🗓️
راولپنڈی: (سچ خبریں) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ وہ پانچ ہفتوں میں ریٹائرڈ ہو رہے ہیں۔ میڈیا رپورٹس میں ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ آرمی چیف کا کہنا تھا ایکسٹینشن نہیں لوں گا،5 ہفتوں بعد ریٹائرڈ ہو جاؤں گا۔فوج سیاست میں کردار ادا نہیں کرے گی۔ آرمی چیف نے کہا کہ فیصلہ کر لیا ہے،پانچ ہفتے بعد سامنے آ جائے گا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنی مدت پوری ہونے پر سبکدوش ہونے کے عزم کا اظہار کیا،حالیہ امریکہ دورے کے دوران آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستانی سفارتخانے میں ظہرانے سے خطاب میں کہا کہ مسلح افواج خود کو سیاست سے دور کرچکی اور دور ہی رہنا چاہتی ہیں۔
آرمی چیف نے کہا کہ مضبوط معیشت کے بغیر قوم اہداف حاصل نہیں کرسکتی،معیشت کو بحال کرنا اولین ترجیح ہے،کمزور معیشت کی بحالی ہرطبقے کی ترجیح ہونی چاہیے،مضبوط معیشت کے بغیر سفارتکاری نہیں ہوسکتی۔
مسلح افواج خود کو سیاست سے دور کرچکی اور دور ہی رہنا چاہتی ہیں۔ یاد رہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے امریکا کے دورے کے دوران جوبائیڈن انتظامیہ کے سینئر حکام سے ملاقاتیں کیں۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ آرمی چیف کی امریکا کی قومی سلامتی کے مشیر جیکب سلیوان اور نائب وزیرخارجہ وینڈی روتھ شرمین سے ملاقاتیں ہوئیں۔
قبل ازیں چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے امریکہ کے سرکاری دورے کے دوران سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کے ملٹری ایڈوائزر بیرامے ڈیوپ سے ملاقات کی تھی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، ملک بھر میں سیلاب سے پیدا ہونے والی قدرتی آفت سمیت علاقائی سلامتی کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا،اس دوران آرمی چیف نے اقوام متحدہ کے بنیادی اقدار کے فروغ اور بحران کے دوران فوری ردعمل میں اقوام متحدہ کے ملٹری ایڈوائزر کے دفتر کے کردار کو سراہا۔
مشہور خبریں۔
اسرائیل شام اور مصر سمیت دیگر علاقوں پر قبضے کے خواب دیکھ رہا ہے:عبدالملک الحوثی
🗓️ 14 دسمبر 2024سچ خبریں:یمن کی انصار اللہ تحریک کے سکریٹری جنرل عبدالملک بدرالدین الحوثی
دسمبر
فلسطینیوں کی شاندار جیت میں شہید قاسم سلیمانی کا اہم کردار
🗓️ 24 مئی 2021(سچ خبریں) مظلومینِ فلسطین کو بارہ روزہ جنگ میں بھرپور استقامت دکھانے
مئی
پیپلز پارٹی یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینیٹ بنانے کیلئے متحرک، سیاسی جماعتوں سے رابطے
🗓️ 8 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینیٹ بنانے کیلئے متحرک ہوچکی
اپریل
وزیر اعظم نے کابیینہ اجلاس طلب کر لیا
🗓️ 3 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل
مئی
انگلینڈ میں مفلوج ہڑتالیں جاری
🗓️ 20 اگست 2022سچ خبریں: خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق برطانوی
اگست
سعودی اتحاد جنگ بندی کو غنیمت سمجھے: یمنی پارلیمنٹ
🗓️ 4 ستمبر 2022سچ خبریں: یمن کی قومی سالویشن گورنمنٹ کی پارلیمنٹ نے انصار
ستمبر
جسٹس قاضی فائز عیسٰی نظرثانی کیس کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا ہے
🗓️ 29 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان نے
جنوری
ہم یورپی یونین کی اسٹریٹیجک آزادی کی حمایت کرتے ہیں:چین
🗓️ 10 مئی 2023سچ خبریں:چین کا کہنا ہے کہ وہ یورپی یونین کے عوام کی
مئی