بشریٰ بی بی کی درخواست منظور، بنی گالا سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم و بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بنی گالا سب جیل سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست منظور کرلی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے محفوظ شدہ فیصلہ سنایا۔

عدالت نے بشریٰ بی بی کو بنی گالا سب جیل سے اڈیالہ جیل منتقلی کا حکم دے دیا۔

واضح رہے کہ 2 مئی کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بنی گالہ سب جیل سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔

16 اپریل کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ کیس میں سزا یافتہ سابق وزیر اعظم و بانی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بنی گالہ سب جیل سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست عدم پیروی پر خارج کر دی تھی جبکہ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیے کہ وکلا خود بھی نہیں چاہتے کہ بشری بی بی جیل چلی جائیں۔

بعد ازاں اسی روز سابق وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں سب جیل بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقلی سے متعلق درخواست بحالی کی اپیل دائر کردی تھی۔

18 اپریل کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کی بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقلی کی عدم پیروی پر خارج کی گئی درخواست کو دوبارہ بحال کرتے ہوئے سماعت 22 اپریل تک ملتوی کردی تھی۔

واضح رہے کہ 31 جنوری کو بشریٰ بی بی کو توشہ خانہ ریفرنس میں 14 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

بعدازاں اسی روز عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی گرفتاری دینے کے لیے خود اڈیالہ جیل پہنچیں جہاں ان کو تحویل میں لے لیا گیا تھا اور بشریٰ بی بی کو بنی گالہ منتقل کرکے رہائش گاہ کو سب جیل قرار دے دیا گیا تھا۔

6 فروری کو بشریٰ بی بی نے بنی گالہ کو سب جیل قرار دینے کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا تھا۔

12 فروری کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں توشہ خانہ کیس میں سزا یافتہ سابق وزیر اعظم و بانی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بنی گالا کو سب جیل قرار دینے کے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر ہوگئی تھی۔

16 فروری کو پاکستان تحریک انصاف نے بانی چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی گرتی ہوئی صحت کے حوالے سے رپورٹس سامنے آنے کے بعد ان کی فوری طور پر طبی جانچ کرانے کا مطالبہ کیا تھا۔

مشہور خبریں۔

اقوام متحدہ میں حملہ آور ٹرمپ کا مخالف ہے یا دیوانہ؟

?️ 27 ستمبر 2025اقوام متحدہ میں حملہ آور ٹرمپ کا مخالف ہے یا دیوانہ؟ رپورٹ

حکومت کا 2 ماہ میں پہلی فری انرجی مارکیٹ پالیسی نافذ کرنے کا اعلان

?️ 24 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری

ن لیگ اور فضل الرحمان بھی حکومت کو بھی کرپٹ کہہ رہے ہیں

?️ 26 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں)میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا

بائیڈن نے زیلنسکی کو یوکرین کی مدد کے بارے میں یقین دلایا

?️ 16 جون 2022سچ خبریں:    میڈیا ذرائع نے بدھ کی رات تہران کے وقت

اولمپکس، ہاکی اور فٹبال میں کتنی سیاست ہوتی ہے؟خواجہ آصف

?️ 9 اگست 2024سچ خبریں: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جتنی سیاست

پاکستان ممکنہ بھارتی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہے:منیر اکرم

?️ 5 اکتوبر 2021اسلام آباد/اقوام متحدہ (سچ خبریں) اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب

صنعاء نے واشنگٹن کو اپنی طاقت کیسے دکھائی؟

?️ 5 فروری 2024سچ خبریں:یمن فلسطینی عوام کی حمایت کے لیے قابض حکومت کے ساتھ

امریکہ ہم سے فوجی امداد کا چارج لیتا ہے: یوکرین

?️ 28 اپریل 2023سچ خبریں:یوکرین کے وزیر دفاع نے اعتراف کیا کہ امریکہ ان کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے