بلوچستان کا دارالحکومت دھماکوں سے گونج اٹھا

?️

کوئٹہ (سچ خبریں)  تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں یونیٹی روڈ پر دھماکے کے بعد دوسرا دھماکہ ہوا ہے۔ دوسرا دھماکہ سریاب روڈ پر ہوا ہے، جس کے نتیجے میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق دوسرے دھماکے کی شدت پہلے دھماکے سے کم تھی، تاہم دھماکے کے نتیجے میں ہونے والے نقصان کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ کچھ دیر قبل کوئٹہ کے زرغون روڈ پر یونیٹی چوک کے قریب زور دار دھماکا ہوا تھا، جس کے نتیجے میں 2پولیس اہلکار شہید متعدد افراد زخمی ہو گئے تھے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔

دھماکے کی آواز دور تک سنی گئی۔ دھماکے میں پولیس وین کو نشانہ بنایا گیا،دھماکا خیز مواد موٹرسائیکل میں نصب تھا،دہشتگردی کے واقعہ میں 4 کلو دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا،دھماکے سے قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

پولیس کے مطابق دھماکے میں 2 اہلکار جاں بحق ہوئے جبکہ 12 اہلکاروں سمیت 18 افراد زخمی ہو گئے، جاں بحق اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیاگیا، دھماکے کی اطلاع ملتے ہی سکیورٹی فورسز جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔اس حوالے سے ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی نے کہاکہ دہشتگردبلوچستان کا امن خراب کرکے خوف و ہراس پھیلانا چاہتے ہیں،بلوچستان کے حالات خراب کرنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے ۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے دھماکے میں پولیس اہلکاروں کی قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کااظہار کیا،انہوں نے لواحقین سے ہمدردی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی،وزیر داخلہ نے کہاکہ امن و امان کیلئے بلوچستان حکومت کو مکمل معاونت فراہم کریں گے، دہشتگردی کے واقعات سے نمٹنے کیلئے کسی بھی حد تک جائیں گے،دہشتگردی کی بزدلانہ کارروائیاں فورسز کے حوصلے پست نہیں کر سکتیں ۔

مشہور خبریں۔

کسی سے ذاتی عناد یا اختلاف نہیں، کچھ غلط نہیں کیا تو ریفرنس کا ڈر کیسا، جسٹس منصور

?️ 14 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے پیونی جج جسٹس منصور علی

بحالی صہیونی مراکز میں 9400 زخمی

?️ 17 جولائی 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ سال 7 اکتوبر کو

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کےخلاف ایل این جی ریفرنس واپس کرنے کا تحریری حکمنامہ جاری

?️ 6 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق وزیر

ملک میں صدارتی نظام کی نہ گنجائش ہے

?️ 29 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) مسلم لیگ ضیاء الحق کے سربراہ اعجاز الحق

سعودی عرب یمن میں تنازع ختم کرنے کے لیے پرعزم ہے لیکن ایران نہیں: واشنگٹن

?️ 12 مئی 2022سچ خبریں: یمن کے لیے امریکہ کے خصوصی ایلچی ٹموتھی لنڈرکنگ نے

2006 کی 33 روزہ جنگ اور طوفان الاقصی میں کیا فرق ہے؟

?️ 16 اکتوبر 2023سچ خبریں: جب 33 روزہ جنگ حزب اللہ کے لیے فاتحانہ طور

آئندہ انتخابات کے لیے عراقی وزیر اعظم کا اتحاد

?️ 21 مئی 2025سچ خبریں: عراقی وزیر اعظم محمد شیعہ السودانی نے ملک کے آئندہ

پی ڈی ایم حکومت میں اتحادیوں کی توجہ ذاتی دشمنیوں پر تھی اس لیے کامیاب نہیں ہوسکے: بلاول

?️ 22 نومبر 2023چترال: (سچ خبریں) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے