ایف بی آر نے پراپرٹی ٹرانزیکشنز پر ڈیوٹی واپس لینے کی سمری وفاقی کابینہ میں جمع کرادی

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے پراپرٹی ٹرانزیکشنز پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی (ایف ای ڈی) واپس لینے کی سمری وفاقی کابینہ میں جمع کرادی ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال نے ڈان کو بتایا کہ کابینہ کی جانب سے سمری کی منظوری کے بعد نوٹی فکیشن جاری کیا جائے گا۔

فنانس ایکٹ 2024 میں حکومت نے فائلرز پر 3 فیصد، لیٹ فائلرز پر 5 فیصد اور نان فائلرز پر 7 فیصد ایف ای ڈی عائد کی تھی، خیال کیا جاتا ہے کہ اس لیوی نے رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں لین دین کو سست کردیا ہے۔

راشد لنگڑیال نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف پہلے ہی ایف ای ڈی کی واپسی کے لیے گرین سگنل دے چکے ہیں، کیونکہ آئی ایم ایف نے اس اقدام پر کوئی اعتراض نہیں اٹھایا۔

تاہم چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ ان کے پاس پراپرٹی ٹرانزیکشنز سے ایف ای ڈی وصولی کے اصل اعداد و شمار نہیں ہیں۔

رئیل اسٹیٹ کے ماہرین نے پیشگوئی کی ہے کہ اگر ایف ای ڈی کو ختم کیا جاتا ہے تو مارکیٹ کی سرگرمی میں اضافہ ہوگا، کیونکہ اس سے خریداروں اور فروخت کنندگان کے لیے جائیداد کے لین دین زیادہ سستے ہوجائیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹرانسفر کی قیمتیں پہلے ہی زیادہ ہیں، اس لیے اس ریلیف سے بڑا فرق پڑے گا۔

بھاری ٹیکس کی وجہ سے گھر خریدنے سے ہچکچانے والے لوگ ایف ای ڈی ہٹانے کے بعد زیادہ آرام دہ محسوس کرسکتے ہیں، جس سے اگلے چند مہینوں میں زیادہ سرمایہ کاری اور مستحکم جائیداد کی قیمتیں پیدا ہوسکتی ہیں۔

چیئرمین ایف بی آر کا کہنا تھا کہ نوٹی فکیشن جلد جاری کر دیا جائے گا، جائیداد کے لین دین پر ایف ای ڈی پہلے ہی عدالت میں ہے، کیونکہ لوگوں نے اس پر سوال اٹھائے ہیں۔

ٹیکس مقاصد کے لیے پراپرٹی ویلیو ایشن ٹیبل پر نظر ثانی کے بارے میں راشد لنگریال نے کہا کہ بجٹ کے بعد ویلیو ایشن ٹیبلز پر توجہ دی جائے گی، ہم رواں مالی سال میں کوئی تبدیلی نہیں کریں گے۔

فی الحال جائیداد کے لین دین پر کیپٹل گین ٹیکس (سی جی ٹی)، کیپیٹل ویلیو ٹیکس (سی وی ٹی)، ایڈوانس ٹیکس (236 سی اور 236 کے) اور شہری غیر منقولہ جائیداد ٹیکس سمیت متعدد ٹیکس عائد ہیں۔

سی جی ٹی کا اطلاق پراپرٹی کی فروخت سے ہونے والے منافع پر ہوتا ہے، فائلرز اور نان فائلرز کے لیے شرحیں مختلف ہوتی ہیں۔

سی وی ٹی پراپرٹی کی مناسب مارکیٹ ویلیو پر ایک سالانہ ٹیکس ہے، خرید و فروخت پر ایڈوانس ٹیکس وصول کیا جاتا ہے، جس میں نان فائلرز کے لیے زیادہ شرحیں ہوتی ہیں۔

ڈیمڈ رینٹل انکم ٹیکس (سیکشن 7 ای) بھی ڈھائی کروڑ روپے سے زائد کی جائیدادوں پر فرضی کرایہ کی آمدنی کا تصور کرتا ہے، اور اس پر 20 فیصد ٹیکس عائد کرتا ہے۔

مشہور خبریں۔

کیا اسرائیل حزب اللہ ​​کا مقابلہ کر پائے گا ؟

?️ 24 فروری 2024سچ خبریں:چینل 13 کے سیاسی امور کے ماہر رفیف ڈرکر نے اعلان

سیاسی تنازعات کو پارلیمنٹ میں حل کیا جائے، جسٹس اطہر من اللہ

?️ 6 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من

مسجد الاقصی سے ملحقہ علاقے کے صہیونیوں کے نام پر رجسٹریشن کے خلاف احتجاج

?️ 27 جون 2022سچ خبریں:    آج پیرکو حماس کے ترجمان عبداللطیف القانوع  نے صیہونی

فرانس کا اسرائیل سے صمود بیڑاے کے کارکنوں کی سلامتی کو یقینی بنانے کا مطالبہ

?️ 2 اکتوبر 2025 سچ خبریں: فرانس کے وزیر خارجہ ژاں نوئل بارو نے کہا ہے

دشمن مسلمان ممالک میں پھوٹ چاہتا، ہم متحد رہیں گے۔ طاہر اشرفی

?️ 29 مارچ 2026لاہور (سچ خبریں) چیئرمین علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا

فرانسیسی حکام کی غزہ امدادی قافلے کے خلاف اسرائیلی جنگی جرائم پر باضابطہ تحقیقات

?️ 6 جون 2026سچ خبریں: پیرس نے باضابطہ طور پر اعلان کیا ہے کہ اس

عمیر رانا نے سکھ برادری کے دل جیت لیے

?️ 24 اگست 2021کراچی (سچ خبریں) پاکستان کے معروف اداکار عمیر رانا اکثر اوقات اپنے

امریکہ میں ویزوں کی منسوخی کی نئی لہر

?️ 2 دسمبر 2025سچ خبریں:امریکہ کے وزیر خارجہ نے سکیورٹی خطرہ کا بہانہ بنا کر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے