بلوچستان میں فورسز کا آپریشن مکمل: دو دن میں 133 دہشتگرد ہلاک، 15 جوان شہید

پاک فوج

?️

راولپنڈی (سچ خبریں) بلوچستان میں سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن مکمل کرتے ہوئے 133 امن دشمنوں کو جہنم واصل کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ کے مطابق بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں نے بلوچستان کے امن کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی، شرپسندوں نے کوئٹہ، مستونگ، نوشکی، دالبندین، خاران، پنجگور، تمپ، گوادر اور پسنی میں حملے کیے۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں نے اپنے غیر ملکی آقاؤں کی ایما پر بزدلانہ کارروائیاں کیں، اِن حملوں کا مقصد مقامی آبادی کی زندگی کو درہم برہم کرنا تھا، دہشت گرد بلوچستان کی ترقی کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔

اِسی طرح دہشت گردوں نے ضلع گوادر اور خاران میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا، دہشت گردوں نے دانستہ طور پر 18 بے گناہ افراد کو نشانہ بنایا، شہید ہونے والوں میں خواتین، بچے، بزرگ اور مزدور شامل تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران 2 روز میں 133 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا، آواران میں 3 خود کش حملہ آوروں سمیت 92 شرپسند ہلاک ہوئے۔

ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ آپریشن میں حصہ لینے والے 15 جوانوں نے جامِ شہادت نوش کیا، فورسز نے مختلف شہروں میں کارروائیاں کرتے ہوئے شرپسندوں کو فوری جواب دے کر علاقہ کلین اپ کیا۔

مشہور خبریں۔

نیویارک میں غزہ کی ماؤں کے ساتھ ہمدردی کرنے پر ایک نرس نوکری سے باہر

?️ 31 مئی 2024سچ خبریں: فلسطینی نژاد امریکی نرس مڈوائف حسن جبر نیویارک یونیورسٹی لینگون

افغانستان دہشت گردی کے خاتمے میں عملی کردار ادا کرے: پاکستان، یورپی یونین

?️ 23 نومبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان سٹریٹجک مکالمے

فیض آباد دھرنا کمیشن میں سابق سربراہ آئی ایس آئی فیض حمید کی پیشی کا امکان

?️ 2 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) فیض آباد دھرنا کمیشن میں انٹر سروس انٹیلی

اقوام متحدہ میں افغانستان کی نشست سابق نمائندے کو دیے جانے پر طالبان کا ردعمل

?️ 8 دسمبر 2021سچ خبریں:طالبان نے اقوام متحدہ میں افغان حکومت کے سابق نمائندے غلام

صیہونی جنرل کا غزہ جنگ کے بارے میں کیا کہنا ہے؟

?️ 24 اکتوبر 2023سچ خبریں: صہیونی فوج کے سابق چیف آف آرمی اسٹاف نے غزہ

نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر سے قدرتی آفات کے نقصانات کم کرنے میں مدد ملے گی، نگران وزیراعظم

?️ 6 اکتوبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے نیشنل ایمرجنسی

غزہ جنگ کا بائیڈن کو نقصان

?️ 5 جنوری 2024سچ خبریں: امریکی صدر جو بائیڈن کی انتخابی مہم کے عملے کے

مختلف کھیلوں پر سٹہ لگانے کے بعد اب وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر بھی سٹہ شروع

?️ 12 مارچ 2022اسلام آباد(سچ خبریں) مختلف کھیلوں پر سٹہ لگانے کے بعد اب وزیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے