?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم کے مشیر رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ جس سیاسی جماعت کا طرز عمل ملکی مفاد میں نہیں اس کیساتھ ہم آہنگی کیسے ہوگی؟۔
رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ ملک کی ترقی کیلئے سیاسی و عسکری قیادت ہر ممکن کوشش کر رہی ہے، معرکہ حق میں کامیابی نے عالمی سطح پر پاکستان کو نئی پہچان دی۔ انہوں نے کہا کہ ملک اور قوم کے ساتھ کوئی مخلص ہے تو آئیں ہمارے ساتھ ملکر بیٹھیں، وزیراعظم پہلے ہی میثاق استحکام کی دعوت دے چکے ہیں، مقتدرہ کو آئین اور قانون کے مطابق سیاسی شخصیات کے ساتھ نہیں ملنا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی جمہوریت اور ڈائیلاگ پر نہیں، فساد پر یقین رکھتی ہے، بانی پی ٹی آئی تب تک اندر رہیں گے جب تک انارکی پھیلانے کو رد نہیں کر دیتے، ہم نے بانی پی ٹی آئی کو کئی بار مذاکرات کی دعوت دی مگر وہ تیار ہی نہیں۔ رانا ثناء کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی اپنے کیسز اور مقدمات کی وجہ سے قید میں ہیں، اگر بانی پی ٹی آئی کی ضمانت ہو جاتی ہے تو بسم اللہ آ جائیں۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے ایکس اکاؤنٹ پر اپنی مرضی سے مواد شائع ہوتا ہے، ان کے اکاؤنٹ پر جو مواد چھپتا ہے وہ ملک دشمن ہے، بانی پی ٹی آئی کے ایکس اکاؤنٹ پر کام ہو رہا ہے اور کارروائی ہو گی۔
ان کا کہنا تھا کہ علی امین دہشتگردوں کو بھتہ دیئے بغیر گھر نہیں جا سکتے، دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے فوج اور دیگر سکیورٹی فورسز ہر ممکن کوشش کر رہی ہیں۔
مشہور خبریں۔
’سپر مین‘ کا ٹیزر سب سے زیادہ دیکھا جانے ٹریلر بن گیا
?️ 21 دسمبر 2024سچ خبریں: آنے والی سائنس فکشن سپر ہیرو فلم ’سپر مین‘ کا
دسمبر
ملک میں دوسرے روز بھی نماز عید ادا کی گئی
?️ 14 مئی 2021کراچی(سچ خبریں) گوجرانوالہ اور ڈیرہ اسماعیل خان سمیت ملک کے کئی دوسرے
مئی
آئی پی پیز سے متعلق جلد عوام کو خوشخبری سنائیں گے، وفاقی وزیر توانائی
?️ 20 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے توانائی اویس لغاری نے کہا
ستمبر
امریکی تاریخ کا سب سے کمزور کمانڈر انچیف
?️ 29 مارچ 2024سچ خبریں: امریکہ میں ہونے والے ایک عوامی سروے کے نتائئج سے
مارچ
ابوظہبی کا امریکہ کو کرارا جواب
?️ 5 مئی 2024سچ خبریں: وال سٹریٹ جرنل نے ایک اماراتی اہلکار کے حوالے سے کہا
مئی
یوکرین کا اپنے فوجیوں کے ساتھ سلوک
?️ 26 اگست 2023سچ خبریں: یوکرین کی مسلح افواج کے ہیڈ کوارٹر نے صوبہ خرسون
اگست
المواصی میں جارحیت پسندوں کے وحشیانہ جرم پر حماس کا ردعمل
?️ 10 ستمبر 2024سچ خبریں: فلسطینی تحریک حماس نے غزہ کی پٹی کے جنوب میں
ستمبر
عراقی وزیراعظم کے ایران کے دورے کی اصل وجہ؛ عراقی رہنما کی زبانی
?️ 8 جنوری 2025سچ خبریں:عراق کے فتح اتحاد کے ایک رہنما نے اپنے ملک کے
جنوری