ایک دن میں کورونا ویکسینیشن کا نیا ریکارڈ قائم

ڈھائی کروڑ افراد کی ویکسینیشن مکمل ہو گئی

?️

اسلام آباد(سچ خبریں)عالمی وباء کورونا وائرس سے تحفظ کے لئے  ملک بھر میں کرونا ویکسی نیشن کا عمل جاری ہے، گزشتہ روز لگنے والی کرونا ویکسین کی سب سے بڑی یومیہ تعداد نے ریکارڈ قائم کردیا گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ 14 لاکھ 5 ہزار 352 ویکسین ڈوزز لگائی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کرونا ویکسی نیشن کا عمل بھرپور انداز میں جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ 14 لاکھ 5 ہزار 352 ویکسین ڈوزز لگائی گئیں۔این سی او سی کا کہنا ہے کہ یہ ایک روز میں لگنے والی کرونا ویکسین کی سب سے بڑی یومیہ تعداد ہے۔ ملک میں اب تک ساڑھے 5 کروڑ سے زائد کرونا ویکسین ڈوزز لگائی جا چکی ہیں۔

یاد رہے کہ ملک میں اب تک 4 کروڑ 14 لاکھ 77 ہزار 587 افراد کو ویکسین کی ایک ڈوز جبکہ 1 کروڑ 61 لاکھ 71 ہزار 867 افراد کو ویکسین کی دونوں ڈوزز لگائی جا چکی ہیں۔دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 118 مریض انتقال کر گئے جس کے بعد کرونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 25 ہزار 788 ہوگئی۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 3 ہزار 838 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، ملک میں کووڈ 19 کے مجموعی کیسز کی تعداد 11 لاکھ 60 ہزار 119 ہوگئی۔

مشہور خبریں۔

برطانیہ کا یوکرین کے لیے دو سال تک جوہری ایندھن کی فراہمی کا اعلان 

?️ 16 جون 2026سچ خبریں: برطانیہ کے وزیراعظم کیئر اسٹارمر کے دفتر نے اعلان کیا

امریکی سینیٹ پر بھی ریپبلکنز کا قبضہ

?️ 7 نومبر 2024سچ خبریں:ریپبلکن پارٹی نے امریکی سینیٹ انتخابات میں 52 نشستیں حاصل کر

صہیونی فوجیوں میں خودکشی کی وجوہات

?️ 14 جون 2023سچ خبریں: صیہونی کنیسٹ ریسرچ سینٹر کی تحقیق کے مطابق صہیونی فوج میں

فراڈ کیس: علی زیدی 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

?️ 17 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) عدالت نے فراڈ کیس میں گرفتار رہنما پاکستان تحریک

وزیر اعظم خط عدالت عظمیٰ کے سربراہ کو پیش کرنے کے لیے تیار ہیں:اسد عمر

?️ 29 مارچ 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کے

القسام کا "داؤد کا پتھر” اسرائیل کے "جدون رتھوں” پر غالب

?️ 9 جون 2025سچ خبریں: ایک عرب عسکری اور سیکورٹی ماہر نے غزہ کی پٹی

چور کی داڑھی میں تنکا

?️ 2 جولائی 2023سچ خبریں: روس میں ہونے والی ویگنر گروپ کی ناکام بغاوت کے

 نوبل امن ایوارڈ کن لوگوں کو ملتا ہے؟

?️ 12 دسمبر 2023سچ خبریں: نوبل امن ایوارڈ ، سب سے زیادہ سیاسی نوبل ایوارڈ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے