?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان میں ریکوڈک منصوبے کے لیے 41 کروڑ ڈالر کے مالیاتی پیکیج کی منظوری دے دی، پیکج کے تحت بینک کی جانب سے ریکوڈک مائننگ کمپنی کو 30 کروڑ ڈالر تک قرضہ فراہم کیا جائے گا، جب کہ بلوچستان حکومت کو ایکویٹی کی مد میں 11 کروڑ ڈالر کریڈٹ گارنٹی بھی دی جائے گی۔
ڈان نیوز کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ یہ قرضے اور مالیاتی ضمانت ریکو ڈک منصوبے کی ترقی میں مدد فراہم کرے گی، جس سے 2028 سے تانبا اور سونا پیدا ہونے کی توقع ہے، یہ اقدام ملک کے معدنی شعبے میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے اہم سنگِ میل ثابت ہوگا۔
ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ریکوڈک کاپر، گولڈ مائن منصوبے کے لیے فنانسنگ پاکستانی تاریخ میں سب سے بڑی براہ راست سرمایہ کاری ہوگی، منصوبہ مکمل ہونے پر ریکوڈک دنیا کی پانچویں بڑی کاپر مائن ہوگی۔
اعلامیے کے مطابق پہلے مرحلے میں مائن سے اوسط سالانہ 8 لاکھ ٹن تانبے کی پیداوار متوقع ہے، ایشیائ ترقیاتی بینک کا کہنا ہے کہ ریکوڈک کاپر گولڈ مائن منصوبہ پاکستانی معیشت میں اہم کردار ادا کرے گا، منصوبے سے ہزاروں ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوں گے۔
اعلامیہ کے مطابق ریکوڈک کاپر گولڈ مائن منصوبے میں 50 فیصد حصہ بیرک کولڈ، 25 فیصد بلوچستان اور 25 فیصد کی مالک وفاقی حکومت کے 3 ادارے ہیں۔
اے ڈی بی کا کہنا ہے کہ ریکوڈک سے تانبےکی پیداوار 2028 کے آخر میں شروع ہونے کی توقع ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل 11 اگست کو ڈان اخبار کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ حکومت کو توقع ہے کہ حالیہ دو طرفہ ٹیرف معاہدے کے بعد پاکستان کے معدنیات اور کان کنی کے شعبے، خصوصاً تانبے کی برآمدات میں امریکا سے نمایاں سرمایہ کاری آئے گی۔
وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال خان نے قومی اسمبلی میں پیش کی گئی تازہ ترین رپورٹ میں انکشاف کیا تھا کہ پاکستانی ٹیم اور امریکی حکام کے درمیان باہمی ٹیرف پر مذاکرات کے دوران امریکی فریق نے معدنیات، کان کنی اور تانبے میں سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔
وفاقی وزیر برائے تجارت نے بتایا تھا کہ امریکی انتظامیہ نے تانبے، لوہے، اسٹیل اور ایلومینیم کی درآمد پر 50 فیصد ٹیرف عائد کیا تھا، تاہم بعد میں ریفائنڈ تانبے کو اس 50 فیصد ٹیرف سے مستثنیٰ کر دیا گیا، اس لیے امریکی مارکیٹ میں ویلیو ایڈیڈ (ریفائنڈ) تانبا برآمد کرنا زیادہ فائدہ مند ہوگا۔


مشہور خبریں۔
6 نومبر کے مذاکرات میں مثبت نتیجے کی امید ہے، پاکستان
?️ 31 اکتوبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) دفترِ خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی نے کہا
اکتوبر
کالاس نے ایران مخالف الزامات دہراتے ہوئے کہا: ہم مذاکرات میں مدد کر سکتے ہیں
?️ 24 اپریل 2026سچ خبریں: یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ نے ایران کے
اپریل
شمالی غزہ میں فلسطینی پناہ گزینوں کے خلاف صیہونی قابضین کی نئی جارحیت
?️ 9 دسمبر 2023سچ خبریں: صیہونی جنگی طیارے نے فلسطینی شہریوں کے خلاف ہر روز
دسمبر
مزاحمت کو کوئی غیر مسلح نہیں کر سکتا: حزبالله
?️ 9 اگست 2025سچ خبریں: لبنان کی سیاسی کونسل کے نائب صدر اور حزبالله کے رہنما
اگست
اتحادی حکومت نے مشاورت کے بعد اہم فیصلے کر لیے۔
?️ 23 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)اتحادی حکومت نے اپنی مدت پوری کرنے اور مشکل فیصلے
مئی
امریکہ نے کولمبیا کے صدر کے طیارے کو ایندھن بھرنے سے روک دیا
?️ 31 اکتوبر 2025سچ خبریں: کولمبیا کے صدر کے طیارے کو امریکی پابندیوں کی وجہ
اکتوبر
روس کو یوکرین جنگ میں پاکستان کی مداخلت کے کوئی ثبوت نہیں ملے
?️ 27 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ماسکو نے پاکستان کی جانب سے یوکرین کو
فروری
حماس نے اسرائیل کے سکیورٹی اور انٹیلی جنس نظام کو کیسے دھوکہ دیا؟
?️ 6 دسمبر 2023سچ خبریں: صہیونی اخبار یروشلم پوسٹ نے انکشاف کیا ہے کہ تحریک
دسمبر