?️
بلوچستان: (سچ خبریں) بلوچستان کے ضلع مستونگ میں 12 ربیع الاول کے جلوس کے قریب ہونے والے ’خود کش دھماکے‘ میں ایک پولیس افسر سمیت کم از کم 52 افراد جاں بحق اور 50 سے زائد شہری زخمی ہوگئے۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر (ڈی ایچ او) عبدالرزاق شاہی نے ڈان ٹی وی کو ہلاکتوں کی تصدیق کی جب کہ اس سے قبل چیف ایگزیکٹو افسر (سی ای او) نواب غوث بخش ہسپتال مستونگ ڈاکٹر سعید میروانی نے بتایا تھا کہ ہلاکتوں کی تعداد 34 ہے اور 130 سے زائد افراد زخمی ہیں۔
عبدالرزاق شاہی نے وضاحت کی کہ زخمیوں کی زیادہ تعداد کی وجہ 2 ہسپتالوں میں لائے گئے افراد کی ڈبل انٹری تھی اور زخمیوں کی تعداد 50 ہے۔
ڈاکٹر سعید میروانی نے کہا کہ 28 افراد کی لاشیں نواب غوث بخش رئیسانی میموریل ہسپتال منتقل کی گئیں، ہسپتال کا عملہ موجود ہے اور تمام وسائل بروکار لارہے ہیں، 20 سے زائد زخمیوں کو طبی امداد کے بعد کوئٹہ ریفر کردیا گیا ہے، لاشوں اور زخمیوں کو منتقل کرنے کا عمل اس وقت بھی جاری ہے۔
اسسٹنٹ کمشنر مستونگ عطا اللہ منعم نے ڈان ڈاٹ ٹی وی کو بتایا کہ دھماکا جشن عید میلاد النبی صل اللہ علیہ وسلم کے سلسلے میں نکالے جانے والے جلوس کے لیے جمع افراد کے قریب ہوا جس کے نتیجے میں اب تک 30 کے قریب شہریوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
اسسٹنٹ کمشنر نے تصدیق کی کہ دھماکا موقع پر موجود مستونگ کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) نواز گشکوری کی گاڑی کے قریب ہوا۔
سٹی اسٹیشن ہاؤس افسر (ایس ایچ او) محمد جاوید لہڑی نے کہا کہ دھماکا ’خودکش‘ تھا اور بمبار نے خود کو ڈی ایس پی علی نواز گشکوری کی گاڑی کے قریب دھماکے سے اڑا لیا۔
جاوید لہڑی نے بتایا کہ خود کش حملہ آور نے خود کو ڈی ایس پی سٹی علی نواز گشکوری کی گاڑی سے ٹکرا جس کے بعد دھماکہ ہوا۔
ہسپتال حکام کے مطابق 9 لاشیں نواب غوث بخش رئیسانی ہسپتال اور 6 ڈی ایچ کیو مستونگ منتقل کی گئی ہیں، دھماکا میں ڈی ایس پی سٹی علی نواز گشکوری بھی شہید ہوگئے ہیں، 50 سے زائد زخمیوں کو ضلعی ہسپتال مستونگ اور نواب رئیسانی ہسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔
دھماکے کے بعد سامنے آنے والی غیر مصدقہ تصاویر اور ویڈیوز میں خون میں لت پت لاشیں دیکھی گئیں۔
ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) منیر احمد نے غیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کو بتایا کہ بمبار نے ڈی ایس پی کی گاڑی کے قریب خود کو دھماکے سے اڑا، انہوں نے مزید کہا کہ دھماکا مسجد کے قریب ہوا جہاں لوگ عام تعطیل کے موقع پر پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کے یوم ولادت کے سلسلے میں نکالے جانے والے جلوس کے لیے جمع تھے۔
کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے دھماکا کرنے کی تردید کی ہے۔
انسپکٹر جنرل بلوچستان (آئی جی) عبدالخالق شیخ نے کہا کہ ڈی ایس پی علی نواز گشکوری نے خودکش حملہ آور کو روکنے کی کوشش کرتے ہوئے جان قربان کی۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کا مقصد بلوچستان میں افراتفری اور عدم استحکام پیدا کرنا ہے، بم دھماکے میں ملوث عناصر اور انہیں پناہ دینے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیا گیا ہے۔
آئی جی بلوچستان نے کہا کہ دھماکے سے ہونے والے جانی نقصان سے متعلق تفصیلات جلد جاری کی جائیں گی۔
مستونگ خودکش دھماکے کے بعد دوپہر 2 سے پہر 3 بجے کے درمیان ایس ایچ او جاوید لہڑی نے بتایا کہ دھماکے کی جگہ کے قریب ایک اور زور دار دھماکے کی آواز سنی گئی۔
انہوں نے بتایا کہ یہ دھماکا کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے اہلکاروں کی جانب سے بس اسٹاپ کے قریب کنٹرولڈ ہینڈ گرنیڈ کو ناکام بنانے کی کوشش کے دوران ہوا۔
اہلکار نے مزید کہا کہ کسی بھی حادثے سے بچنے کے لیے علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔
بلوچستان کے نگران وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے کہا کہ امدادی ٹیمیں مستونگ روانہ کر دی گئی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ شدید زخمیوں کو کوئٹہ منتقل کیا جا رہا ہے اور تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔
جان اچکزئی نے مزید کہا کہ دشمن بیرونی حمایت سے بلوچستان میں مذہبی رواداری اور امن کو تباہ کرنا چاہتا ہے، یہ دھماکا ناقابل برداشت ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ نگران وزیر اعلیٰ علی مردان ڈومکی نے حکام کو دھماکے کے ذمہ داروں کو گرفتار کرنے کی ہدایت کی ہے۔
ان کے علاوہ، نگران وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے جانی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔
سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عید میلاد النبی کے جلوس میں شرکت کے لیے آئے معصوم لوگوں پر حملہ انتہائی قبیح عمل ہے، دہشت گردوں کا کوئی دین اور مذہب نہیں ہوتا۔
ان کا کہنا تھا کہ ریسکیو آپریشن اور امدادی کارروائیوں میں تمام وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا، زخمیوں کے علاج معالجے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گرد عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں، دہشت گردوں سے نمٹنے کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔
دھماکے کے فوری بعد پنجاب پولیس نے کہا کہ اس کے مستعد اہلکار صوبہ بھر میں نماز جمہ کے لیے مساجد کی حفاظت کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔
ادھر ایڈیشنل آئی جی کراچی خادم حسین رند نے مستونگ میں دھماکے کے تناظر میں کراچی پولیس کو مکمل طور پر ہائی الرٹ رہنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔
سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ انہوں نے کراچی پولیس کو شہر میں عید میلادالنبی اور نماز جمعہ کے حوالے سے سیکیورٹی اقدامات مزید سخت بنانے اور انتہائی متحرک رہنے اور غیر معمولی سرگرمیوں کی مکمل نگرانی کرنے کی سخت ہدایت جاری کی ہیں۔
یاد رہے کہ رواں ماہ کے شروع میں مستونگ میں ہونے والے دھماکے میں جے یو آئی (ف) کے سینئر رہنما حافظ حمداللہ سمیت 11 افراد زخمی ہوگئے تھے۔
اس دھماکے سے ایک ہفتہ قبل ایک لیویز اہلکار کو ایک بس اسٹینڈ پر نامعلوم افراد نے گولی مار کر قتل کر دیا تھا جب کہ وہاں سے گزرنے والے دو افراد زخمی بھی ہو ئے تھے۔
رواں سال مئی مستونگ میں پولیو ٹیم پر حملے کے نتیجے میں ایک پولیس کانسٹیبل شہید ہو گیا تھا۔
گزشتہ سال اکتوبر میں مستونگ میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے تھے۔
جولائی 2018 میں اسی ضلع میں خوفناک خودکش دھماکے میں سیاستدان نوابزادہ سراج رئیسانی سمیت کم از کم 128 افراد جاں بحق اور 200 سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔


مشہور خبریں۔
بحران جتنا شدید ہے وہ فوجی آمریت کو راغب کرنے کیلئے کافی ہے، شاہد خاقان عباسی
?️ 24 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر
اپریل
جرمنی بھی صیہونی جارحیت کے خلاف بولنے پر مجبور
?️ 4 فروری 2024سچ خبریں: جرمن وزیر خارجہ نے خبردار کیا کہ رفح شہر میں
فروری
وزیراعظم کا 4 ملکی دورہ مکمل، تاجکستان سے وطن واپس پہنچ گئے
?️ 30 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف اپنا 4 ملکی دورہ مکمل
مئی
میں غزہ جنگ کا خاتمہ چاہتا ہوں: نیتن یاہو
?️ 15 جنوری 2025سچ خبریں: ماضی میں انتہا پسند اسرائیلی حکومت نے غزہ میں فلسطینیوں
جنوری
زیاد النخالہ مزید 4 سال کے لیے فلسطینی اسلامی جہاد کے قائد
?️ 10 فروری 2023سچ خبریں:بعض فلسطینی ذرائع نے اعلان کیا کہ فلسطین کی اسلامی جہاد
فروری
برطانیہ میں ایران کے حق میں مظاہرے، ہزاروں افراد کا جنگ کے خاتمے کا مطالبہ
?️ 23 مارچ 2026سچ خبریں:برطانیہ میں عوام نے ایران کے حق میں سڑکوں پر نکل
مارچ
پاکستان نے غزہ کیلئے بورڈ آف پیس میں شمولیت کی دعوت قبول کرلی
?️ 21 جنوری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان نے غزہ میں پائیدار امن کےلیے ’بورڈ
جنوری
صیہونی کیسے حقیقتوں کو بدلتے ہیں؟
?️ 23 اکتوبر 2023سچ خبریں: فلسطین اور غزہ کے عوام کے بنیادی حقوق کی طرف
اکتوبر