?️
مظفر گڑھ: (سچ خبریں) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے اقوام متحدہ سے رجوع کرنے اور ملک میں زرعی ایمرجنسی لگاکر متاثرہ کسانوں کے بجلی کے بل معاف کرنے کا مطالبہ کر دیا۔
مظفر گڑھ میں سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ متاثرین سیلاب کی مدد ہم سب کی ذمہ داری ہے اور میں نے وزیراعظم شہباز شریف سے بات کی ہے کہ وہ بینظیم انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے متاثرہ خاندانوں کی مالی مدد کریں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کو کسانوں کی مدد کرنی چاہیے، چاہے وہ قرضوں کی معافی کی شکل میں ہو یا پھر بیج کی مفت فراہمی سمیت دیگر صورتوں میں ہو، اور ساتھ ہی سیلاب کے دوران ان کسانوں کے بجلی کے بل بھی معاف کرنے چاہییں، تاہم یہ سب تب ہی ممکن ہوسکتا ہے جب ہم زرعی ایمرجنسی نافذ کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کے پچھلے دور حکومت میں جب میں وزیر خارجہ تھا تو ہم سب نے ملکر سیلاب متاثرین کے لیے نئے گھروں کی تعمیر کا منصوبہ دیا تھا، ویسے ہی وفاقی حکومت کو صوبائی حکومتوں کے ساتھ ملکر اس سیلاب میں بھی جن لوگوں کا نقصان ہوا ہے، ہمیں ان کی مدد کرنا ہوگی۔
چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی نے کہا کہ وزیراعظم اور وزیر خارجہ سے درخواست کروں گا کہ اقوام متحدہ میں جب ہم اپیل کرنے جائیں، ویسے تو مختلف قسم کی اپیل ہوتی ہے ایک ریلیف اور ایمرجنسی کی ہوتی ہے جو اس قدرتی آفت کے دوران کے لیے ہوتی ہے اور دوسری اپیل بعد کے لیے یعنی بنیادی ڈھانچے کی تعمیر وبحالی کے حوالے سے ہوتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں عالمی سطح پر یہ اپیل کرنی چاہیے کیوں کہ پاکستان کے بہت سے دوست ہیں، جو ہماری مدد کرنا چاہتے ہیں لیکن ہم اپیل کریں گے ہی نہیں تو یہ معاملہ کیسے آگے بڑھے گا، ہم دوست ممالک تک پہنچنے میں جتنی دیر کریں گے اتنا ہی نقصان ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ میں سب سے اپیل کرتا ہوں یہ وقت نہیں ہے جب ہم سیاسی بیان بازی یا ایک دوسرے کے خلاف بیانات دیں، جب کہ میں پنجاب کی میڈیا کی تعریف کرتا ہوں جو اس مشکل وقت میں مثبت رپورٹنگ کر رہے ہیں، اور قدرتی آفت میں یہی طریقہ ہے، میں امید کرتا ہوں سندھ میں جب ایسے واقعات ہوں تو وہاں کا میڈیا بھی آپ سے ایسا ہی کچھ سیکھے۔


مشہور خبریں۔
حکومت کا اضافی بجلی کو کرپٹو مائننگ کیلئے استعمال کرنے کا منصوبہ
?️ 22 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کرپٹو مائننگ اور بلاک چین پر مبنی
مارچ
تل ابیب کے لئے واشنگٹن کی بے دریغ حمایت کا زمانہ ختم ہوتا نظر آرہا ہے
?️ 4 جون 2021سچ خبریں:غزہ کے حالیہ تنازع سے یہ واضح ہو گیا کہ امریکہ
جون
دنیا کا سب سے بڑا ہوئی جہاز پاکستان کیوں آیا
?️ 1 جولائی 2021کراچی(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق افغانستان سے اتحادی افواج کے ساز و
جولائی
امریکی اور روسی صدور کی ملاقات کے بارے میں سی این این کی رپورٹ
?️ 8 دسمبر 2021سچ خبریں:امریکی اور روسی صدور جو بائیڈن اور ولادیمیر پوتن نے مقامی
دسمبر
پی ٹی آئی کا ایون فیلڈ ریفرنس فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان
?️ 30 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی
ستمبر
امریکی دھمکیوں اور مداخلت کا جواب/ عراقی وزیر اعظم کا انتخاب کیسے ہوتا ہے؟
?️ 29 اکتوبر 2025سچ خبریں: امریکی دھمکیوں اور ملکی مسائل میں واضح مداخلت کے جواب
اکتوبر
آل سعود حکومت کے ہولناک قتل عام پر سعودی صارفین اور شیعوں کا رد عمل
?️ 15 مارچ 2022سچ خبریں: سوشل میڈیا صارفین نے آل سعود کے ہولناک قتل عام کی
مارچ
امریکا کی جانب سے جنوبی کوریا کو وارننگ
?️ 21 دسمبر 2025 امریکا کی جانب سے جنوبی کوریا کو وارننگ جنوبی کوریا، جو گزشتہ
دسمبر