بلتستان: شاہراہِ قراقرم لینڈ سلائیڈنگ سے بند، سیکڑوں مسافر، سیاح پریشانی کا شکار

بلتستان: شاہراہِ قراقرم لینڈ سلائیڈنگ سے بند، سیکڑوں مسافر، سیاح پریشانی کا شکار

?️

بلتستان( سچ خبریں) گلگت بلتستان میں چار روز سے جاری شدید بارشوں کے باعث  شاہراہِ قراقرم پر 9 مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ ہوئی ہے جس کے بعد شاہراہِ قراقرم کھولنے کا کام صبح سویرے سے جاری ہے، جبکہ گلگت استور روڈ کو ٹریفک کیلئے کھول دیاگیا ہے۔ سیلاب اور گلیشیائی جھیل پھٹنے سے ہزاروں افراد متاثر ،متعدد گاڑیاں تباہ اور شاہراہ قراقرم بند ہوگئ۔

دیامر پولیس کنٹرول روم کے مطابق تتہ پانی اور لال پڑی کے مقام پر بھاری لینڈ سلائیڈنگ سے شاہراہِ قراقرم آج دوسرے روز بھی ٹریفک کے لیے بند رہی جس کے باعث سیکڑوں مسافر اور سیاح مختلف مقامات پر پھنس گئے ہیں۔

علاوہ ازیں تتہ پانی کے مقال پر لینڈ سلائیڈنگ سے آئل ٹینکر اور مسافروں کی گاڑیاں تباہ ہو گئیں ہیں تاہم جانی نقصان نہیں ہوا۔ادھر دیامر انتطامیہ کا کہنا ہے کہ شاہراہِ قراقرم بحال کرنے کی کوششیں جاری ہیں تاہم پہاڑ سے مسلسل پتھر گرنے کے باعث بحالی کا کام متاثر ہو رہا ہے، تاہم بابوسر روڈ کو ٹریفک کے لیے بحال کر دیا گیا ہے۔

ڈیزاسٹر منیجمنٹ گلگت بلتستان کے مطابق گوپس بدصوات کے مقام پر گلیشیائی جھیل پھٹنے سے 2 گاؤں کے باہمی رابطے منقطع ہو گئے اور سیلاب کے باعث میں متعدد افراد نقل مکانی کر چکے ہیں جبکہ وسیع اراضی، درخت اور گھر بھی متاثر ہوئے۔

ڈیزاسٹر منیجمنٹ کے مطابق ہنزہ وا خان پٹی سے متصل وادی شمشال جانے والی واحد سڑک بھی سیلابی ریلے میں بہہ گئی اور نگر ضلع میں متعدد گاؤں کو ملانے والی میاچھر روڈ بھی سیلاب کی نذر ہونے سے آمد و رفت بند ہے۔

مشہور خبریں۔

غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کی تازہ ترین صورتحال

?️ 6 جنوری 2025سچ خبریں: امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے جنوبی کوریا کے دارالحکومت

فلسطینی عوام مسلح تنظیموں کے بارے میں کیا کہتی ہیں؟

?️ 17 جون 2023سچ خبریں:غزہ کی پٹی اور مغربی کنارے میں فلسطینی سینٹر فار پولیٹیکل

ترکی کا آئندہ صدر کون ہوگا؟

?️ 27 دسمبر 2021سچ خبریں:اردغان کے اپوزیشن اتحاد کا وسیع محاذ مشترکہ امیدوار کی نامزدگی

190 ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان کےخلاف جھوٹی گواہی دینے کیلئے شدید دباؤ ڈالا گیا، زلفی بخاری

?️ 22 جنوری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے

حمدان: ریاست فلسطین ہمارے لوگوں کا فطری حق ہے/ہم اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے

?️ 22 ستمبر 2025سچ خبریں: حماس کے سینئر رہنما اسامہ حمدان نے کہا کہ ریاست

امریکہ کی یوکرین کے لیے ۱۸۵ ملین ڈالر کی فوجی اسپیئر پارٹس کی منظوری

?️ 7 فروری 2026سچ خبریں:امریکی وزارتِ خارجہ نے یوکرین کو ۱۸۵ ملین ڈالر مالیت کے

عراق کے صوبہ صلاح الدین میں داعش کی نقل وحرکت میں اضافہ

?️ 31 جنوری 2021سچ خبریں:عراقی پارلیمنٹ ممبر نے اس ملک کے شمالی صوبے صلاح الدین

مہاتیر محمد: امریکہ نے غزہ میں مخالفین کو نسل کشی کی دھمکی دی ہے

?️ 13 جولائی 2025سچ خبریں: ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم نے غزہ پر صیہونی حکومت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے