این ڈی ایم اے نے سیلابی صورتحال اور بارشوں کے نئے اسپیل پر الرٹ جاری کردیا

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے دریاؤں میں سیلابی صورتحال اور بارشوں کے نئے اسپیل پر الرٹ جاری کرتے ہوئے نشیبی علاقوں کے مکینوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کر دی۔

ڈان نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر این ڈی ایم اے تمام ریسکیو و ریلیف سرگرمیوں کی نگرانی کر رہا ہے جب کہ نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر 24 گھنٹے فعال ہے اور سول و عسکری اداروں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔

این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے دریاؤں میں سیلابی صورتحال اور آئندہ بارشوں کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کے نویں اسپیل کے دوران سندھ کے جنوبی اضلاع بشمول ٹھٹھہ، سجاول، بدین، تھرپارکر، عمرکوٹ، سانگھڑ، کراچی، حیدرآباد اور جامشورو میں بارشوں کا امکان ہے جب کہ سکھر، گھوٹکی، لاڑکانہ، خیرپور، دادو اور جیکب آباد میں بھی ہلکی سے درمیانی بارش متوقع ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق دریائے چناب میں قادرآباد پر 5 لاکھ 7 ہزار اور چنیوٹ میں 5 لاکھ 24 ہزار کیوسک بہاؤ موجود ہے، خانکی کے مقام پر 2 لاکھ 59 ہزار کیوسک کے ساتھ اونچے درجے کا بہاؤ ریکارڈ کیا گیا ہے جب کہ مرالہ اور تریموں کے مقام پر درمیانے سے اونچے درجے کا بہاؤ برقرار ہے۔

مزید بتایا کہ دریائے راوی میں شاہدرہ پر ایک لاکھ اور بلوکی پر ایک لاکھ 34 ہزار کیوسک بہاؤ موجود ہے جب کہ ہیڈ سدھنائی پر ایک لاکھ 35 ہزار کیوسک کے ساتھ شدید اونچے درجے کا بہاؤ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

این ڈی ایم اے نے بتایا کہ دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا کے مقام پر 3 لاکھ 27 ہزار کیوسک بہاؤ کے ساتھ اونچے درجے کا سیلاب موجود ہے جب کہ سلیمانکی اور اسلام ہیڈ ورکس پر بھی اونچے درجے کی سیلابی صورتحال جاری ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں کے ساتھ بھارتی ڈیموں سے پانی کے مسلسل اخراج نے مشرقی دریاؤں میں سیلابی صورتحال کو مزید سنگین بنا دیا ہے۔

این ڈی ایم اے نے دریاؤں کے کناروں اور نشیبی علاقوں کے رہائشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ انخلا کے دوران متعلقہ اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے۔

مزید بتایا کہ سیلاب زدہ علاقوں میں غیر ضروری سفر سے گریز، ہنگامی کٹ تیار رکھنے اور اہم دستاویزات محفوظ بنانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

مشہور خبریں۔

پیپلزپارٹی اور میئر کراچی کوئی کام سیدھے طریقے سے کردیں تو ہزاروں ڈالر انعام رکھنا چاہیے، فاروق ستار

?️ 24 ستمبر 2025کراچی: (سچ خبریں) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما

بشری بی بی کا پمز اسپتال کی میڈیکل ٹیم سے معائنہ کرانے سے انکار

?️ 21 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ

جنوبی لبنان میں اسرائیلی کوششیں کیوں ناکام ہو رہی ہیں؟

?️ 4 نومبر 2024سچ خبریں:ماہرین کا کہنا ہے کہ صہیونی فوج اپنی بھاری نفری اور

الیکشن کمیشن پر انتخابی حلقہ بندیوں میں آبادی کا مساوی تناسب یقینی بنانے پر زور

?️ 21 اگست 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) ایسے وقت میں جب الیکشن کمیشن تازہ ترین

سب ملازمین کو ایک جیسی مراعات نہیں دی جا سکتیں

?️ 16 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیرخزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ

بلوچستان: پشین میں اپوزیشن اتحاد کا جلسہ، تحریک تحفظ آئین پاکستان کا اعلان

?️ 13 اپریل 2024 پشین: (سچ خبریں) بلوچستان کے ضلع پشین میں اپوزیشن اتحاد نے جلسے

پنجاب میں انتخابات کیلئے مشاورت: گورنر اور الیکشن کمیشن حکام کا اجلاس بے نتیجہ ختم

?️ 14 فروری 2023لاہور: (سچ خبریں) پنجاب میں انتخابات کی تاریخ پر مشاورت کے لیے

اسرائیل کو 480 کلومیٹر لمبی بھولبلییا سرنگوں کا سامنا 

?️ 24 جنوری 2024سچ خبریں:معاریو اخبار نے آج اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ اسرائیلی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے