?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) 22 فروری تک اپنی ویب سائٹ پر انتخابات سے متعلق اہم دستاویزات — فارم 45، 46 اور 47 — جاری کرنے کی اپنی ذمہ داری کو پورا کرنے کے حوالے سے بڑھتی نگرانی کی زد میں ہے جب کہ یہ اقدام انتخابات کی شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے اہم سمجھا جاتا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشنز ایکٹ 2017 کا سیکشن 95 ریٹرننگ افسران کو پابند کرتا ہے کہ وہ ووٹوں کو یکجا کرنے کے 24 گھنٹوں کے اندر جامع انتخابی نتائج الیکشن کمیشن میں جمع کرائیں، اس کے بعد الیکشن کمیشن کے پاس ان دستاویزات کو عوام کے لیے قابل رسائی بنانے کے لیے انتخابات کے بعد 14 دن کا وقت ہوتا ہے۔
مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے قانون سازوں نے الیکشن کمیشن پر زور دیا کہ وہ قانونی ڈیڈ لائن کو پورا کرے جب کہ الیکشن کمیشن کے ذرائع نے اصرار کیا کہ ایسا ہونے کا امکان نہیں ہے۔
جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد خان نے ڈان کو بتایا کہ قانونی تقاضے کو پورا کرنے میں الیکشن کمیشن کی ناکامی 8 فروری کے انتخابات کی قانونی حیثیت پر سوالیہ نشان لگا دے گی۔
انہوں نے خبردار کیا کہ فارم 45 کے ساتھ چھیڑ چھاڑکی کوشش ’سنگین غداری‘ ہوگی، تاہم انہوں نے اتفاق کیا کہ یہ پہلا موقع نہیں ہوگا کہ الیکشن کمیشن قانونی ڈیڈ لائن پوری کرنے میں ناکام ہوگا۔
نیشنل پارٹی کے سینیٹر طاہر بزنجو نے بھی مطالبہ کیا کہ قانونی تقاضے کو لازمی پورا کیا جانا چاہیے، الیکشن کمیشن کی جانب سے اہم دستاویزات بر وقت ویب سائٹ پر اپ لوڈ کرنے میں ناکامی انتخابی نتائج کے خلاف موجودہ تناؤ اور شکوک و شبہات کو مزید بڑھادی گی۔
دوسری جانب آزاد انتخابی مبصر گروپ پٹن کولیشن 38، ایک نے بھی الیکشن کمیشن کو یاد دلایا کہ 22 فروری اہم دستاویزات اس کی ویب سائٹ پر شائع کرنے کی آخری تاریخ ہے۔
اپنے ایک بیان میں اس نے کہا کہ ’ہم انتہائی تشویش کے ساتھ نوٹ کرتے ہیں کہ اس سلسلے میں تاخیر سے پہلے ہی سخت جانچ پڑتال، تنقید اور دباؤ کے شکار الیکشن کمیشن کی ساکھ کو مزید نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے بلکہ اس سے انتخابی جمہوریت اور ریاستی اداروں پر عوامی اعتماد کو بھی شدید نقصان پہنچائے گا۔
ادھر الیکشن کمیشن کے ایک سینئر عہدیدار نے ڈان کو بتایا کہ انتخابی نگران ادارے کی جانب سے آج (22 فروری جمعرات) کو دستاویزات اپنی ویب سائٹ پر رکھنے کا امکان نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ فارم 45 اور 47 کے درمیان فرق کے الزامات سے متعلق تقریباً 300 درخواستیں ہائی کورٹس نے الیکشن کمیشن کو ارسال کرتے ہوئے ان پر فیصلوں کی ٹائم لائن بھی طے کی ہیں۔
انہوں بتایا کہ بہت سے درخواست گزاروں کے پاس ایسے 45 فارم تھے جو جواب دہندگان کے پاس موجود فارم سے مختلف تھے، انہوں نے کہا کہ ان دستاویزات کی صداقت کی تصدیق میں کچھ وقت لگے گا۔


مشہور خبریں۔
I Went to a Couples Resort With My Mom And It Was Actually Super Chill
?️ 3 ستمبر 2022 When we get out of the glass bottle of our ego
عمران خان نے کبھی پاکستان نہ چھوڑنے کا عزم ظاہر کیا ہے
?️ 3 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) اٹک جیل میں قید پی ٹی آئی کے چیئرمین
ستمبر
سوڈان نے برطانوی سفیر کو کیا برطرف
?️ 31 اکتوبر 2021سچ خبریں: سوڈان کے باخبر ذرائع کے مطابق سوڈانی حکام خارطوم میں برطانوی
اکتوبر
نیتن یاہو کے کابینہ کے وزیر نے مقبوضہ یروشلم میں "سلیمان کے تیسرے ہیکل” کی تعمیر کی حمایت کی
?️ 27 اگست 2025سچ خبریں: اسرائیلی وزیر خزانہ بیتزلیل سموٹریچ نے اپنے تازہ ترین مہم
اگست
صیہونی فوج کا مغربی کنارے کے نابلس شہر پر حملہ؛ 6 فلسطینی گرفتار
?️ 24 اکتوبر 2021سچ خبریں:صیہونی فورسز نے آج اتوار کی صبح مغربی کنارے کے شہر
اکتوبر
اسموگ تدارک کیس: لاہور ہائیکورٹ نے موٹرویز پر کھجور کے درخت لگانے سے روک دیا
?️ 26 جنوری 2024لاہور : (سچ خبریں) لاہور ہائی کورٹ نے اسموگ کے تدارک کے
جنوری
صیہونیوں کی عراق میں داعش کی حمایت
?️ 5 اپریل 2022سچ خبریں:عراق کے ایک سکیورٹی ماہر نے کردستان کے علاقے میں صیہونی
اپریل
سوڈان کی خانہ جنگی میں سب سے زیادہ نقصان کسے ہو رہا ہے؟
?️ 3 اکتوبر 2023سچ خبریں: سوڈان میں ریپڈ ایکشن فورسز اور فوج کے درمیان تنازعہ
اکتوبر