?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) برطانیہ کے محکمہ ٹرانسپورٹ (ڈی ایس ٹی) کی 3 رکنی ٹیم نے جمعرات کو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہوا بازی کے حفاظتی انتظامات کا معائنہ مکمل کر لیا، جسے ’اطمینان بخش اور بین الاقوامی معیار کے مطابق‘ قرار دیا گیا ہے۔
ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق یہ بات ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) کے ترجمان نے بتائی، یہ ٹیم 8 جولائی کو 3 روزہ معائنہ کے لیے پاکستان پہنچی تھی۔
برطانوی ہائی کمیشن کے نمائندے کے ہمراہ اس ٹیم نے اپنا جائزہ ایک افتتاحی اجلاس سے شروع کیا، جس میں چیف سیکیورٹی افسر اور دیگر متعلقہ اداروں کے نمائندے شریک ہوئے۔
پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (پی سی اے اے) کے مطابق ’ابتدائی بریفنگ میں ہوا بازی سے متعلق تمام سیکیورٹی اداروں بشمول پی اے اے حکام، اے ایس ایف اہلکاروں، پی آئی اے، برٹش ایئرویز، ایئر بلیو، کچن کوزین، راس مینزیس اور دیگر اداروں کے نمائندگان نے شرکت کی‘۔
معائنے میں سیکیورٹی کی تعیناتی، داخلی نظم و ضبط، اسکریننگ کے طریقہ کار، پاس جاری کرنے کے عمل، گاڑیوں اور عملے کی چیکنگ، سی سی ٹی وی نظام، بیرونی سیکیورٹی، فوری ردعمل فورس کی موجودگی، ڈرون انتظامات اور اے ایس ایف کی ایمرجنسی رسپانس صلاحیتوں کا جائزہ لیا گیا۔
ٹیم نے کھانے پینے کے انتظامات اور پروازوں کے آپریشنز کا بھی معائنہ کیا، دورے کے اختتام پر برطانوی معائنہ کاروں نے محفوظ فضائی سفر یقینی بنانے کے لیے ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کی کوششوں کو سراہا۔
سعودی ٹیم کا دورہ عنقریب
دوسری جانب، پی سی اے اے کے ترجمان شاہد قادری نے بتایا ہے کہ سعودی عرب کے شعبہ ہوا بازی کی سیکیورٹی ٹیم اگست سے پاکستان کے 7 بڑے ہوائی اڈوں کا معائنہ کرے گی جن میں اسلام آباد، کراچی، لاہور، پشاور، فیصل آباد، سیالکوٹ اور ملتان شامل ہیں۔
شاہد قادری نے کہا کہ ’سعودی عرب کے جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن (جی اے سی اے) کے ڈائریکٹر جنرل نے پاکستان کے ڈی جی سول ایوی ایشن ندیر شفیع در سے 7 ہوائی اڈوں کا حفاظتی معائنہ کرنے کی درخواست کی ہے، سعودی ٹیم اگست اور اکتوبر میں پاکستان کا دورہ کرے گی‘۔
یہ ٹیم پی سی اے اے کے ڈائریکٹوریٹ آف ایوی ایشن سیکیورٹی (ایو سیکیورٹی) کے ساتھ قریبی رابطے میں رہے گی جو مہمان وفد کی میزبانی کرے گا، ان معائنوں کا انعقاد ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب پاکستان کی سول ایوی ایشن کا شعبہ بین الاقوامی معیار پر نمایاں بہتری دکھا رہا ہے۔
پاکستان نے انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن (آئی سی اے او) کے یونیورسل سیکیورٹی آڈٹ پروگرام (یو ایس اے پی) میں 86.73 فیصد اسکور حاصل کیا، جو کہ عالمی اوسط 71 فیصد اور بھارت کے 73 فیصد سے نمایاں بہتر ہے۔
امریکا کیلئے براہ راست پروازوں کی کوششیں شروع
پاکستان سول ایوی ایشن کے ڈائریکٹر جنرل ندیر شفیع در نے امریکا کے وفاقی ہوا بازی کے ادارے (ایف اے اے) سے رابطے کا آغاز کر دیا ہے تاکہ امریکا کے لیے براہ راست پروازوں کی اجازت حاصل کی جا سکے۔
یہ اقدام یورپی یونین کے لیے پروازوں کی بحالی اور برطانیہ کے فضائی نیٹ ورک میں دوبارہ شمولیت کی پیش رفت کے بعد کیا گیا ہے۔
مشہور خبریں۔
میڈرڈ یوکرین میں جنگجو نہیں بھیجے گا: ہسپانوی وزیر دفاع
?️ 20 مارچ 2023سچ خبریں:اسپین کی وزیر دفاع مارگریٹا روبلز نے صحافیوں کو اعلان کیا
مارچ
یوٹیوبر مسٹر بیسٹ بھی امریکا میں ٹک ٹاک خریدنے کی دوڑ میں شامل
?️ 26 جنوری 2025سچ خبریں: سب سے بڑے یوٹیوبر، ٹک ٹاکر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر
جنوری
مسجد اقصیٰ کے بارے میں خود مختار تنظیم کی تل ابیب کو وارننگ
?️ 3 جنوری 2023سچ خبریں: فلسطینی اتھارٹی کے سرکاری ترجمان نبیل ابوردینہ نے
جنوری
فلسطینی کارروائیوں نے اسرائیل کو تھکا دیا ہے: صیہونی مصنف
?️ 13 اپریل 2023سچ خبریں:ایک صہیونی مصنف نے اسرائیل کے بحران اور فلسطینی استقامتی کارروائیوں
اپریل
غزہ والوں کی ہمدردی کے دعوے بھی اور انہیں مارنے کے بم بھی؛امریکی منافقت کا ایک اور ثبوت
?️ 17 اکتوبر 2024سچ خبریں: وائٹ ہاؤس نےغزہ کے لیے دکھاوے کا ہمدردانہ رویہ اپناتے
اکتوبر
سعودی عرب کی صنعا کے ہوائی اڈے پر ایک بار پھر بمباری
?️ 28 فروری 2022سچ خبریں:سعودی اتحاد نے کئی بار محصور صنعا کے ہوائی اڈے کو
فروری
احد رضا میر کی تعلقات کی افواہوں پر وضاحت
?️ 21 نومبر 2024کراچی: (سچ خبریں) معروف اداکار احد رضا میر نے اپنے اور اداکارہ
نومبر
چاہے آئی جے آئی جیسا اتحاد ہی کیوں نہ بن جائے، ہر چیلنج قبول ہے، شیری رحمٰن
?️ 30 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمٰن نے
دسمبر