?️
کوئٹہ (سچ خبریں) بلوچستان میں سیاسی بحران مزید شدت اختیار کرتا جارہا ہے، وزیر اعلی جام کمال سے ناراض اراکین ان کے استعفےپر ڈٹے ہوئے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ اگر استعفیٰ نہ دیا تو تحریک عدم اعتماد پیش کریں گے تاہم وزیر اعلی جام کمال استعفیٰ نہ دینے پر ڈٹےہوئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں سیاسی بحران میں شدت آتی جارہی ہے، ناراض اراکین وزیراعلی بلوچستان کے استعفے پر بضد ہیں تاہم وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان استعفی نہ دینے پر ڈٹے ہوئے ہیں۔
دوسری جانب اسلام آباد میں موجود ناراض اراکین مائنس جام کمال پر ڈٹے ہوئے ہیں، جس پر وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے تحریک عدم اعتماد کا سامنا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔جام کمال نے بطور پارٹی صدر سیاست کی بحرانی صورتحال کے حوالے سے چیف الیکشن کمشنر کو خط ارسال کیا ہے، جس میں ان کا کہنا تھا کہ صدر کے ہوتے جنرل سیکریٹری کے خط کی پارٹی آئین میں حیثیتت نہیں۔
وزیراعلیٰ جام کمال نے مزید کہا کہ میں بلوچستان عوامی پارٹی کا صدر ہوں اور ابھی تک تحریری طور پر استعفیٰ نہیں دیا ہے۔خیال رہے کہ بی اے پی کے رہنما اسد بلوچ کا کہنا تھا کہ وزرا اور مشیروں کے استعفے جام کمال کے خلاف تحریک عدم اعتماد ہے، وزیراعلیٰ جام کمال نے استعفی نہ دیا تو تحریک عدم اعتماد پیش کریں گے۔
اپوزیشن اراکین نے سیاسی بحران کے خاتمے کے لیےگورنر سے مدد طلب کرتے ہوئے کہا تھا کہ گورنر وزیراعلی سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے لیے اسمبلی اجلاس طلب کریں۔


مشہور خبریں۔
غزہ جنگ میں صہیونی فوج کے چونکا دینے والے رویے
?️ 20 دسمبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کی چھاتہ بردار بٹالین کے کمانڈر کے پہلے دنوں
دسمبر
ڈگمگاتی صیہونی حکومت؛مظاہرین نے کیا کہا؟
?️ 23 جولائی 2023سچ خبریں: صیہونی وزیر اعظم کے عدالتی تبدیلیوں پر مبنی منصوبے کے
جولائی
4 ووٹ ابھی بھی ہماری جیب میں تھے، 28 ویں ترمیم کیلئے رکھ لئے۔ فیصل واوڈا
?️ 12 نومبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ چار ووٹ
نومبر
یوکرین جنگ میں کینیڈا کو بھی جانی نقصان
?️ 25 جولائی 2022سچ خبریں:کینیڈا کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اعلان کیا کہ اس
جولائی
امریکہ یوکرین کی کب تک مدد کرتا رہے گا ؟
?️ 22 جولائی 2023سچ خبریں:تین امریکی حکام نے جمعہ کو اعلان کیا کہ امریکہ آنے
جولائی
شامی باغیوں کی پیش قدمی: مزاحمتی اتحاد کے لیے نیا موقع
?️ 4 دسمبر 2024سچ خبریں: شامی باغیوں نے حالیہ پیش قدمی میں حلب جیسے اسٹریٹجک
دسمبر
بولٹن نے دنیا بھر میں بغاوت کے منصوبہ بندی کرنے کا اعتراف کیا
?️ 13 جولائی 2022سچ خبریں: ڈونلڈ ٹرمپ کے دورِ صدارت میں امریکہ کے قومی سلامتی
جولائی
سید عاصم منیر کو بیٹن آف فیلڈ مارشل عطا کردیا گیا
?️ 22 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) چیف آف آرمی سٹاف سید عاصم منیر کو
مئی