?️
راولپنڈی (سچ خبریں) فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دہشت گردوں نے سبی کے علاقے سنگان میں ایف سی دستے کو نشانہ بنایا ، جس کے نتیجے میں 5 جوان شہید ہوگئے ، شہدا میں حوالدار ظفر علی خان،لانس نائیک ہدایت اللہ اور لانس نائیک ناصر عباس شامل ہیں جب کہ لانس نائیک بشیراحمد اورسپاہی نوراللہ بھی فائرنگ تبادلے میں جام شہادت نوش کرگئے۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ دہشت گردوں نے سنگان میں ایف سی کی پٹرولنگ پارٹی کونشانہ بنایا ، جس کے نتیجے میں ہونے والے فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گردوں کا بھاری جانی اور مالی نقصان ہوا ، جس کے بعد دہشت گردوں نے فرار کا راستہ اختیار کیا تاہم ملک دشمنوں کی جلد از جلد گرفتاریوں کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ، ایسے بزدلانہ حملے بلوچستان کے امن اورخوشحالی کوسبوتاژ نہیں کرسکتے۔
خیال رہے کہ چند روز قبل ہی صوبہ بلوچستان کےعلاقے ہلمرگ میں بھی سیکیورٹی فورسز کے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر آپریشن کے نتیجے میں 2 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز کی طرف سے کیے گئے آپریشن کے نتیجے میں دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اوربارود برآمد ہوا ، دہشت گرد شہریوں اور فورسز کے خلاف پرتشدد کارروائیوں میں ملوث تھے، فائرنگ کے تبادلے میں ایف سی کا بہادر سپاہی فدا الرحمان شہید ہوگیا، جس کا تعلق چترال کے علاقے مستوج سے بتایا گیا۔
اس سے پہلے صوبہ بلوچستان کے ضلع آواران میں بھی خفیہ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 10 دہشت گرد مارے گئے تھے ، ہلاک ہونے والے دہشتگرد سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ میں ملوث تھے ، جب کہ اس سے قبل بلوچستان کے ایک اور علاقے کیچ میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ آپریشن کیا ، آپریشن کے دوران 2 دہشت گرد مارے گئے ، ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں اور شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔
مشہور خبریں۔
امریکہ میں سان فرانسسکو کے اسٹورز کی لوٹ مار پر ڈیلی میل کی رپورٹ
?️ 23 دسمبر 2021سچ خبریں:ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سان فرانسسکو میں چور
دسمبر
سری لنکا میں امریکی سرمایہ کاری کا مقصد کیا ہے ؟
?️ 9 نومبر 2023سچ خبریں:انٹرنیشنل فنانشل ڈویلپمنٹ کمپنی نے ایک بیان میں اعلان کیا کہ
نومبر
غزہ کے بارے میں سعودی وزیر خارجہ کا بیان
?️ 16 دسمبر 2023سچ خبریں: سعودی عرب کے وزیر خارجہ نے اوسلو اجلاس میں اس
دسمبر
سوڈان میں لاکھوں لوگ آگ بگولہ
?️ 13 نومبر 2021سچ خبریں: طارق ابو شوریٰ العالم کے نامہ نگار نے مزید اطلاع
نومبر
صیہونی کابینہ تحلیل ہونے کے قریب
?️ 4 اکتوبر 2021سچ خبریں:صیہونی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ اتحاد میں شامل جماعتوں کے مابین
اکتوبر
امریکی اسلحہ سے فلسطینیوں کا قتل عام
?️ 26 مئی 2021سچ خبریں:فلسطین سے باہر حماس اسلامی مزاحمتی تحریک کے نائب صدر نے
مئی
غزہ میں 20 لاکھ افراد کے لیے ماحولیاتی تباہی اور بھوک کا بحران
?️ 11 اپریل 2025سچ خبریں: اقوام متحدہ نے غزہ کے لوگوں کی نازک صورتحال کے
اپریل
کرینہ، امیتابھ کو بہت بُرا آدمی کیوں سمجھتی تھیں؟
?️ 30 نومبر 2021ممبئی (سچ خبریں)ایک وقت ایسا تھا جب بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور
نومبر