این سی او سی نے مزید شہروں پر پابندیاں عائد کر دیں

کورونا کا قہر جاری، این سی او سی کا ایک اور اہم فیصلہ

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) ملک میں عالمی وبا کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے دوران یومیہ کیسز کی تعداد بڑھنے لگ گئی ہے اور اموات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے  طبی سہولیات پر بڑھتے ہوئے دباؤ کے پیش نظر این سی او سی نے کورونا  ایس او پیز کے اطلاق کا دائرہ کار بڑھتے ہوئے مزید شہروں پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔

چنانچہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے وبا کی موجودہ صورتحال اور طبی سہولیات پر بڑھتے ہوئے دباؤ کے پیش نظر کورونا ایس او پیز کے اطلاق کا دائرہ کار 27 شہروں تک بڑھا دیا۔قبل ازیں یہ اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجرز (ایس او پیز) 13 شہروں میں نافذ تھے۔

ان27 شہروں میں اسلام آباد، پنجاب کے 11 شہر بشمول خانیوال، میانوالی، سرگودھا، خوشاب، بہاولپور، ملتان، گوجرانوالہ، راولپنڈی، لاہور، اور رحیم یار خان، سندھ میں حیدر آباد اور کراچی، آزاد کشمیر میں مظفر آباد اور میرپور، گلگت بلتستان میں گلگت اور اسکردو جبکہ خیبر پختونخوا میں پشاور، سوات، ہری پور، مانسہرہ، لوئر دیر، صوابی، ایبٹ آباد، سوات، اور چترال زیریں شامل ہیں۔

ملک میں اس وقت کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 93 ہزار 504 تک پہنچ گئی ہے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 3 ہزار 909 کیسز اور 69 اموات رپورٹ ہوئیں۔

مشہور خبریں۔

مریم اورنگزیب کا عمران خان پر حملہ: کابینہ میں وزیر نہیں ٹاؤٹ ہیں

?️ 16 فروری 2021اسلام آباد {سچ خبریں} مسلم لیگ ن کے راہنما اور پاکستان کے

کورونا ویکسین لگوانے کے لئے 15 ستمبر تک کی مہلت ہے

?️ 4 ستمبر 2021لاہور (سچ خبریں) محکمہ صحت پنجاب نے ویکسین لگوانے کے لئے  صرف

ٹرائل یہاں ہو یا وہاں کیا فرق پڑتا ہے، جسٹس جمال مندوخیل کے فوجی عدالتوں کے کیس میں ریمارکس

?️ 4 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے جج جسٹس جمال مندو خیل

پاکستان، اسلام آباد اور کابل کے درمیان تہران کی ثالثی کی پیشکش کا خیرمقدم کرتا ہے، دفتر خارجہ

?️ 17 نومبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے کہا

رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم

?️ 4 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی مقامی عدالت نے سابق اسپیکر

معیشت میں شفافیت کے لئے ڈیجیٹل ٹرانزیکشن سسٹم ناگزیر ہے،وزیراعظم

?️ 3 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ

جنگی جنون نے نیتن یاہو کو ذلت آمیز شکست کے بعد شدید رسوا کردیا

?️ 13 مئی 2021غزہ (سچ خبریں) ایسے میزائل جنہوں نے تل ابیب کو ہلا کر

سید نصراللہ کا نام شرافت اور اسرائیل کے خلاف مزاحمت سے جڑا ہوا ہے : عراقچی

?️ 28 ستمبر 2026سچ خبریں: سید عباس عراقچی، وزیر خارجہ نے شہید سید حسن نصراللہ،

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے