بلدیاتی انتخابات کے لیے عمران خان نے تحریک انصاف کو متحرک کر دیا

?️

اسلام آباد (سچ خبریں)  تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں انہوں نے ملک بھر میں پارٹی کو متحرک کرنے کی ہدایت کردی۔ وزیراعظم کی ہدایت پر چیف آرگنائزر سیف اللہ اور دیگر رہنما ملک گیر دورے کریں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ سیف اللہ نیازی دوروں کی ابتدا جنوبی پنجاب سے کریں گے۔

سینیٹر سیف اللہ خان نیازی 11 ستمبر کو بہاولنگر جائیں گے۔ جنوبی پنجاب کے دوروں میں سینیٹر عون عباس بپی بھی ہمراہ ہوں گے۔ دوروں میں سینیٹر سیف اللہ نیازی مقامی قیادت سے ملاقات کریں گے۔ دوروں میں سینیٹر سیف اللہ خان نیازی مقامی قیادت سے اور تحریک انصاف کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سے ملاقاتیں کریں گے جن میں تنظیمی و انتظامی معاملات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

یاد رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے گذشتہ ماہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کروانے کی ہدایت کی تھی۔ ذرائع کے مطابق پنجاب میں آئندہ سال مارچ سے اپریل کے درمیان 2 مراحل میں بلدیاتی انتخابات کروائے جانے کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ ملک بھر میں 42 کنٹونمنٹ بورڈز میں بلدیاتی انتخابات کی سرگرمیاں تیز ہوگئیں۔ لاہور کے صرف 2 کنٹونمنٹ بورڈز کی 20 نشستوں کے لیے 270 امیدوار میدان میں اتر گئے۔

ہر کنٹونمنٹ بورڈ 12 منتخب نمائندوں سمیت 26 ارکان پر مشتمل ہوگا۔ 12 منتخب نمائندوں میں 10 جنرل نشستیں اور خواتین اور اقلیت کی ایک ایک نشست شامل ہے۔ ملک بھر کے ان کنٹونمنٹ بورڈز میں جماعتی بنیادوں پر بلدیاتی انتخابات کی پولنگ 12 ستمبر کو ہوگی۔ خیال رہے کہ کنٹونمنٹ بورڈ کے ہونے والے انتخابات میں اصل مقابلہ مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کے درمیان ہوگا۔

مشہور خبریں۔

َآئندہ الیکشن میں ہمارا مقابلہ کسی پارٹی سے نہیں بلکہ مہنگائی سے ہے

?️ 23 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر حماد اظہر نے ملک میں مہنگائی کا

روزبروز بکھرتا ہوا امریکہ؛نصف سے زائد امریکیوں کی اس ملک کے ٹکڑے ٹکڑے ہونے کی حمایت

?️ 2 اکتوبر 2021سچ خبریں:امریکہ میں کیے جانے والے ایک حالیہ سروے سے پتہ چلتا

نیتن یاہو حماس کے سامنے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور

?️ 27 مارچ 2024سچ خبریں: باخبر ذرائع کے مطابق صہیونی حکام نے غزہ کے قیدیوں

صیہونی حکومت کا شام کے صوبے قنیطرہ پر دوبارہ حملہ

?️ 11 مئی 2022سچ خبریں: ذرائع ابلاغ نے آج دوپہر بدھ کو اطلاع دی ہے

فوج اور حکومت ایک پیج پر ہیں: فواد چوہدری

?️ 21 مارچ 2022اسلام آباد(سچ خبریں) فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اپوزیشن،پی ٹی آئی

یورپ امریکی ڈکٹیشن کی بنیاد پر فیصلے کرتا ہے: ماسکو

?️ 9 اکتوبر 2022سچ خبریں:   روس کی وزارت خارجہ نے خبردار کیا ہے کہ وہ

سہیل آفریدی و دیگر کیخلاف اشتہاری کی کارروائی، مختلف جگہوں پر نوٹسز چسپاں

?️ 18 دسمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی و دیگر کیخلاف

ہم امریکہ کے وعدے پر بھروسہ نہیں کر سکتے: عراقی مزاحمت

?️ 23 اگست 2025سچ خبریں: عراقی مزاحمتی گروہوں کے کوآرڈینیشن کمیٹی نے جمعرات کے روز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے