?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے پراپرٹی ٹرانزیکشنز پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی (ایف ای ڈی) واپس لینے کی سمری وفاقی کابینہ میں جمع کرادی ہے۔
ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال نے ڈان کو بتایا کہ کابینہ کی جانب سے سمری کی منظوری کے بعد نوٹی فکیشن جاری کیا جائے گا۔
فنانس ایکٹ 2024 میں حکومت نے فائلرز پر 3 فیصد، لیٹ فائلرز پر 5 فیصد اور نان فائلرز پر 7 فیصد ایف ای ڈی عائد کی تھی، خیال کیا جاتا ہے کہ اس لیوی نے رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں لین دین کو سست کردیا ہے۔
راشد لنگڑیال نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف پہلے ہی ایف ای ڈی کی واپسی کے لیے گرین سگنل دے چکے ہیں، کیونکہ آئی ایم ایف نے اس اقدام پر کوئی اعتراض نہیں اٹھایا۔
تاہم چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ ان کے پاس پراپرٹی ٹرانزیکشنز سے ایف ای ڈی وصولی کے اصل اعداد و شمار نہیں ہیں۔
رئیل اسٹیٹ کے ماہرین نے پیشگوئی کی ہے کہ اگر ایف ای ڈی کو ختم کیا جاتا ہے تو مارکیٹ کی سرگرمی میں اضافہ ہوگا، کیونکہ اس سے خریداروں اور فروخت کنندگان کے لیے جائیداد کے لین دین زیادہ سستے ہوجائیں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹرانسفر کی قیمتیں پہلے ہی زیادہ ہیں، اس لیے اس ریلیف سے بڑا فرق پڑے گا۔
بھاری ٹیکس کی وجہ سے گھر خریدنے سے ہچکچانے والے لوگ ایف ای ڈی ہٹانے کے بعد زیادہ آرام دہ محسوس کرسکتے ہیں، جس سے اگلے چند مہینوں میں زیادہ سرمایہ کاری اور مستحکم جائیداد کی قیمتیں پیدا ہوسکتی ہیں۔
چیئرمین ایف بی آر کا کہنا تھا کہ نوٹی فکیشن جلد جاری کر دیا جائے گا، جائیداد کے لین دین پر ایف ای ڈی پہلے ہی عدالت میں ہے، کیونکہ لوگوں نے اس پر سوال اٹھائے ہیں۔
ٹیکس مقاصد کے لیے پراپرٹی ویلیو ایشن ٹیبل پر نظر ثانی کے بارے میں راشد لنگریال نے کہا کہ بجٹ کے بعد ویلیو ایشن ٹیبلز پر توجہ دی جائے گی، ہم رواں مالی سال میں کوئی تبدیلی نہیں کریں گے۔
فی الحال جائیداد کے لین دین پر کیپٹل گین ٹیکس (سی جی ٹی)، کیپیٹل ویلیو ٹیکس (سی وی ٹی)، ایڈوانس ٹیکس (236 سی اور 236 کے) اور شہری غیر منقولہ جائیداد ٹیکس سمیت متعدد ٹیکس عائد ہیں۔
سی جی ٹی کا اطلاق پراپرٹی کی فروخت سے ہونے والے منافع پر ہوتا ہے، فائلرز اور نان فائلرز کے لیے شرحیں مختلف ہوتی ہیں۔
سی وی ٹی پراپرٹی کی مناسب مارکیٹ ویلیو پر ایک سالانہ ٹیکس ہے، خرید و فروخت پر ایڈوانس ٹیکس وصول کیا جاتا ہے، جس میں نان فائلرز کے لیے زیادہ شرحیں ہوتی ہیں۔
ڈیمڈ رینٹل انکم ٹیکس (سیکشن 7 ای) بھی ڈھائی کروڑ روپے سے زائد کی جائیدادوں پر فرضی کرایہ کی آمدنی کا تصور کرتا ہے، اور اس پر 20 فیصد ٹیکس عائد کرتا ہے۔
مشہور خبریں۔
یمن میں صیہونی فوجی افسروں کی آمد
?️ 23 فروری 2022سچ خبریں:یمنی ذرائع کے مطابق صیہونی حکومت سے وابستہ جاسوسی تنظیم موساد
فروری
صدر مملکت کی وزیراعلی بلوچستان کو امن و امان بہتر بنانے کی ہدایت
?️ 1 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعلی بلوچستان
اگست
رات کو 12 بجے عدالتیں لگانے کے حوالے چیف جسٹس کے اہم ریمارکس
?️ 18 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں) چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے رات کو 12 بجے
اپریل
سینیٹ انتخابات کی گہما گہمی
?️ 22 فروری 2021سینیٹ انتخابات، سرکاری ملازمین کا احتجاج اسلام آباد کے حوالے سے دو
فروری
برطانوی پارلیمنٹ تحلیل
?️ 23 مئی 2024سچ خبریں: انگلستان کے وزیر اعظم نے اعلان کیا کہ اس ملک
مئی
سندھ: ڈی آئی جی کو سکرنڈ آپریشن میں 4 شہریوں کے قتل کی تحقیقات کی نگرانی کا حکم
?️ 16 نومبر 2023کراچی: (سچ خبریں) سندھ ہائیکورٹ نے شہید بینظیر آباد پولیس کے ڈی
نومبر
ایئر انڈیا پر سائبر حملہ میں بڑی تعداد میں صارفین کا ڈیٹا متاثر
?️ 22 مئی 2021ممبئی (سچ خبریں) بھارت کی قومی ایئر لائن ایئر انڈیا سائبر حملے
مئی
اسلام آباد ہائیکورٹ: چیئرمین پی ٹی آئی کی 9 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پروبارہ سماعت کا حکم
?️ 2 اکتوبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی
اکتوبر