باجوڑ میں دھماکے کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار شہید

باجوڑ میں دھماکے کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار شہید

?️

باجوڑ(سچ خبریں)باجوڑ ایجنسی کی  تحصیل خار میں ریموٹ کنٹرول دھماکے کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار شہید ہوگئے، واقعہ کی فوری تحقیقات شروع کر دی ہے ، تحقیقات کے بعد تفصیلات سامنے آنے کا امکان ہے، دھماکے  کے بعد پولیس نےعلاقے کو گھیرے میں لیکرسرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق باجوڑ ایجنسی کی تحصیل خار کے علاقے راغگان ڈیم میں ریموٹ کنٹرول دھماکا ہوا، دھماکے کے نتیجے میں 2پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔پولیس نےعلاقے کو گھیرے میں لیکرسرچ آپریشن شروع کردیا ہے ، ڈی پی اوعبدال کا کہنا ہے کہ واقعہ کی فوری تحقیقات شروع کردی ہے۔

یاد رہے گذشتہ ماہ پاکستان کے قبائلی علاقے باجوڑ میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے نتیجے میں 4 جوان شہید ہوگئے تھے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے،ایسے بزدلانہ واقعات سے سیکیورٹی فورسز کے حوصلے پست نہیں کیے جاسکتے۔

دوسری جانب پولیس ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے علاقے نواں کلی میں موٹرسائیکل میں نصب بارودی مواد پھٹنےسے دھماکا ہوا، دھماکےکے نتیجے میں بچی اور خواتین سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے۔دھماکے کی اطلاع ملنے پر امدادی ٹیمیں اور سیکورٹی فورسز فوری طور پر جائے حادثے پر پہنچی اور زخمیوں کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کیا۔

مشہور خبریں۔

اسرائیل اور شام کے درمیان ممکنہ دفاعی معاہدہ، دونوں فریقین کیا حاصل کریں گے؟

?️ 21 ستمبر 2025اسرائیل اور شام کے درمیان ممکنہ دفاعی معاہدہ، دونوں فریقین کیا حاصل

امریکا کی جانب سے شدید انتباہ کے باوجود اسرائیل کی ہٹ دھرمی جاری، خطے میں بڑی جنگ ہوسکتی ہے

?️ 29 مئی 2021تل ابیب (سچ خبریں) دہشت گرد ریاست اسرائیل کی جانب سے غزہ

وزیراعظم عمران خان کی حکمت عملی سے معاملے کو بہتر انداز سے سلجھایا گیا

?️ 3 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے

طالبان کو سرعام سزا نہیں دی جائیں گی

?️ 24 ستمبر 2021  سچ خبریں:ایسوسی ایٹڈ پریس کو انٹرویو دیتے ہوئےسابق طالبان حکومت کے

آیت اللہ سیستانی کی نظر میں سید حسن نصراللہ

?️ 29 ستمبر 2024سچ خبریں: آیت اللہ سیستانی کے دفتر نے صیہونی حکومت کے ہاتھوں

ملک کے مختلف شہروں میں فلسطین کے حق میں احتجاجی مظاہرے

?️ 19 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) اسرائيلی حملوں کے خلاف فلسطین سے اظہار یکجہتی

صیہونی حکومت نے غزہ میں آٹے کو داخل ہونے سے روکا

?️ 14 فروری 2024سچ خبریں:چند منٹ قبل Yediot Aharanot اخبار نے ایک خبر میں اعلان

پہلی بار ایپل سب سے زیادہ موبائل فون فروخت کرنے والی کمپنی بن گئی

?️ 18 جنوری 2024سچ خبریں: 2023 میں امریکی موبائل فون کمپنی ’ایپل‘ پہلی بار دنیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے