہیں، دہشت گردی کا مسئلہ سب سے بڑا مسئلہ ہے، بلوچستان کا حل سیاسی ہے، سیاسی اتفاق رائے سے ایسے فیصلے لینے پڑیں گے کہ عوام کا فائدہ ہو۔ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ بھارت دہشت گردوں کی مالی معاونت کر رہا ہے، بھارتی دہشت گردی کا معاملہ عالمی سطح پر اٹھا رہے ہیں، ماضی میں بھی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیاب ہوئے، اب بھی ہوں گے۔
انہوں نے کہا ہے کہ سیلاب سے پنجاب خصوصاً جنوبی پنجاب میں تاریخی نقصان ہوا ہے، گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا میں بھی بہت نقصان ہوا ہے، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے وفاقی حکومت متاثرہ علاقوں میں مدد فراہم کرے۔ ان کا کہنا ہے کہ متاثرہ لوگوں کو فوری ریلیف پہنچانے کے لیے بی آئی ایس پی واحد پروگرام ہے، بروقت عالمی اپیل کرتے تو متاثرین کی زیادہ مدد کر سکتے تھے، ایسا کیوں نہیں ہو رہا یہ ہم سے نہیں وفاق سے پوچھیں۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا ہے کہ وفاق انا کی وجہ سے یا پتہ نہیں کیوں یہ بات نہیں مان رہا، الیکشن میں ن لیگ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی پوری اونرشپ لے رہی تھی، اب یوٹرن لیا ہے تو ان سے پوچھا جائے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ گندم کی امدادی قیمت کے لیے آئی ایم ایف سے بات کی جائے، سندھ میں گندم کے کاشتکاروں کو ہاری کارڈ کے ذریعے سپورٹ کریں گے تاکہ گندم درآمد نہ کرنا پڑے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ملک بھر میں زرعی شعبے مشکل میں رہے ہیں، سیلاب کے بعد زرعی شعبہ بہت متاثر ہوا، سیلاب کے بعد فوڈ سکیورٹی کے مسائل ہو سکتے ہیں، وزیراعظم سے درخواست کی تھی کہ زرعی اور موسمیاتی ایمرجنسی نافذ کی جائے، وزیراعظم کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے زرعی ایمرجنسی نافذ کی اور متاثرین کے بجلی کے بل معاف کیے۔


مشہور خبریں۔
صیہونیوں کی لبنان سے مراعات حاصل کرنے کی تحریک
?️ 25 نومبر 2024سچ خبریں: لبنان اور صیہونی حکومت کے درمیان جنگ بندی کا معاملہ،
نومبر
اسرائیل کی حماس اور امریکہ کے درمیان مذاکرات میں مداخلت کی کوشش
?️ 8 مارچ 2025 سچ خبریں:اسرائیلی اخبار یدیعوت احرونٹ نے انکشاف کیا ہے کہ تل
مارچ
صیہونی مزاحمتی رہنماؤں کو دھمکیاں کیوں دیتے ہیں؟
?️ 24 اگست 2023سچ خبریں: حازم قاسم نے تاکید کی کہ غزہ اور فلسطین سے
اگست
پیلزپارٹی نے مرتضی وہاب کو میئر کراچی نامزد کر دیا
?️ 5 جون 2023کراچی: (سچ خبریں) بلاول بھٹو زرداری نے کراچی کے میئر کے لیے
جون
اسرائیلی ماہر کا اعتراف،حالیہ کاروائی صہیونی فوج کی بدترین شکستوں میں سے ایک
?️ 22 جولائی 2025اسرائیلی ماہر کا اعتراف،حالیہ کاروائی صہیونی فوج کی بدترین شکستوں میں سے
جولائی
اسرائیلی قیدیوں کے اہل خانہ کا تل ابیب میں مظاہرہ
?️ 2 فروری 2024سچ خبریں: اسرائیلی قیدیوں کے اہل خانہ نے ایک بار پھر اس
فروری
رسوال اکرم کے گستاخانہ خاکے بنانے والا ڈنمارکی ملعون کارٹونسٹ ہلاک ہوگیا
?️ 20 جولائی 2021ڈنمارک (سچ خبریں) رسوال اکرم کے گستاخانہ خاکے بنانے والا ڈنمارکی ملعون
جولائی
ایران پر امریکی حملے عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں، دنیا پر سنگین اثرات مرتب ہوں گے، پاکستان
?️ 22 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کا ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکی
جون