?️
اسلام آباد(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز ہونے والے قومی اسمبلی اجلاس میں حکومت کی اتحادی جماعت ایم کیو ایم نے مری واقعے کا ذمہ دار وفاقی اور صوبائی حکومت کو قرار دے دیا۔قومی اسمبلی میں تقریر کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے رکن اسمبلی صلاح الدین نے کہا کہ سب سے بڑی ذمہ داری مری انتظامیہ کی ہے، این ڈی ایم اے بھی واقعے کی ذمہ دار ہے۔
حکومت کو شاید اس بات کا اندازہ نہیں تھا کہ اس قدر طوفانی برف باری ہوسکتی ہے، حالانکہ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی تھی۔ جبکہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں سانحہ مری پر بحث کے دوران حزب اختلاف نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ’انتظامی ناکامی‘ اور ’مجرمانہ غفلت‘ کا الزام عائد کیا تھا۔
یاد رہے کہ قبل ازیں حکومت کی اتحادی جماعت پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنماؤں نے بھی سانحہ مری کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا۔ ق لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین، اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی اور وفاقی وزیر برائے آبی وسائل مونس الٰہی نے مری میں سیاحوں کی ہلاکت پر دلی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ یہ بڑا المیہ ہے کہ برفباری انجوائے کرنے والے افراد شدید برف باری اور ٹریفک کی بدترین صورتحال کے باعث اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ یاد رہے کہ سانحہ مری میں 23 سیاح جان کی بازی ہار گئے، گذشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے جاں بحق افراد کے لواحقین کے لیے فی کس 8 لاکھ روپے کی مالی امداد کا اعلان کیا گیا تھا۔


مشہور خبریں۔
ملک بھر میں کورونا سے مزید 104 افراد کا انتقال
?️ 12 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) ملک بھر میں کورونا کا قہر جاری ہے،
مئی
پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ احسن اقبال
?️ 18 فروری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا
فروری
افغان طالبان کے سروں پر موت کے بادل
?️ 7 اپریل 2021سچ خبریں:افغانستان کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ پچھلے چوبیس گھنٹوں
اپریل
غزہ میں اسرائیل کی حکمرانی خون کے ساتھ ہو گی: یوزگلانٹ
?️ 16 مئی 2024سچ خبریں: غاصب اسرائیل کے وزیر جنگ یوزگلانٹ نے ایک تقریر میں کہا
مئی
پاکستان کا ہر فرد اگر درخت لگائے تو بہت بڑا انقلاب ہو گا
?️ 26 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہر
جولائی
امریکہ میں سیاسی کشیدگی سے داخلی بحران کا خدشہ
?️ 27 اگست 2025امریکا میں سیاسی کشیدگی سے داخلی بحران کا خدشہ سی این این
اگست
عمان کے سلطان کا دورہ ایران کامیاب رہا :عمان ڈیلی
?️ 30 مئی 2023سچ خبریں:عمان کے سلطان طارق بن ہیثم اسلامی جمہوریہ ایران کے اپنے
مئی
غزہ کے تلخ واقعات نے صاف ظاہر کیا کہ بین الاقوامی قانون دم توڑ چکا ہے
?️ 15 نومبر 2025سچ خبریں: فرانسیسی نژاد امریکی مصور اور اقوام متحدہ کے مصنفین کی
نومبر