?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ وارپریمئیم 6سے 10ڈالرفی بیرل پر چلا گیا، جس سے پیٹرول کی قیمت بڑھانا پڑی ،پیٹرول کی قیمت عالمی منڈی میں ریٹ، وارپریمئیم،ڈالر ریٹ اور ٹیکس چار چیزوں پر طے ہوتی ہے، بجٹ میں آئی ایم ایف کادیا اسٹرکچر کمپرومائز نہیں کیا جاسکتا۔
انہوں نے جیونیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم جب عوام میں جاتے ہیں تو ان کی تکلیف دیکھ کر ہمیں بھی احساس ہے، میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے ایشو پر حقائق پیش کروں گا، جنگ سیٹل ہوگئی ہے، ہم گھمبیر حالات کے اندر سے نکل کر آرہے ہیں، 12جون کے بعد جنگ شروع ہوئی اور 25جون کے قریب سیٹل ہوئی، اس دوران ہم نے کوئی ٹیکس نہیں بڑھایا اور نہ پیٹرول کی قلت پیدا ہونے دی۔
30جون کوکلوزنگ ہوئی تھی وہ 74ڈالرفی بیرل پر تھا اور کم ہوچکا تھا، اب بھی 74ڈالر پر برقرار ہے اس لئے پیٹرول پر کوئی بڑی ردوبدل نہیں ہونی چاہیئے تھی۔اب ہوا یہ کہ جب پیٹرول عالمی منڈی سے خریدتے ہیں تو ایس این پی انڈیکس پر پریمئیم چل رہا ہوتا ہے، یہ پریمئیم 6ڈالر سے بڑھ کر 10ڈالر پر چلا گیا ہے، پچھلے 15دنوں میں تین جہاز خریدے، جس سے ہمارا اوسط وارپریمئیم 10ڈالر بنا۔
وار پریمئیم5ڈالر فی بیرل سے بڑھ گیا جس کی وجہ سے پیٹرول کی قیمت کوتھوڑا سا بڑھانا پڑا۔ چاربڑی چیزیں ایسی ہیں جس پر پیٹرول کی قیمت طے ہوتی ہے، پیٹرول 70فیصد امپورٹ کرتے ہیں، جو عالمی منڈی میں ریٹ پرلیتے ہیں، دوسرا پریمئیم کیا چل رہا ہے، ڈالر کے ریٹ میں دو روپے کا فرق پڑا، ٹیکس میں اڑھائی روپے کا اضافہ نہیں کیا گیا۔ حکومت نے بجٹ کا فریم ورک آئی ایم ایف کو دیا ہوا ہے، آئی ایم ایف کا اسٹرکچر کمپرومائز نہیں کیا جاسکتا،ہم نے آزما کر دیکھ لیا جب ہمارے پاس سرٹیفکیٹ نہیں ہوتا تو پیسے اکٹھے نہیں کرسکتے۔
مشہور خبریں۔
کیا مقبوضہ علاقوں میں صیہونیوں کے ہاتھوں فلسطینیوں کی پھانسی کو قانونی حیثیت دی جائے گی؟
?️ 19 مئی 2022سچ خبریں: محسن فیضی: گزشتہ ایک سال کے دوران فلسطینیوں کی شہادتوں
مئی
ایف بی آر کو رواں مالی سال کے 9 ماہ کی وصولیوں میں 716 ارب کے شارٹ فال کا سامنا
?️ 30 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ایف بی آر کو رواں مالی سال کے
مارچ
ترکی کے صدارتی انتخابات قبل از وقت ہونے کا امکان
?️ 22 اگست 2022سچ خبریں:یورپی انٹرنل ایکشن سروس کے ذرائع اور یورپی یونین کے سفارت
اگست
سعودی عرب فلسطین کے ساتھ ہے یا اسرائیل کے؟
?️ 10 اکتوبر 2023سچ خبریں: سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نے فلسطینی
اکتوبر
سعودی میڈیا کی نظرمیں بن فرحان کا دورہ تہران
?️ 18 جون 2023سچ خبریں:عرب ذرائع نے اطلاع دی کہ تہران اور ریاض کے درمیان
جون
ترکی عدالت نے خاشقچی کا مقدمہ قانونی طور پرسعودی عرب منتقل کرنے کا حکم دیا
?️ 7 اپریل 2022سچ خبریں: میڈیا کے مطابق ترکی کی ایک عدالت نے امریکی اخبار
اپریل
عرب لیگ کے اجلاس سے قبل بشار الاسد کے سعودی عرب کے دورے کا امکان
?️ 9 مئی 2023سچ خبریں:روسی خبر رساں ایجنسی TASS نے باخبر ذرائع کے حوالے سے
مئی
فلسطینی قیدیوں کے فرارہونے سے تل ابیب کی نااہلی ظاہر
?️ 10 فروری 2022سچ خبریں: اسرائیل کے داخلی سلامتی وزیر عمر بارلو نے عوفر جیل
فروری